Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قیادت نہیں، پہلے خود کفالت کا سوچو۔۔حسن نثار
حسن نثار

قیادت نہیں، پہلے خود کفالت کا سوچو۔۔حسن نثار

ایڈیٹراگست 20, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند روز قبل صدر مملکت پیدل بلکہ ننگے پاؤں جاکر دور سے یہ کوڑی لائے کہ اگر پاکستان کی معیشت سنبھل جائے تو وہ عالم اسلام کی قیادت کر سکتا ہے۔
یہ ایسا ہی ہے جیسے باکسنگ گلوز خریدنے سےپہلے ہی بندہ باکسنگ کا عالمی ہیوی ویٹ چمپئن بننے کے خواب دیکھنے لگے لیکن کیا کریں کہ ہمارا اجتماعی مزاج ہی کچھ اس قسم کا ہے۔
ہونا تو یہ چاہئے کہ قیادت کے 104بخار سے بچتے ہوئے ’’خودکفالت‘‘ پر نظر رکھیں کہ ہم جیسے کشکول سے ہی جان چھڑالیں تو بڑی بات ہے کیونکہ ہمارا تو سفر ہی ریورس کا ہے۔
پاکستان بنا تو بےشک دفتروں میں کامن پن تک موجود نہیں تھی، لٹے پٹے، اجڑے پجڑے، زخموں سے چور چور تھے لیکن کسی کا دینا کچھ نہیں تھا بلکہ بھارت ہمارا ’’مقروض‘‘ تھا کیونکہ ہمارے حصہ کا مال دبائے بیٹھا تھا جس پر گاندھی نے اعتراض بھی کیا۔پھر کیا ہوا؟
سیانوں نے وارننگ دی کہ اگر اس ملک میں قرضہ کلچر چل نکلا تو وہ وقت دور نہیں جب ہمیں قرضوں کی قسطیں چکانے کیلئے بھی قرض لینا پڑے گا لیکن ’’عقل کل‘‘ قسم کے حکمرانوں کو بات سمجھ نہ آئی کیونکہ ہمارے حکمرانوں میں اکلوتی قدرمشترک یہ رہی کہ ہر کوئی ’’عقل کل‘‘ ہوتا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ملک بال بال قرضے میں جکڑا ہے اور دھمال ڈالتے ہوئے خواب دیکھ رہے ہیں قیادت کا۔
ہر گنگو تیلی کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ راجہ بھوج بننے کے خواب دیکھے لیکن خواب دیکھنے کے بھی کچھ اصول اور ادب آداب ہوتے ہیں ۔پہلے آدمی خود کو مناسب طور پر ’’تھکاتا‘‘ہے تاکہ گہری نیند نصیب ہو،پھر نیند کے اولین مرحلہ سے گزر کر ’’مرحلہ خواب‘‘ میں داخل ہوتا ہے جس کی تکمیل کے بعد اٹھ کر خواب کی تعبیر تلاشنا اور تراشنا شروع کرتا ہے ۔
یہ ’’کاتا اور لے اڑی‘‘ والا رویہ صرف محاوروں کیلئے ہی موزوں ہے۔اس طرح کے خواب دیکھنے سے پہلے چند اور باتوں پر بھی غور کر لینا چاہئے کیونکہ ’’قیادت‘‘ کا شوق پورا کرنے کیلئے صرف معیشت ہرگز کافی نہیں ورنہ اپنی تاریخ ہی دیکھ لیں۔آغاز سفر پہ خود مسلمانوں کی تاریخ ہی پڑھ لیں۔ایک جنگ ایسی بھی تھی کہ پتھریلی زمین پر چلنے کیلئے اکثر کے پاؤں میں جوتے نہ تھے ۔
مجاہدین نےپاؤں پر چیتھڑے لپیٹ کر جنگ جیتی کیونکہ وہ ہجوم سے ’’امت‘‘ میں تبدیل ہو چکے تھے اور کائنات کی برگزیدہ ترین ہستی انہیں آدمیوں سے انسانوں میں تبدیل کر چکی تھی۔ یہ تو مثال ہی ایسی ہے جس کی پوری انسانی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔آپ آوارہ، بے سمت، وحشی منگولوں کو ہی دیکھ لیں کہ جب ’’ڈسپلن‘‘ اور ’’ٹارگٹ‘‘ جیسے ہتھیاروں سے لیس ہو کر نکلے تو ان کےپلے کیا تھا؟
