Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وزیر اعظم عمران خان کے لئے میاں عمران کا ’’تحفہ‘‘۔۔حسن نثار
حسن نثار

وزیر اعظم عمران خان کے لئے میاں عمران کا ’’تحفہ‘‘۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 1, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کتنی ادھوری اور کیسی مسخ شدہ خبر ہے کہ ’’کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا‘‘ حالانکہ اصولاً ان سب کو ’’سیاست زدہ‘‘ قرار دیا جاتا تو بہتر تھا لیکن بس آگے کچھ نہیں کیونکہ آج میں نے سیاست کی نحوست اور نجاست سے بچتے ہوئے ایک انتہائی بابرکت اور پاکیزہ موضوع پر لکھنا ہے۔یہ ایک 35 سالہ نوجوان کی ایمان افروز پہل کاری کو خراج تحسین بھی ہے اور اس کی تفصیل بھی۔ نام ہے اس کا میاں عمران احمد جس نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی لندن سے ایپلائیڈ اکاؤنٹنگ میں بی ایس سی آرنر کر رکھا ہے اور پیشہ کے اعتبار سے ٹیکس کنسلٹنٹ اور آڈیٹر ہے اور ذاتی فرم چلا رہا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ حج ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ محروم یا محدود وسائل سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے اس خواب کی تعبیر کتنی مشکل ہوتی ہے۔ زندگی بھر پیٹ کاٹ کاٹ کر بھی بہت سے لوگ اس سعادت سے محروم، سسکتے سہکتے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔اس کالم کے ’’ہیرو‘‘ میاں عمران نے اس مسئلہ کا حل تجویز کیا اور کچھ پیش رفت بھی ہو چکی جس پر اسلامی نظریاتی کونسل بھی داد کی مستحق ہے۔تھوڑا پس منظر پیش ہے۔پاکستان میں 2020 کے لئے حج لاگت چار لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ستر روپے مقرر ہوئی۔ 2019 میں یہ لاگت چار لاکھ چھپن ہزار چار سو چھبیس روپے تھی جبکہ 2018 میں یہ صرف دو لاکھ ترانوے ہزار پچاس روپے تھی یعنی دو سال میں یہ اضافہ تقریباً 66فیصد بنتا ہے، محتاط اندازہ کے مطابق آئندہ سال یہ لاگت 5لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔ ان حالات میں عام آدمی تو چھوڑیں سفید پوش، مڈل کلاس کا بھی کیا بنے گا؟
ایک حساس مسلمان ہوتے ہوئے پچھلے برس میاں عمران نے ملائشیا کے مشہور ’’تابونگ حاجی پروگرام‘‘ کی روشنی میں حکومت پاکستان کو ’’نئی‘‘ حج پالیسی بنانے کی تجاویز دیں اور ’’ملائشین تابونگ حاجی ایکٹ‘‘ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا۔یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ ’’تابونگ‘‘ ملائشین زبان کا لفظ ہے جس کا انگریزی میں مطلب ہے ’’مانیٹری فنڈ‘‘ یا ’’مانیٹری بینک‘‘ اردو میں آپ اسے ’’حج فنڈ‘‘ یا ’’حج بینک‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اک ایسا بینک جو حج کرنے والے کے فنڈ کو مانیٹر کرے۔مختصراً یہ کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران نے اسے حج کو کم قیمت، کم لاگت کرنے کے حوالہ سے ایک بہترین منصوبہ قرار دیا۔ چیئرمین نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خود خط لکھ کر میاں عمران کی اس کوشش کو سراہا اور ساتھ ہی ایجنڈے کے منٹس بھی بھجوائے کہ دیگر ممبران کی اکثریت نے بھی اس منصوبہ کو بہت پسند کیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد اسے وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیاگیا جہاں تقریباً ایک سال کے عرصہ میں ’’ایکٹ‘‘ تیار کیا گیا۔ اس ’’ایکٹ‘‘ کو اسلامی نظریاتی کونسل کے ایجنڈے پہ رکھنے کی تیاری ہورہی ہے۔ حکومتیں ذرا سلوموشن میں چلا کرتی ہیں جبکہ اس معاملہ میں ذرا تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال اس نئی پالیسی کے تحت حج ہو سکے۔’’تابونگ حاجی‘‘ملائشیا کا سرکاری حج پروگرام ہے جو ’’ٹی ایچ‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہے جس سے پہلے حج کے لئے ملائشیا میں حلال سرمایہ کاری کا کوئی نظام موجود نہ تھا سو وہاں کے ایک معاشیات کے استاد انگکو عبدالعزیز صاحب (UNGKU ABDUL AZIZ) نے 1959ء میں ملائشین حکومت کو اس مسئلہ اور اس کے حل کی طرف متوجہ کیا۔ آغاز کسی اور نام سے ہوا، بعد میں ’’تابونگ حاجی‘‘ کا نام دیا گیا۔ 63 میں منصوبہ کا آغاز کیا گیا۔ 95 کے بعد سے اب تک ’’تابونگ حاجی ایکٹ‘‘ کے ذریعے انتہائی کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔ جدید دنیا میں ا س ایکٹ کو سرکاری سطح پر حلال سرمایہ کاری کے ذریعہ حج سہولت فراہم کرنے والا پہلا مکمل قانون سمجھا جاتا ہے۔اس تخلیقی پروگرام نے زیریں اور متوسط طبقات کے لئے نہ صرف حج کو آسان بنایا بلکہ یہ ملائشیا کا ایک بے حد کامیاب معاشی منصوبہ بھی ثابت ہوا ہے اور آج اسےملائشیا کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بھی کہا جاتا ہے جس کا ایک ثبوت یہ کہ ملائشیا میں شاندار کامیابی کے بعد انڈونیشیا اور مالدیپ نے بھی اسے اپنا لیا ہے۔ملائشیا میں ابتدائی طور پر 1281لوگوں نے 46 ہزار 6سو 10 رنگٹ سے اکاؤنٹ کھلوائے اور 2019 تک 93 لاکھ اکاؤنٹ کھل چکے تھے جن میں 73 ارب رنگٹ جمع ہیں۔ کوئی بھی ملائشین شہری کسی بھی ’’ٹی ایچ‘‘ برانچ میں مفت اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے اور ہر ماہ اپنی استطاعت کے مطابق اس میں رقم جمع کرواتا رہتا ہے۔ ملائشین حکومت اس سرمایہ کو حلال منصوبوں میں انویسٹ کرتی اور حج کی رقم پوری ہونے پر اکاؤنٹ ہولڈر کو حج کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔
’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ کے اصول پر انتخاب کیا جاتا ہے، اگر باری آنے پر اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہیں ہوتی تو حکومت اپنی جیب سے ادا کردیتی ہے جو بعدا زاں منافع سے کٹ جاتی ہے۔میاں عمران نے وزیراعظم عمران خان کے خواب ’’ریاست مدینہ‘‘ کی طرف پہلا مضبوط روحانی اور عظیم فلاحی منصوبہ تجویز کردیا ہے جس میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اس کی رفتار میں فیصلہ کن اضافہ کر سکتی ہے جو شاید پی ٹی آئی حکومت کے لئے سب سے بڑا اعزاز بن جائے۔باقی جو مزاج یار بلکہ مزاج اقتدار میں آئے۔نوٹ: تمام تر تفصیلات سرکاری ریکارڈ پر موجود ہیں۔ ہوسکے تو وزیر اعظم فوری بریفنگ کا حکم دیں تاکہ جان سکیں کہ پاکستان میں اس کی عملی شکل کے لئے کیسی پیشہ ورانہ اور انقلابی تجاویز دی گئی ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کو کیسے لوٹا؟۔۔وجاہت مسعود
Next Article بات ہے سمجھنے کی۔۔امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.