Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم: بلوچ والدین اپنے بچے سکول بھیجنا بند کر دیں!
بلوچستان

محمد حنیف کا کالم: بلوچ والدین اپنے بچے سکول بھیجنا بند کر دیں!

ایڈیٹرمئی 5, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sajid hussain missing
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی ضمانت نہیں کہ آپ کے بچے کی جان بچ جائے گی، کوئی گارنٹی نہیں کہ اسے کالے شیشوں والی وگو اٹھا کر نہیں لے جائے گی۔یہ نہیں کہا جا سکتا ہے وہ پہاڑوں پر چڑھ کر ریاست کو نشانہ نہیں بنائے گا اور ایسا کر کے اپنے پہاڑوں پر چڑھنے والے بھائیوں کی زندگی کے عذابوں میں اضافہ نہیں کرے گا۔
لیکن اپنی اولاد کے لیے انسان سب کچھ کرتا ہے تو کیا وہ وقت آ گیا ہے کہ بلوچ والدین اپنے بچوں خاص طور پر بیٹوں کو کالج یونیورسٹی بھیجنے سے پہلے اس بات پر غور کریں کہ اس کا نتیجہ کتنا بھیانک ہو سکتا ہے۔
ایک بلوچ سیانے نے ایک دفعہ جمع تفریق کر کے بتایا تھا کہ جو بلوچ نوجوان کالج یا یونیورسٹی تک پہنچ گیا، اس کی طبعی عمر باقی پاکستانی نوجوانوں کے مقابلے میں نصف رہ جاتی ہے۔
آج سے آٹھ سال پہلے مجھے کوئٹہ کے ایک پرانے دوست اور پاکستان پرست دانشور نے کہا تھا کہ بیٹا ہائی سکول ختم کرنے والا ہے، اسے یہاں سے نکالنا ہے کیونکہ اگر وہ کالج یا یونیورسٹی بلوچستان میں گیا تو چاہے وہ کوئی سیاسی کام کرے یا نہ کرے ،امکان ہیں کہ وہ ایک دن غائب کر دیا جائے گا اور میں باقی زندگی یا تو ماما قدیر کے مسنگ پرسنز والے کیمپ میں گزاروں گا یا اسلام آباد میں اپنے پرانے دوستوں کو یہ یاد کروانے میں کہ میرا خون وطن دشمن کیسے ہو سکتا ہے۔
ایسے ہی بہت سے اور بلوچ والدین بھی ہیں جن کے پاس خوش قسمتی سے یا کچھ وسائل ہیں کہ وہ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو بلوچستان سے باہر یونیورسٹیوں میں بھیجتے ہیں کہ وہ علیحدگی پسندوں کی سوچ سے متاثر نہ ہو جائیں یا کچھ نہ بھی کریں کینٹین میں کسی سیاسی سوچ والے کے ساتھ بیٹھ کر چائے ہی پی لیں اور پھر والدین ساری عمر انتظار کریں کہ بیٹا کالج پڑھنے گیا تھا اتنے سال سے نہیں لوٹا۔
کوئٹہ سے سب سے زیادہ دور اور محفوظ جگہ کون سی ہے۔ اسلام آباد اور وہاں پر ایک محفوظ تر تعلیمی ادارہ کون سا ہو سکتا ہے؟ قائداعظم یونیورسٹی۔
بلوچستان سے دو طالب علم وہاں بھیجے گئے تھے۔ ایسے ہی والدین نے بھیجے ہوں گے جو اپنے بچوں کی جان بھی بچانا چاہتے تھے اور انھیں تعلیم بھی دینا چاہتے تھے۔ شہداد بلوچ اور احسان بلوچ نے اپنے ایم اے قائد اعظم یونیورسٹی سے کیے، گھر کو لوٹے، گذشتہ ہفتے قلات میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیے گئے۔