لیکن پھر جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔اپنے وقت کے نیویارک، بغداد کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دی حالانکہ مفتوحین کے پاس دولت کے انبارتھے لیکن وہ اصل رستے سے بھٹک چکے تھے۔ عرض کرنے کا مقصد یہ کہ ’’معیشت‘‘ ہمیشہ سے ایک اہم فیکٹر ضرور ہے لیکن فیصلہ کن فیکٹر کبھی نہیں رہا۔قوموں کے عروج و زوال کی کہانی ذرا مختلف ہے۔
’’عروج‘‘ اور ’’قیادت‘‘ کیلئے باقی تو چھوڑیں، صرف تین باتوں کی طرف اشارہ کرتا ہوں۔کسی بھی قوم کی کامیابی کیلئے جو شرائط لازمی ہیں ان میں ’’پابندی اوقات‘‘ اور ’’ڈسپلن‘‘ کے ساتھ ساتھ صحیح سمت میں ’’محنت‘‘ لازمی ترین ہے اور یہاں ؟؟؟ اشرافیہ سے لیکر عوام تک، سوائے نماز کے شاید ہی کوئی ’’پابندی اوقات‘‘ کو پرِکاہ جتنی اہمیت بھی دیتا ہو جبکہ نماز جیسا پیکیج ہی کوئی نہیں جو پابندی اوقات سے لیکر ڈسپلن تک کی اتم ترین تربیت ہے، اگر کوئی اس کی روح کو دیکھ، سمجھ اور پہچان سکے۔
73سال میں ہمیں ڈھنگ سے سڑک عبور کرنا اور اپنی اپنی ’’لین‘‘ میں رہنا نہیں آیا۔بنیادی احکامات، ہدایات، تعلیمات کی قدم قدم نہیں سانس سانس پر خلاف ورزی کی انتہا یہ کہ جنہیں صدیوں پہلے سمجھایا گیا کہ ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ انہیں صرف ہاتھوں کی صفائی پر آمادہ کرنے کیلئے ’’کورونا‘‘ کو زحمت اٹھانی پڑی، پورے میڈیا کو مہم چلانی پڑی تو سائیں لوکو! کون سی قیادت؟ کہاں کی قیادت؟ہو سکے تو کان لپیٹ کر’’خودکفالت‘‘ کے ٹارگٹ پر ہی فوکس رکھو تو تمہاری مہربانی۔
اک آخری بات یہ کہ عالم اسلام کی قیادت کا شوق پالنے سے پہلے، فیتے کاٹنے سے فرصت ملے تو عالم اسلام کی تین ثقہ ترین طاقتوں اور ان کے صدیوں پر محیط تعلقات پر بھی ایک نظر ڈال لیں تو خاصا افاقہ ہو سکتا ہے۔
اول:عرب برادردوم:ایرانی برادر سوم:ترک برادرصرف اس تکون کی تاریخ پر غورفرمالیں اور اس حد تک بے شک نہ جائیں کہ خود ان کے اپنے اندر صدیوں سے کیسے کیسے تضادات موجود ہیں اور انہوں نے خود آپس میں ایک دوسرے کو کس کس طرح ’’بلیڈ‘‘ کیا۔
پلیز! غصہ جانے دیں، ہتھ ذرا ہولا رکھیں اور قرض کی اگلی قسط ادا کرنے کا سوچیں، کروڑوں لوگوں کو صاف پانی پلانے کاسوچیں اور اقبال صاحب کے جو کروڑوں شاہین سکولوں سے باہر کوؤں جیسی زندگیاں گزار رہے ہیں ان پر توجہ فرمائیں کہ ہم جیسے خود اپنی ’’قیادت‘‘ ہی ڈھنگ سے کرلیں تو بڑی بات ہے ورنہ خواب فروشی کی دکانیں تو نہ اتوار کو چھٹی کرتی ہیں نہ جمعہ کو بند ہوتی ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیش گوئیاں کرنے کی سائنس کیا ہے ؟۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
Next Article خواب میں دوزخ نامہ۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.