ملتان (خصوصی رپورٹ ) ایران سے پاکستان واپس آنے والے ساٹھ ہزار زائرین تفتان سے ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ۔ واپس آنے والے زائرین میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار بتائی جا رہی ہے ۔ ایران سے آنے والے زئرین کا ایک قافلہ جمعہ کی صبح ملتان پہنچ گیا ۔ 1270 زئرین کو ملتان میں ورکرز ویلفیئر سینٹر میں قائم کئے گئے قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے قرنطینہ میں مقیم زائرین کی ہیلتھ سکریننگ میں کوئی بھی کورونا وائرس کا شکار مشتبہ زائر سامنے نہیں آیا۔اس بارے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ تمام زائرین کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ہیلتھ سکریننگ میں کورونا وائرس میں مبتلا کوئی مشتبہ زائر سامنے نہیں آیا۔تاہم یہ سکریننگ ابھی تھرمو گن کے ذریعے کی گئی ہے اور اصل صورت حال چودہ روز کی آئیسولیشن کے دوران سامنے آئے گی ۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ زائرین کی صحت کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا ابھی ان کے کئی ٹیسٹ ہونا باقی ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ زائرین جن برے حالات کا شکار رہے ان کے پیش نظر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔
دوسری جانب ملتان میں مزید زائرین کی آمد کے پیش نظر بعض ہوٹلوں اور دفاتر کو قرنطینوں میں تبدیل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں ۔
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

