Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سوچ نہیں مرتی ۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

سوچ نہیں مرتی ۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹراگست 15, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rana ejaz mehmood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بندہ مر جاتا ہے اس کی سوچ نہیں مرتی ،مرنے والا تو چلا گیا مگر اس کی سوچ اسے زندہ رکھتی ہے۔ شاید اسی لئے فرانسیسی دانشور ڈےکارٹسDECARTS (1596تا1650)نے کہا تھا I THINK THEREFORE I AM.میں سوچتا ہوں اسی لئے میں ہوں۔رانا اعجاز سوچتا تھا اسلئے مرے گا بھی نہیں دفن ہو گیا مگر اس کی باتیں ابھی بھی فضا میں گونج رہی ہیں۔
عجیب، منفرد اور پراسرار شخص تھا۔ میری صرف ایک دو ملاقاتیں تھیں مگر انہی میں ہم گہرے دوست بن گئےتھے۔ بظاہر سیدھا سادا قصباتی باشندہ مگر اندر سے مضبوط مطالعے کا عالم فاضل دانشور، اس قدر گہرا کہ اسے مکمل پڑھنا بہت ہی مشکل تھا ۔میرا کوئی کالم شائع ہوتا یا ٹی وی پر کوئی تبصرہ چلتا تو اچانک فون آجاتا اور کہتا البرٹ کامیو کا THE JUST ASSASINیاد آ گیا۔ ایک اور دن مجھے کہا مجدد الف ثانی اور اکبر اعظم کے دین الٰہی کی محاذ آرائی آج بھی جاری ہے ،کبھی فون پر مارکس کے اقتباسات سنا کر مجھے حیران کر دیتا۔میں ہر بار سوچتا کہ اس شخص نے کیا کیا پڑھ رکھا ہے، اپنے دماغ میں کیا کیا چھپا رکھا ہے؟
بڑے بڑے کاسمو پولیٹن شہروں سے دور قصبات میں بڑے بڑے نگینے چھپے بیٹھے ہوتے ہیں کچھ تو ذرائع ابلاغ سے دوری ان کے ہنر اور گہرائی کو چھپائے رکھتی ہے اور کچھ وہ خود بھی اپنے علم وفضل کی رونمائی سے گریزاں ہوتے ہیں ،ان گہرے لوگوں کے گوہر کو پانے کے لئے گہرے پانیوں میں تلاشی لینی پڑتی ہے ۔رانا اعجاز بھی ایسا ہی تھا بات چلتی تو احساس ہوتا کہ اس نے لیہ سے بہاولپور کے سفر اورمہ وسال میں کن کن کتابوں کو کھنگال رکھا ہے وگرنہ اس کے چہرے پر ملکوتی سکوت تھا اگر موضوع نہ چھڑے تو شاید وہ اپنے خیالات بتانے پر آمادہ نہ ہو ۔ میری طویل نشستیں ہوئیں ،رانا اعجاز نے ایسا گھائل کیا کہ اس کا مداح ہو گیا ۔کہنے کو وہ محکمہ تعلقات عامہ کا ریجنل افسر تھاوہاں بھی اپنی علمیت چھپا کر رکھتا ہوگا ،کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو جی سر جی سر کہہ کر وقت گزارتا ہوگا، ان کو کیا علم ہو گا کہ یہ جی سر جی سر کرنے والا سیدھا سادا افسر کتنا گہرا ہے، کتنا علم رکھتا ہے اور اس نے کیا کیا پڑھ رکھا ہے۔
میں کمزور دل کا مالک ہوں کوئی جاننے والا فوت ہو جائے تو مجھے یقین کرنے میں کافی دیر لگتی ہے ہمارے کولیگ اور دوست رمان احسان کو رخصت ہوئے برسوں بیت چکے ہیں مگر میں نے فون سے اس کا نام اور نمبر حذف نہیں کیا۔رؤف کلاسرا کے ایک کالم میں پڑھا کہ رانا اعجاز بھی چلے گئے میں نے سوچا یہ کوئی اور رانا اعجاز ہو گا پھر شاکر حسین نے رانا اعجاز کی موت کا ذکر کیا۔ اس دوران رانا اعجاز کافون آئے کافی دن ہو چکے تھے ،میں نے امیدوبیم کی کیفیت میں رانا اعجاز کا نمبر ملایا تاکہ یہ شک دور ہو جائے کہ میرا رانا اعجاز ٹھیک ٹھاک ہے۔ رؤف کلاسرا اور شاکر حسین کا رانا اعجاز مرا ہے۔ بیل کافی دیر بجی اور پھر کسی خاتون نے فون اٹھایا اور کہا یہ رانا اعجاز کا نمبر نہیں ہے ،رانا اعجاز تو ایک ماہ پہلے فوت ہو چکے ہیں ۔تب مجھے احساس ہوا حقائق سے آنکھیں چرانے سے حقائق نہیں بدلتے ،میرا کلاسرا اور شاکر حسین کا رانا اعجاز وہی ایک تھا۔ حالانکہ سچ یہ ہے کہ رانا اعجاز نے بہت سی دوسری باتوں کے علاوہ یہ بھی نہیں بتایا کہ اس کے دوستوں کا حلقہ اتنا وسیع ہے۔
