Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سندھ۔ ہزاروں بےگھر۔ ہمارے منتظر۔۔محمود شام
لکھاری

سندھ۔ ہزاروں بےگھر۔ ہمارے منتظر۔۔محمود شام

ایڈیٹرستمبر 17, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری 80سالہ بوڑھی آنکھوں کو پھر اپنے ہم وطن ٹوٹے پھوٹے خیموں میں دیکھنے پڑ رہے ہیں۔
یہ مناظر مجھ سے نہیں دیکھے جاتے۔
یہ بےگھر، بےکس، مجھے پھر 1947میں لے جاتے ہیں۔ اب تو 21ویں صدی ہے۔ انسان نے آفاتِ سماوی سے تحفظ کیلئے بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔ خیمہ بستیاں مجھے تاریخ کے صحراؤں میں لئے پھرتی ہیں۔ بادشاہوں کے خیموں میں اور شہدا کے خیموں میں کتنا فرق ہوتا ہے۔پاکستان میں جب جب دریا بپھرے ہیں تو غریبوں کے گھر بہے ہیں۔ اونچی سڑکوں پر اسی طرح خیمہ بستیاں ابھری ہیں۔ 1951کے سیلاب سے لے کر 2010کے سیلابوں تک میں یہی دیکھتا رہا ہوں۔ پھر جب 1979کی پالیسیوں کے نتیجے میں دہشت گردی انتہا پسندی ہماری پہچان بنی تو پھر سے ہم وطنوں کو اپنے بستے گھر چھوڑنا پڑے۔ اکیسویں صدی کے آغاز کے برسوں میں خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں فاٹا کے علاقوں سے بے دخل کیے جانے والوں کے لیے خیمہ بستیاں بسائی گئیں۔ 2005کے زلزلے کے بعد بھی انسان خیموں میں منتقل ہوئے۔
اب میں اسلام کوٹ سے عمر کوٹ پہنچنے والا ہوں تو سڑک کے دونوں طرف دور دور تک رنگ برنگ خیمے پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ میرے اور آپ کے ہم وطن، مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بھائی، بیٹے کھلے آسمان تلے بہت ہی خستہ ٹینٹوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بارش بھی کھل کر ہوتی ہے۔ دھوپ بھی بہت کڑی، یہاں جو نسلیں آنکھ کھول رہی ہیں۔ وہ اپنے ملک کے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہوں گی۔ یہ بھی کسی کے ووٹر ہیں۔ کسی کے سیاسی حامی ہیں۔ انہوں نے جن کو ووٹ دیے، وہ تو کراچی اسلام آباد میں اپنے بڑے بڑے ایئر کنڈیشنڈ بنگلوں میں آرام فرمارہے ہوں گے۔
ہم یہاں تھر میں آئے تھے۔ برسات سے گل و گلزار ہونے والے ریگ زار دیکھنے، عمر کوٹ سے پہلے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر میں ہریالی نے دل موہ لیا، وہاں بارش رحمت ہی رحمت بنی۔ برسوں کی پیاسی مٹی پانی کو گود لیتی رہی۔ سینے میں چھپاتی رہی۔ اس کے بدلے ہرے بھرے درخت، خوش نما جھاڑیاں، بیلیں جنم دیتی رہی۔ تھر نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ وہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا۔ وہاں قدم قدم پر یہ لکھا ملتا ہے ’’تھر بدلے گا پاکستان‘‘۔ یہ سطر بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔ بہت امیدیں، تمنّائیں اور امنگیں، اس پر آپ سے بات ہوگی آئندہ۔
عمر کوٹ سے میرپور خاص جاتے ہوئے تو میری آنکھیں بار بار آنسو برساتی رہیں۔ سڑک کے دونوں کناروں پر بہت ہی شکستہ، سالخوردہ ٹینٹ، خال خال ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عطیہ خیمے نظر آتے ہیں۔ زیادہ تر ان بارش زدگان نے خود ہی کھڑے کیے ہیں۔ سڑک کے دونوں طرف کپاس کی فصلیں۔ سبزیوں کے کھیت گہرے پانیوں میں ڈوبے ہوئے۔ دور دور تک پانی ہی پانی۔ ان علاقوں میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول پانچ راتیں گزار کر گئے ہیں۔ معلوم نہیں ان کے تصور کی صلاحیت کتنی گہری ہے۔ کیا وہ اندازہ کرسکے ہوں گے کہ یہ ہر چھوٹا سا ٹینٹ، اس میں پناہ لیتے ماں باپ، بچے محرومی اور بےبسی کی کتنی بڑی داستانیں لیے ہوئے ہیں۔ یہ ان ٹینٹوں میں کیسے گزارہ کرتے ہیں۔یہاں چولہے کس طرح گرم ہوتے ہوں گے۔ یہ اپنی حاجات سے فارغ کیسے ہوتے ہوں گے۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔
