Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کُھل کر روئیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کُھل کر روئیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 31, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت عرصہ پہلے امریکہ کے ایک ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر وسیم فیری نے اپنی طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ آنسوؤں کا انسان کی صحت کے ساتھ گہرا تعلق ہے، ان کی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات ظاہر ہوگئی کہ جذباتی دبائو کے وقت انسانی جسم میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور جسم کے اندر مختلف غدود سے مواد نکل کر خون میں شامل ہوجاتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ رونے کے بعد انسان خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے ،ڈاکٹر فیری کا خیال ہے کہ جذباتی دباؤ کے نتیجے میں جسم میں جو کیمیاوی عمل ہوتا ہے ،وہ آنسوؤں کے ذریعے زائل ہوجاتا ہے چنانچہ جو لوگ روتے نہیں ہیں وہ مختلف قسم کے امراض اور بالخصوص السر کا شکار ہوجاتے ہیں،ڈاکٹر فیری نے تحقیق کی ہے کہ عورتوں کی نسبت مرد زیادہ السر کے مریض ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر فیری نے سوافراد کو پیسے دے کر ان کے آنسو حاصل کئے اور ان پر مختلف تجربے کئے ہیں۔
یہ تجزیہ پڑھ کر دوسرے قارئین کا ردعمل تو خدا جانے کیا ہو گا مگرمیری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور اس کی وجہ سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ میں بات بات پر رونے والوں کے بارے میں کچھ اچھے خیالات نہیں رکھتا تھا اور تو اور بعض مرحومین بھی میرے اس اندرونی غصے کی زد میں آجاتے تھےحتیٰ کہ اپنے محبوب شاعر میر تقی میرسے تومیں خصوصی طور پر ’’نالاں‘‘ تھا جن کی ساری عمر
جو اس شور سے میر روتا رہے گا
تو ہمسایہ کاہے کو سوتا رہے گا
قسم کے شعر کہنے اور ہمسایوں کو ڈسٹرب کرنے میں بسر ہوگئی ،مگر یہ بھید تو اب کھلا کہ مرحوم یہ سارا گریہ دراصل جان بنانے کے لئے کرتے تھے چنانچہ اردو کے بڑے شاعروں میں میر تقی میر غالباً سب سے طویل العمر شاعر ہیں، اسی لئے تو میں کہتا ہوں کہ آج اہل مغرب جن سائنسی تحقیقات کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں ہمارے بزرگ بغیر کسی تحقیق کے صدیوں پہلے فطرت کے یہ بھید پاگئے تھے، فرق بس اتنا ہے کہ انہوں نے وقت پر اور کھل کر اہل دنیا کو اس سے آگاہ نہیں کیا، مثلاً یہ اہل مغرب آج جس ہوائی جہاز پر نازاں ہیں، میر حسن نے مثنوی ’’سحرالبیان‘‘ میں اڑن کھٹولے کا آئیڈیا پیش کرکے اس ایجاد کے لئے راہ ہموار کی تھی اور یہ جو ماہر نفسیات ڈاکٹر وسیم فیری نے یہ انکشاف کرکے بزعم خود بڑا تیر مارا ہے کہ رونے سے انسان کی صحت اچھی ہوتی ہے، تو میر تقی میر نے دو صدی پہلے عملی طور پر یہ نظریہ درست ثابت کردکھایا تھا۔
ڈاکٹر فیری صاحب نے ’’موازنہ خواتین و حضرات‘‘ کرکے ایک انکشاف یہ بھی کیا کہ عورتوں کی نسبت مرد زیادہ السر کے مریض ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ روتی ہیں حالانکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا سادہ بنا کر اسے پیش کیا گیا ہے، دوسرے مردوں کے بارے میں تو میں زیادہ نہیں جانتا البتہ میرا اٹھنا بیٹھنا چونکہ شادی شدہ مردوں میں زیادہ ہے اسی لئے میں یہ بات’’بربنائے مشاہدہ (بربنائے تجربہ یہاںاحتیاط نہیں لکھا گیا)کہہ سکتا ہوں کہ ان بیچاروں کی عمر بھی روتے روتے گزرجاتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ یہ بیویوں سے چھپ چھپ کر روتے ہیں کہ برملا رونے کی انہیں اجازت نہیں ہوتی،لہٰذا ڈاکٹر فیری کو چاہئے کہ وہ اپنی متذکرہ تحقیق پر نظر ثانی کریں بلکہ مساوی حقوق کی بنیاد پر عورتوں اور مردوں میں السر کی شرح برابر لانے کی کوشش بھی کریں۔
ڈاکٹر فیری سے ایک گلہ مجھے یہ بھی ہے کہ انہوں نے متذکرہ تحقیق کی آڑ میں رونے کے’’فضائل‘‘ تو کھل کر بیان کر دئیے ہیں جس سے ان ہزاروں لاکھوں لوگوں کو شہ ملے گی جو ایک عرصے سے اپنے آنسو روک کر بیٹھے ہیں مگر افسوس کہ ہنسی کی افادیت کو انہوں نے موضوع تحقیق نہیں بنایا۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہم اہل مشرق ہنسی’’’افورڈ‘‘ نہیں کرسکتے کہ اس کے لئے ہمیں مطلوبہ ماحول میسر نہیں ہے جبکہ ہمارے ہاں رونے دھونے کے مواقع بکثرت پیدا ہوتے رہتے ہیں تاہم اپنی تحقیق میں اگر وہ ہنسی کے فوائد بھی بیان کردیتے اور اہل مشرق کو یہ مشورہ دیتے کہ اگر صحت مقصود ہے تو ہنستے رہنا چاہئے تو وہ بیچارے اسی بات پر ہنس پڑتے،اس میں ان کا کیا جاتا تھا ؟ ہم غریبوں کا مفت میں بھلا ہوجاتا۔
اس تحقیق میں مجھے جو بات سب سے زیادہ چونکا دینے والی لگی۔ وہ یہ تھی کہ ڈاکٹر فیری نے ایک سو ا فراد کو پیسے دے کر ان کے ا ٓنسو حاصل کئے اور ان پر مختلف تجربے کئے جن کی مدد سے وہ متذکرہ نتائج تک پہنچے ۔یہ بات حیرت انگیز لگی کہ باقاعدہ پلاننگ کرکے بھی رویا جاسکتا ہے، یعنی اگر کسی کا رونے کو نہ بھی جی چاہ رہا ہو اسے نوٹ دکھا کر رلایا جاسکتا ہے،ہم لوگ تو اب تک یہی سمجھتے تھے کہ دولت انسان کو ہنساتی ہے مگر اب پتہ چلا کہ دولت انسان کو رلاتی بھی بہت ہےاگرچہ ہم نے دولت مندوں کو ہمیشہ ر وتے دیکھا کہ کاروبار بہت مندا جا رہا ہے مگر یہ تو محاورے والا رونا تھا، یہ بھید تو اب کھلا کہ پیسہ انسان کو باقاعدہ آنسوؤں سے رلاتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدائرہ سکڑ رہا ہے ۔۔ عابد میر
Next Article محمد حنیف کا کالم: چوہدری پرویز الہی اور جنت کے ٹکٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

ستمبر 8, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.