فلسفہ حیات وموت کو سمجھنا اور سمجھانا بہت ہی مشکل ہے فلاسفروں اور مذہبی اسکالروں نے بہت توجیہات پیش کی ہیں مگر نوع انسانی تقدیر پر ہمیشہ شاکی ہی رہتی ہے انسانی جسم تو فانی ہے مگر سوچ ہمیشہ کے لئے لافانی ہے ۔میرے دادا چودھری علی بخش میری پیدائش سے کئی سال پہلے وفات پا چکے تھے مگر میرے والد چودھری فیض سرور سلطان انہیں ہر روز ہر معاملے میں یاد کرکے کہتے ابا جی حضور کے کھانے کے آداب یہ تھے ۔مہمانوں کی تواضع کا انداز یہ تھا ،ان کے چلنے اور پھرنے کا طریقہ یہ تھا۔ والد صاحب کی ان باتوں کی وجہ سے ہمارے گھر کا نظام دادا کے فرمان پر چلتا تھا۔ کئی بار تو مجھے لگتا کہ میرے دادا اوپر کی منزل پر رہتے اور ہمیں احکامات بھیجتے رہتے ہیں، دادا زندہ نہ تھے مگر ان کے افکار زندہ جاوید رہے۔ رانا اعجاز بھی اس دنیا سے چلا گیا لیکن اس کی وہ فلسفیانہ مثالیں، اس کی داد اور اس کے تبصرے گاہے گاہے یاد آتے رہیں گے۔
ہماری دنیا میں اکثر تعلق غرض اور مطلب کے ہیں۔کام پڑ گیا تو دوستی اور رشتہ داری اچانک گہری ہو جاتی ہے، کام نہ ہوا تو ناراضی، کام ہو گیا تو چند دن کے شکریئے کے بعد پھر سے وہی اجنبیت، مگر کچھ لوگ بے غرض اور بے لوث ہوتے ہیں ۔رانا اعجاز بھی ایسا ہی تھا نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پروا ، نہ کوئی گلہ نہ شکایت ،نہ اسے کوئی ٹرانسفر کروانی تھی اور نہ اسے کسی بڑے افسر سے کام ہوتا تھا چھوٹی سے چھوٹی کال کرتا تھا اور بڑی بات کرکے فون بند کر دیتا تھا۔
کورونا کی وبا تھوڑی تھمی ہے تو احساس ہوا ہے کہ طاعون اور ملیریا کی وبا کی طرح اس دور میں بھی بہت قیمتی نفوس جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جسٹس شریف بخاری انتہائی نفیس، ڈسپلنڈ اور اصولوں کے پکے شخص تھے۔ کشمیر کی آزادی کے مجاہد، پیپلز پارٹی کے سچے پیروکار اور حق و سچ کے ماننے والے رہے۔ ابھی چند روز پہلے ملک مشتاق اعوان بھی ہم سے دور چلے گئے۔ ملک مشتاق اعوان سے 1989میں شیخوپورہ کے ایک ضمنی انتخاب میں ملاقات ہوئی اور پھر ان کے ساتھ لندن، لاہور اور اسلام آباد کئی بار اکٹھے وقت گزارنے کا اتفاق ہوا ،جیلوں میں ان سے ملتا رہا۔ دوستوں کا خیال رکھنے والے اور ایثار کرنے والے شخص تھے ،آخری عمر تک متحرک اور جوش وجذبے سے بھرپور رہے ،خدا انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔
رانا اعجاز ہو، ملک مشتاق اعوان ہوں، جسٹس شریف بخاری ہوں یا ہم میں سے کوئی بھی ہو سب نے اس جہان سے چلے جانا ہے اصل بات یہ ہے ہم ایسا کچھ ضرور کرکے جائیں کہ اس کائنات میں کچھ بہتری ہو۔کچھ نہ بن پڑے کوئی عظیم کارنامہ نہ بھی کریں تو کم از کم انسانوں کےلئے مثبت سوچ رکھیں کسی کا استحصال نہ کریں۔ضروری نہیں کہ ہم میں سے ہر شخص ہیرو یالیڈر ہو مگر کم از کم اچھا انسان تو ہو۔اس کے شر سے اس کے ارد گرد رہنے و الے محفوظ ہوں وہ کچھ بڑا نہ بھی کرے کم از کم انسانوں کے حقوق تو ادا کرے۔میری نظر میں تو ہر وہ شخص ہیرو ہے جو اپنے معاملات میں نا انصافی نہیں کرتا اور کسی کا استحصال نہیں کرتا مثبت سوچتااور مثبت کام کرتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبزدار اور بدشگونی۔۔حسن نثار
Next Article گناہگاروں کا پاکستان۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.