Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پنجاب کی وزارت تعلیم برائے توجہ وزیراعظم تا وزیراعلیٰ۔۔حسن نثار
حسن نثار

پنجاب کی وزارت تعلیم برائے توجہ وزیراعظم تا وزیراعلیٰ۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 12, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تبصرہ تو اس صورت حال پر ایسا کروں گا جو تا دیر یاد رہے لیکن ابھی نہیں، پہلے پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم کا موقف سامنے آ جائے۔ یہ خط ملک کے ایک ایسے پبلشر کا ہے جس نے ملک کے نامور ترین شاعروں اور ادیبوں کی کتابیں شائع کیں اور خود بھی ایک انتہائی مقبول شاعر ہیں جن کے کئی اشعار زبان زد عام ہیں مثلاً خالد شریف کا یہ شہربچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیاشاعر پبلشر لکھتے ہیں’’برادر محترم حسن نثارپاکستان میں کتاب کلچر کی صورت حال کے حوالے سے اکثر آپ سے گفتگو ہوتی رہی ہے۔ کتابوں کی اسّی فیصد دکانیں بند ہو چکی ہیں اور باقی بری طرح سسک رہی ہیں۔ عموماً اس کا ملبہ انٹر نیٹ پر ڈال دیا جاتا ہے لیکن دراصل ہمارے سرکاری ادارے بھی اس صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔کتاب کلچر کی موجودہ تباہی کا ذمہ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لے لیا ہے جس کے سربراہ، ظاہر ہے اس تبدیلی سرکار کے صوبائی وزیر تعلیم ہیں۔ تفصیل اس اجمال اور المناک صورت حال کی یہ ہے کہ برطانیہ کے ایک ادارے ڈیفڈ (DFID)نے پنجاب کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تین ارب روپے کے مساوی رقم کی گرانٹ حکومت پنجاب کو دی ہے۔ گزشتہ ماہ جب اس منسٹری کے زیر اہتمام ادارہ (PMIU) نے خریدی جانے والی مجوزہ کتب کی فہرست جاری کی تو ناشرین کتب میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ صرف تین من پسند چہیتے پبلشرز کو ایک ارب روپے کا کام دے دیا گیا تھا اور یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں کہ اس طرح کی ڈیلز میں من پسند اور چہیتا کون ہوتا ہے۔ زبردست احتجاج کے بعد وقتی طور پر یہ کام رک گیا اور کہا گیا کہ اب اضلاع کے افسران خود انتخاب کریں گے اور اس وقت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کر دیا گیا۔
یہاں سے ایک نئی واردات نما داستان کا آغاز ہوتا ہے۔ پنجاب کے اضلاع سے جو ٹینڈر جاری ہو رہے ہیں ان میں منسلک کتابوں کی فہرست دیکھ کر سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ یہ فہرستیں زبان حال سے اپنے بنانے والوں کی نالائقی یا بد نیتی اور ان کے نگرانوں کی بے حسی کا نوحہ پڑھ رہی ہیں۔برطانوی ادارہ (DFID)نے سکول کے بچوں کے لئے لائبریریز کے قیام اور انہیں اپ گریڈ کرنے کے لئے فنڈز مہیا کیے تھے جبکہ اس فہرست میں ناشرین (’’چہیتے اور ’’من پسند‘‘) کے گوداموں میں موجود ’’ردی‘‘ کو ٹھکانے لگانے کا ملین ڈالر منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے سو سے زائد پبلشرز کی بجائے پھر مخصوص پبلشرز کو ہی نوازا جا رہا ہے اور ایسی ایسی کتابیں ان فہرستوں میں شامل ہیں جو پی ایچ ڈی سطح کے طالب علموں کے بھی سروں کے اوپر سے گزر جائیں لیکن صرف کمیشن کھانے کے لئے انہیں زبردستی معصوم بچوں کے سروں پر مسلط کیا جا رہا ہے جو ان کے لئے سو فیصد ردی کا ڈھیر اور بالکل بیکار ہیں۔اضلاع کی مقرر و متعین کردہ نام نہاد کمیٹیوں نے بھی بذات خود سوچ بچار، مغز کھپائی، محنت کرنے کی بجائے انہی گنتی کے چند مخصوص ناشرین کی عطا کردہ فہرستوں پر اکتفا کیا ہے جو پہلے ہی مسترد ہو چکے ہیں۔ کس کے حکم یا اشارہ پر؟
خدارا حکام بالا وزیراعظم تا وزیر اعلیٰ کو آگاہ کریں کہ اس فنڈ کو اس بے رحمی سے برباد، ضائع کرنے کی بجائے اصلی، بنیادی اور درست کام پر خرچ کریں اور آئندہ نسلوں پر رحم فرمائیں کہ بدترین لوگ بھی کم از کم بچوں کو تو معاف کر ہی دیا کرتے ہیں۔احترام فراواں کے ساتھ خالد شریف (ماورا)‘‘قارئین!میں نے کالم کے شروع میں ہی عرض کر دیا تھا کہ میں اس وقت تک اس خط پر تبصرہ نہیں کروں گا جب تک (7دن) متعلقہ وزارت کا کوئی ذمہ دار شخص اپنا موقف پیش نہیں کرتا۔ تب تک اس شعر پر غور فرمائیں۔ سر پیٹیں یا سر دھنیں قتل طفلاں کی منادی ہو رہی ہے شہر میں ماں! مجھے بھی مثل موسیٰ تو بہا دے نہر میں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلانگ ڈسٹنس رشتے۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article میں شیخ رشید کو نہیں مانتا!۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا

ستمبر 22, 2026

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.