میں نے یہ سطور لکھنے سے پہلے پی ڈی ایم اے (Provincial Disaster Management Authority) کے میڈیا انچارج سے رابطہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے بارشوں کے موسم سے پہلے سے متحرک ہے۔ دریا ئے سندھ کے کچے علاقوں کے مکین۔ پھر بارشوں کی تباہ کاری سے بے گھر ہونے والے انکی خصوصی توجہ کے حق دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ کے متاثرہ اضلاع میں 142200مچھر دانیاں، 65475ٹینٹ، 97316راشن بیگ، 4680جیری کین، 267ڈی واٹر پمپنگ، 24امدادی کشتیاں، 3780ترپال، 2579 حفظانِ صحت کا سامان، 5300کمبل، 2350واٹر کولر پہنچائے ہیں۔ عارضی واش روم بھی بناکر دیے ہیں۔ کچن سیٹ اور واٹر ٹینک بھی۔ اعداد و شُمار بہت اچھے ہیں اگر چہ بارش زدگان کی تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہیں اور ہمیں یہ کہیں نظر بھی نہیں آرہے تھے۔ یہ تاثر بھی ہے کہ سڑک کنارے بیٹھے یہ لوگ اصلی بارش زدہ نہیں ہیں۔ یہ مقامی انتظامیہ کے افسر امداد لینے کے لیے ایسی بستیاں آباد کروادیتے ہیں۔ رات میں یہ لوگ اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں۔ میرپور خاص میں تو بعض محلوں اور گلیوں میں بھی یہ خیمے لگ گئے ہیں۔
یہاں کہیں مجھے ایدھی رضا کار دکھائی دئے نہ چھیپا کے۔ نہ سیلانی کے لنگر۔ میں تو بہت دُکھی ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں میرے ہم وطن انتہائی کٹھن زندگی گزار رہے ہیں۔ کھیتوں میں کھڑا پانی عام طور پر کہا جارہا ہے سوکھنے میں دو ماہ لگا دے گا۔ کاشتکاروں اور زمینداروں کی فصلیں ڈوب گئی ہیں۔ صرف گنا ان طوفانی بارشوں کا مقابلہ کر سکا ہے۔ ان اضلاع کی معیشت ایک برس تک بحال نہیں ہوسکے گی۔ سیم نالے بنائے گئے تھے لیکن وہ بھی پانی کے ریلے سنبھال نہیں سکے اور با اثر زمینداروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لئے ان کا رستہ بھی بند کیا ہے۔ کہیں رُخ موڑ دیا ہے۔ کراچی کے مخیر حضرات اور اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے ان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پہنچیں۔ جس طرح زلزلے میں نوجوان کراچی سے ٹرک لے کر گئے تھے۔ اسی طرح اب بھی کراچی کے باہمت نوجوان بدین، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر جائیں۔ ان بےگھروں کو اکیلے ہونے کا احساس نہ ہونے دیں۔
سندھ کی تمام یونیورسٹیوں کے لئے یہ موقع ہے کہ وہ تحقیق کریں کہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاری سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ ان شہروں اور قصبوں میں بارش کا میٹھا پانی جمع کرنے کے لیے اور گندے پانی کے نکاس کیلئے کیا راستے اختیار کیے جائیں۔ 73سال میں یہ انتظامات کیوں نہ ہوسکے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدعویٰ کرنا کون سا مشکل کام ہے؟۔۔خالد مسعودخان
Next Article حکومت تگڑی مگر۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.