میڈیا پر چلتی غیر تحقیق شدہ رپوٹوں کی موت ہوگئی. پی ایس ایل فرنچائزز کے میڈیا سیل اپنی من چاہی خبروں کے ساتھ ڈالنے والے دبائو کو طاقت دینے میں بری طرح پٹ گئے.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناک آئوٹ میچ کهلائے بغیر ملتان سلطانز کو فاتح قرار دینے سے انکار کر کے 2 خالی ونڈوز فائنل کرنے کا دعوی کرلیا ہے. اس طرح گزشتہ 2سے روز سے بڑھائے جانے والے دبائو اور ماحول میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے .
جمعہ کو چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بتایا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے کہ بڑے ایونٹ کی ٹرافی ایسے ہی تھمادی جائے .ابھی بہت وقت بچا ہے. ہم نے ناک آئوٹ میچز کیلئے 2 ونڈوز فائنل کرلی ہیں. 3میچز کیلئے 2سے 4 دن کی ضرورت ہے. ہم ملتان سلطانز کو گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پر فوری ٹرافی نہیں دے سکتے . اگر ایسی بات بہت ضروری ہے تو ملتان کو ٹرافی دیکر سال کے آخر میں میچ کروادیں گے اس پر ملتان کے ”مالک “علی ترین نے کہا ہے کہ یہ مضحکہ خیز بات ہوگی کہ پہلے ٹرافی دیجائے اور پھر میچ ہوں.
گزشتہ ہفتہ ملتان سلطانز کے کو آنر عالم گیر ترین نے ٹاپ ٹیم کی بنیاد پر ٹرافی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ باقی 3 سیمی فائلسٹ ٹیموں کراچی،لاہور اور پشاور کے آنرز نے میچ کروانے کا کہا تھا. وسیم خان نے کہا ہے کہ اس وقت ہم صرف ایک ایجنڈے پر سوچ رہے کہ میچ کب ممکن ہیں سال کے آخر تک 2 ونڈوز خالی ہیں. میچ کروائیں گے .ہم اسی پر فرنچائزز سے بات کر رہے. ایونٹ پہلے ہی پلے آف سے سیمی فائنل میں منتقل ہوچکا. اسکے لئے 3 میچ کی ضرورت ہے. اب 2 سیمی فائنل اور ایک فائنل کیلئے ہم پر اعتماد ہیں.
اس سوال پر کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقی ڈومیسٹک سیزن ملتوی ہونے پر ٹا پ ٹیموں کو ٹرافی دیدی گئی. وسیم خان کہتے ہیں کہ یہ کوئی فن نہیں. انہوں نے اسی پر اتفاق کرکے ونرز فائنل کرلئے جبکہ ہم نے میچ کروانے کا اعلان کیا تھا.
وسیم خان کہتے کہ بات علامتی ٹرافی دینے کی نہیں ہے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار مکمل ایونٹ پاکستان میں ہوا ہے. 4مقامات پر 26 میچز کے دوران 6 لاکھ کے قریب تماشائی آئے .یہ بڑی کامیابی ہے اسلئے ہم اسکا بہترین اختتام کرکے دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں.
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

