Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دائرہ سکڑ رہا ہے ۔۔ عابد میر
تجزیے

دائرہ سکڑ رہا ہے ۔۔ عابد میر

ایڈیٹرجولائی 30, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر آپ فیس بک یا سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے مباحث میں متحرک رہتے ہیں اور ایک روشن خیال، خرد مند معاشرے کے خواہاں ہیں تو محتاط ہو جائیے کہ پاکستان میں آپ کے لیے دائرہ دن بدن سکڑ رہا ہے، بلکہ ممکنہ حد تک سکڑ چکا ہے۔ ایک ان دیکھا پھندا ہمہ وقت آپ کی گردن کے گرد موجود ہے۔ خود کو، اپنی گردن کو اس کے شکنجے سے بچانا اب آپ پر ہی منحصر ہے۔ سو، سوشل میڈیا کی دنیا میں پھونک پھونک کر قدم رکھیے۔
یہ سادہ سی بات مان لیجیے کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے، جناح صاحب خواہ کیسے ہی سیکولر کیوں نہ رہے ہوں، پاکستان کے قیام سے ہی اسے انتظامی طور پر سکیورٹی اسٹیٹ اور فکری طور ایک بنیاد پرست اسلامی ریاست بنانے کی تیاری شروع ہو گئی تھی۔ جس کی بنیادوں کو ضیاالحق نے خاصا مستحکم کیا اور آج یہ اپنے دونوں مقاصد میں کامیاب ہے۔ اس لیے سکیورٹی والوں کا اور بنیاد پرستوں کا زبردست باہمی گٹھ جوڑ ہے۔ یہ ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں۔
اسی لیے انھوں نے سب سے پہلے اپنا پہلا خطرہ کمیونسٹوں کو مارا اور ان کا صفایا کر دیا۔ آج پاکستان میں کمیونسٹ اپنا ایمان بچا لیں تو بہت ہے، تنظیم و تنظیم کاری کو خواب ہی جانیں۔ پھر انھوں نے اپنے عزائم کی راہ میں دوسری بڑی رکاوٹ نیشلسٹوں کو مارا۔ آج نیشلسٹوں کے سیاسی گروہ دیوار سے لگائے جا چکے۔ مسلح گروہ البتہ ختم ہونا یوں بھی مشکل ہیں کہ یہ سکیورٹی اسٹیٹ والوں کی فیورٹ پچ ہے۔ لڑنا مارنا ان کا پسندیدہ کام ہے۔ وہ ہر تحریک کو اسی پچ پر لانا چاہتے ہیں کہ اسی میں ان کا وسیع تجربہ بھی ہے اور اسی سے ان کی روزی روٹی بھی چلتی ہے۔
اب وہ لبرل و سیکولر کا نام لے کر ہر روشن خیال، خردمند آواز ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے برائے مہربانی اپنی آواز کی حفاظت خود کریں۔ پچھلے چند سالوں میں مذہبی جنونیت کے نمایاں واقعات ہی دیکھ کر عبرت حاصل کریں۔حال ہی میں سندھ میں عورت مارچ کے معاملے پر جو غلغلہ اٹھا اس نے سندھ کے صوفی ازم کی ساری ہوا نکال دی۔ ملاؤں کے جتھے نے روشن خیال عورتوں کے گرد ایسا شکنجہ کسا کہ سندھ کی پوری دانش مل کر بھی ان کا بال بیکا نہ کر سکی، اور عرفانہ ملاح جیسی بے باک خاتون کو نہایت بے بسی کے ساتھ ان وحشی ملاؤں کے سامنے اپنے ایمان کی تجدید کروانا پڑی۔
سو دوستو، ساتھیو، بھائیو اور بہنو، سوشل میڈیا سمیت پاکستانی سماج کی بڑھتی ہوئی مذہبی جنونیت کا مقابلہ کسی دلیل سے نہیں ہو سکتا۔ یہ اپنے عقیدے کی برچھی ہر سینے میں اتارنا چاہتے ہیں۔ غور کیجیے کہ ہمارے اور آپ کے پاس محض ایک رائے کے سوا کچھ نہیں۔ اس رائے سے نہ کوئی انقلاب آنا ہے نہ کسی کا ایمان خراب ہونا ہے، تو محض رائے رکھنے پر جان سے جانا کوئی ایسا اچھا سودا نہیں۔ اس کڑے وقت میں زندہ رہنا اور کام کرتے رہنا اہم ذمے داری ہے، یہ نہ بے حسی ہے نہ بزدلی۔ اسے ایک انقلابی ذمے داری جانیں۔
اس سکڑتے دائرے کو بچائیں اور اس کو بڑھاتے رہنے کی کوشش کریں۔ ایسے کسی بھی واقعہ پر کڑھنے کی بجائے اسے ایک لٹمس ٹیسٹ جانیں اور اپنی فرینڈ لسٹ کی صفائی کرتے رہیں۔ صرف ہم خیال و رودار احباب کو ساتھ رکھیں اور اس دائرے کو بڑھاتے رہیں۔ اچھی کتابیں پڑھیں، اچھی فلمیں دیکھیں، میوزک سنیں، پیار کریں اور مسکرا کر آگے بڑھیں۔ اس کٹھن وقت میں بظاہر اس بے حسی مگر درحقیقت ایک انقلابی ذمے داری کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک غزل : سراج اورنگ آبادی کی نذر ۔۔ ڈاکٹر انور زاہدی
Next Article کُھل کر روئیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

ستمبر 8, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.