پاکستان کرکٹ بورڈ 200 ملین روپے خسارے کے باوجود قدرے بہتر حالت میں ہے اور اگلے 12 سے 14 ماہ اسے کسی بڑے مالی بحران سے دوچار ہونے کا کوئی امکان نہیں.
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سیمی فائلنز اور فائنل کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے ملتوی ہو نے سے پی سی بی کو 200 ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے لیکن پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کی وجہ سے اسے جو فائدہ ہوا وہ بھی اتنا مضبوط ہے کہ اگلے 12 سے 14 ماہ اسے بڑی پریشانی نہیں ہوگی.
پی سی بی کیلئے اگلی اطمینان بخش بات یہ بھی ہے کہ اس کی اگلی سیریز 4 ماہ سے زیادہ دوری پر ہے جو اوے سیریز ہے جبکہ اگلی ہوم سیریز اکتوبر اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی اکتوبر سے شروع ہونا ہے. اس وقت تک پی سی بی پر امید ہے کہ کورونا پر قابو پایا جاچکا ہوگا. وسیم خان کے مطابق موجودہ صورتحال اگر سال بعد بھی ایسی ہی رہی تو پھر پی سی بی کو چیلنج کا سامنا ہوگا.
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 5 کے سیمی فائلنز اور فائنل اکتوبر یا نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے.
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