اسلام آباد کی تربیت، جینڈر سٹڈیز کی ڈگری کچھ کام نہیں آئی۔ میڈیا میں یہ پوچھنا تو دور کی بات کہ کب، کیوں اور کیسے، ان کے نام کا ذکر بھی نہیں آیا۔ہمیں ہمیشہ سے یہ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کا اصل مسئلہ ناخواندگی ہے۔ مجھے شک سا ہو چلا ہے کہ بلوچستان کا اصل مسئلہ تعلیم ہے چاہے وہ تعلیم کسی طلبا تنظیم کے سٹڈی سرکل میں ہو۔
چاہے وہ تعلیم دین اسلام کی ہو (پروفیسر صبا دشتیاری) اسلامیات پڑھاتے تھے، ان کے قاتلوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا) چاہے وہ تعلیم بلوچستان سے دور اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں حاصل کی جائے جس کا نام بھی بانی پاکستان کے نام پر رکھا گیا ہو۔ سبجیکٹ بھی کوئی پڑھ لیں۔ جینڈر سٹڈیز میں میں ایم اے کر کے پہلے کتنے پاکستانی دہشتگرد بنے ہیں؟
لیکن اب لگتا ہے کہ اگر آپ بلوچ ہیں اور تھوڑا بہت پڑھ لکھ گئے ہیں تو سمجھیں آپ کی زندگی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔
گذشتہ ہفتے ہی سویڈن میں غائب ہو جانے والے ہمارے ساتھی اور دوست صحافی ساجد حسین کی لاش ایک دریا سے ملی ہے۔ یہ تو سویڈن کی پولیس ہی تحقیق کر کے بتائے گی کہ یہ ایک حادثہ تھا یا قتل لیکن مجھے ابھی سے لگ رہا ہے کہ اسکی موت کی بنیادی وجہ تعلیم تھی جو اس کے والدین نے اسے بہت شوق سے دلائی تھی۔اور اس نے بھی اتنا دل لگا کر پڑھا کہ پڑھتا ہی چلا گیا۔ کبھی کسی کتاب سے سر اٹھا کر دوسرے والدین کو نصحیت کرتا تھا کہ بچوں کو اس علیحدگی پسندی کی آگ سے بچاؤ، انھیں پڑھاؤ۔
اب ساجد حسین چونکہ خود پڑھتے پڑھتے ایک داستان سے بن گئے تو کس سے پوچھوں کہ ساجد بھائی یہ شہداد اور احسان کو تو جتنا دور پڑھا سکتے تھے پڑھا دیا تھا، اب کیا کریں۔اور جو بلوچ کارکن میڈیا سے شکایت کرتے ہیں کہ وہ انکی خبر کیوں نہیں چلاتا تو بھائیو اتنے بھولے بھی نہ بنو۔ جمیل احمد نے سنہ 50 کی دہائی میں بلوچستان میں سرکاری نوکری شروع کی، چیف سیکرٹری کے عہدے تک پہنچے اور آج سے 45 برس قبل لکھی جانے والی کتاب # دی وینڈرنگ فالکن‘ میں وہ بلوچستان اور میڈیا کے بارے میں لکھتے ہیں۔
بلوچوں کے بارے میں، ان کے مقاصد کے بارے میں، ان کی زندگی اور موت کے بارے میں مکمل خاموشی تھی۔ کوئی ایڈیٹر ان کی بات کر کے سزا نہیں پانا چاہتا تھا۔ پاکستانی صحافی اپنے ضمیر کو تسلی دینے کے لیے جنوبی افریقہ، فلسطین اور فلپائن میں ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہیں لیکن کبھی اپنے لوگوں پر ہونے والے مظالم کا نہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد ساجد حسین لا پتہ افراد کوئٹہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسوشل میڈیا پر بحث: راجہ داہر یا محمد بن قاسم، حقیقی ہیرو کون؟
Next Article کامریڈ کرونا سے مجھ غریب کو سوشلسٹ انقلاب کی توقعات ۔۔ علی نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جون 9, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.