Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دور کی کوڑی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

دور کی کوڑی!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 20, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا بات ہے مولانا آپ آج کچھ پریشان نظر آ رہے ہیں۔
پریشانی کی بات تو ہے آپ نہیں جانتے ملک میں کیا ہو رہا ہے؟
یہ تو آپ صحیح کہتے ہیں۔لاقانونیت ہے آئین کی بے حرمتی ہو رہی ہے ۔ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کے الزام میں پکڑا جا رہا ہے،کشمیر پر لچک دکھاتے ہوئے انڈیا نےاسے اپنے ملک کا حصہ قرار دے دیا ہے ۔ایٹمی پروگرام پر سوالیہ نشان نظر آ رہا ہے، امریکہ کے احکامات مانتے مانتے اس کی ذیلی ریاست بنتے جا رہے ہیں۔ مہنگائی نے غریب عوام کا کچومر نکال دیا ہے ،کیبل پر واہیات موضوعات پر ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں۔بازار میں مکمل عریاں رقص پر مبنی سی ڈیز کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں اور ہماری حکومت صورتحال سے چشم پوشی کر رہی ہے۔ آپ کی پریشانی واقعی قابل فہم ہے۔
یہ آپ بات کو کدھر لے گئے میں تو لڑکیوں کے کرکٹ کھیلنے اور ریس میں حصہ لینے پر پریشان ہوں۔یہ ایک سازش ہے یہ لڑکیوں کو دوڑنے کی پریکٹس کرائی جا رہی ہے تاکہ انہیں گھر سے بھاگنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
آپ تو واقعی دوراندیش ہیں میرا تو دھیان ہی اس طرف نہیں گیا تھا آپ جیسے دوراندیش لوگ تو شروع میں لڑکیوں کی تعلیم کے بھی خلاف تھے، آپ کہتے تھے اگر وہ لکھنا پڑھنا سیکھ جائیں گی تو ظاہر ہے انہیں خط لکھنا بھی آ جائے گا اور اگر خط لکھنا آ گیا تو وہ لو لیٹر (LOVE Letter}بھی لکھیں گی مگر دیکھ لیں اب تو دیندار طبقے کے لوگ بھی اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہے ہیں بلکہ انہیں اس مقصد کے لئے مخلوط اداروں میں بھیج رہے ہیں ان میں سے جو لوگ افورڈ کر سکتے ہیں وہ اپنی بچیوں کو معیاری تعلیم کے لئے امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں بھی داخلہ دلاتے ہیں۔
میں اس سلسلے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟
مولانا ایک بات بتائیں!
فرمائیں!
عورت اگر حجاب میں ضروری کاموں کےلئے گھر سے نکلے تو اس میں حرج تو کوئی نہیں۔
حرج تو ہے مگر مجبوری ہے۔
آپ کو یاد ہے ایک وقت تھا کہ گھر سے باہر قدم رکھنے کی اجازت ہی نہیں تھی۔اگر انہیں کبھی کہیں جانا پڑتا تو پالکی کا بندوبست کیا جاتا ،پالکی کے چاروں طرف چادر تان دی جاتی ،گھر کی ڈیوڑھی سے گلی میں کھڑی پالکی تک بھی پردے کا اہتمام کیا جاتا اور خاتون شٹل کاک برقعے میں چادر کی اس سرنگ سے گزر کر پالکی میں داخل ہوتی مگر اب دیندار سے دیندار طبقے میں بھی یہ اہتمام نہیں کیا جاتا۔
تھوڑا بہت تو زمانے کے ساتھ چلنا ہی پڑتاہے۔
پہلے شٹل کاک برقع اترا پھر فیشن ایبل کالا برقع آیا اس کے بعد برقعے کا صرف نقاب والا حصہ رہ گیا۔
برقعے کا نچلا دھڑ ختم کر دیا گیا اس کے بعد چادر آئی، چادر کے بعد دوپٹہ آیا ، دوپٹہ سر سے اتر کر گلے میں آیا اور اب !
میں جانتا ہوں یہ تبدیلیاں زمانے کے ساتھ آئی ہیں اور ہم لوگ یہ سب تقریباً ہضم کر چکے ہیں۔
ایک وقت تھا کہ اسلام میں تصویر حرام تھی۔
اب بھی حرام ہے۔
مگر کسی ایک عالم دین کا نام بتائیں جو تصویر نہ اترواتا ہو، یا ٹی وی پر آنے کا خواہشمند نہ ہو!
خصوصی حالات میں اس کی اجازت ہے۔
مگر شروع میں خصوصی حالات کی چھوٹ کیوں نہیں دی گئی۔
اب حالات کی مجبوری ہے۔
شروع میں لاؤڈ اسپیکر بھی حرام تھا۔
ہاں مجھے علم ہے۔
اب تو نماز بھی لاؤڈ اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے !
تبلیغ دین کے لئے حالات سے سمجھوتہ تو کرنا ہی پڑتا ہے مگر آپ یہ سب کچھ مجھے کیوں بتا رہے ہیں!
صرف اس لئے کہ آپ شروع میں ہر چیز کی مخالفت کرتے ہیں بعد میں اسے قبول کر لیتے ہیں۔آج آپ کو عورتوں کے کھیل کود پر اعتراض ہے۔ کل جب نیم عریاں لباس میں ریس کا رواج ہو گا تو آپ آج کی حالت پر سمجھوتے کرتے ہوئے کہیں گے کہ اگر عورت مکمل لباس میں ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔کل کو خدانخواستہ صورتحال اور بگڑی تو آپ نیم عریانی پر راضی ہو جائیں گے۔قبلہ گاہی، یا تو کسی ایک جگہ کھڑے رہیں اور خود بھی اپنے عمل سے نظریئے کی تائید کا ثبوت پیش کریں یا پھر ان معاملات کو اسلام اور کفر کا مسئلہ نہ بنائیں جو فروعی نوعیت کے ہیں۔اسلام کی جو تعبیر آپ کے ذہن میں ہے ضروری نہیں کہ اسلام کی اس تعبیر پر سبھی متفق ہوں۔ویسے بھی جو اسٹینڈ آپ آج لیتے ہیں کل آپ نے اس پر سمجھوتہ کر لینا ہوتا ہے تو پھر کیوں اسلام اور علماء کو مذاق کا نشانہ بناتے ہیں۔
اس پر مولانا دور اندیش خاموش ہو گئے ممکن ہے انہیں میری بات سمجھ آ گئی ہو یا ممکن ہے وہ ایک دفعہ پھر دور کی سوچ رہے ہوں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخواب میں دوزخ نامہ۔۔کشور ناہید
Next Article شودہا ساڈا وزیر اعلیٰ۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.