Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : عید ہوندی سی ساڈہے ویہلے
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : عید ہوندی سی ساڈہے ویہلے

ایڈیٹرمئی 24, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم اور ہمارے بڑے تو ہر برس کی طرح اس سال بھی بس باتیں ہی بکھانتے رہ گئے کہ عید سادگی سے منانا چاہیے اور آس پاس کے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
پر اچھا یہ ہوا کہ اس بار کورونا بھی سادگی کے عملی معنی دیکھ کر سٹپٹا گیا۔ باقی دنیا میں بھلے جو بھی تماشا ہو رہا ہو۔ ہمارے ہاں کورونا آگے آگے اور لوگ پیچھے پیچھے ہیں۔
آصف زرداری نے صدر بننے کے بعد گڑھی خدا بخش میں جب یہ الفاظ کہے تھے تو کورونا پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ’ارے موت ہمیں کیا ڈرائے گی۔ہم تو وہ لوگ ہیں جو موت کا تعاقب کرتے ہیں۔‘
پورا برس عید کے سیزن کا انتظار کرنے والے دکانداروں اور خریداروں نے کورونا کو جھکائی دے کر شاپنگیانہ ہاتھ پاؤں مارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔
وائرس کو بھی اس سیان پتی کا اندازہ نہ تھا لہٰذا اس نے اس ملک کو اٹلی اور سپین جیسے بزدل سماج فرض کر کے عملاً کلائی پکڑ کے روکنے کی اپنی سی کوشش ضرور کی کہ جن کا ایمان ہے کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔ یا جن کا عقیدہ ہے کہ عید کی خریداری کا ایک دن چین سے گھر بیٹھنے والی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
پاکستانی مڈل اور لوئر کلاس نے جو کچھ رمضان کے آخری ہفتے میں سماجی فاصلے کے ساتھ کیا ویسا تو سکندر نے پورس کے ساتھ بھی نہیں کیا۔ نام نہاد ضوابط کی دکاندار اور خریدار نے جیسے دھجیاں اڑائیں۔ یہ مناظر دیکھ کر مجھے پہلی بار ان دو مصرعوں کا اصل مفہوم سمجھ میں آیا۔
جہاں میں اہلِ ایماں صورتِ خورشید جیتے ہیں
ادھر ڈوبے ادھر نکلے، ادھر ڈوبے اِدھر نکلے
اگرچہ کورونا نے رمضان کے آغاز میں ہی عید کی دھمکیانہ تہنیتی وارننگ بھی دے ڈالی تھی۔
اور جس جس نے اسے ایک عالمی فراڈ یا یہود و نصاریٰ و ملحدین کی سازش جانا اور پھر یہ گمان کیا کہ ارے ہم تو اوپر والے کے لاڈلے ہیں کورونا کیا بگاڑ لے گا۔انھیں کورونا نے اپنے تئیں پچھلے دو ماہ میں شایانِ شان جواب بھی دیا۔ مگر کورونا غریب کو کیا معلوم تھا کہ جو قوم خدا سے بھی نہ ڈرے، کورونا اس کے آگے کیا بیچتا ہے۔
جو جو معرکہ خرید و فروخت میں من کی مراد نہ پا سکے اب وہ سب خود سے جھینپتے ہوئے اپنے آپ کو ہی زیرِ لب سمجھا رہے ہیں کہ بھئی ان حالات میں جب روزمرہ زندگی کو ہی موئے کورونا نے یرغمال بنا کے رکھا ہوا ہے، کیسی عید کہاں کا تہوار۔ خوشی تو خوشی سے ہوتی ہے۔
میں کپڑے پہن کر جاؤں کہاں ، میں بال بناؤں کس کے لیے
پہلی بار میں نے بیشتر لوگوں کو عید کے موقع پر مہنگائی سستائی کی بحث میں بہت زیادہ الجھتے نہیں دیکھا۔ پہلی بار چند لوگوں کو سر کھجاتے دیکھا کہ بچوں کے بہانے کپڑوں، جوتوں کی خریداری کے لیے جو بجٹ جوڑ جوڑ کر مختص کیا گیا اب اس کا کیا کریں۔
بچے بھی پہلی بار نہیں پوچھ رہے کہ عید اور گرمیوں کی چھٹیوں میں گھومنے گھمانے کا کیا پلان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں چھوٹے سے چھوٹا کاروباری بھی جو اس موسم میں نگاہ اٹھانے کی فرصت بھی نہ پاتا تھا اب اس کی منتظر آنکھیں خالی رستے تکتے تکتے پتھرا گئی ہیں۔
گویا کورونا میرے کالج کے دور کے این سی سی ڈرل ماسٹر صوبیدار گشتاسپ علی کے روپ میں سامنے آیا ہے جو بچوں کے سارے کس بل اور بہانے بازیاں تیر کی طرح سیدھا کر کے لیفٹ رائٹ کروانے کے لئے قصبے میں دور دور تک مشہور تھا۔
ابھی تو بقرعید آ رہی ہے۔ شاید مزید پیسے بچیں گے۔ کورونا کے ہوتے سڑکوں اور گلیوں میں کھلے عام ہجوم کے درمیان انفرادی و اجتماعی قربانی اس بار ممکن ہو سکے کہ نہیں؟ دنیا سنورنے سنوارنے میں کیا کیا عمر لگ جاتی ہے اور جب حیات بدلتی اور بگڑتی ہے تو دن ہفتے کا، ہفتہ سال کا اور سال صدی کا ہو جاتا ہے۔
میری تو عادت ہے موقع بے موقع بات بے بات الٹی سیدھی ہانکتے رہنا۔ آپ لوگ اپنی عید کیوں کھوٹی کرتے ہو۔ اب جیسی کیسی بھی سہی منا تو لی۔ اہلِ وطن اور نااہلِ وطن، سب ہی کو عید مبارک۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہ پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی۔۔زاہدہ حنا
Next Article آمنہ مفتی کا کالم: عید کا دن ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.