Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’ نئے پاکستان میں آٹا40 سے بڑھ کر 70 روپے کِلو، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘
اہم خبریں

’ نئے پاکستان میں آٹا40 سے بڑھ کر 70 روپے کِلو، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘

ایڈیٹرجنوری 18, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
flour
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کو مہنگائی کے حوالے سے مسلسل تنقید کا سامنا ہے، اشیائے ضرورت خصوصاً آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ سیاسی اور تفریح پر مبنی گفتگو اور ٹرینڈز کے بجائے مہنگائی کو موضوع گفتگو بنائیں۔
گذشتہ چند روز کے دوران تیسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی ٹائم لائنز پر مہنگائی کسی ٹرینڈ کے بننے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف غم و غصہ کے اظہار کی وجہ بنی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ماضی سے تقابل کرتے ہوئے نا صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ حکومتی نعرے دو نہیں ایک پاکستان کو الٹ کر ایک نہیں دو پاکستان سے تعبیر کرتے رہے۔
کری ایٹو خدیجہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ ان دنوں مہنگائی عروج پر ہے، غریب بھوک کے ہاتھوں موت کا شکار ہو رہا ہے لیکن کسے پروا ہے؟
کچھ صارف ایسے بھی تھے جنہوں نے حکومتی سطح پر مزدور کے لیے مقرر کردہ کم سے کم اجرت ساڑھے 17 ہزار کا حوالہ دیتے ہوئے انتہائی ضروری اخراجات کی تفصیل بیان کی ہے۔ آمدن اور اخراجات کے گوشوارے بتاتے ہیں کہ پانچ تا چھ افراد پر مشتمل گھرانے کا کم سے کم ماہانہ خرچ 50 ہزار روپے سے زائد بن جاتا ہے۔
حسیب احمد نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’مہنگائی کی نئی لہر ملک بھر میں ہے۔ لاہور میں آٹے کی فی کلو قیمت میں چھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پرانے پاکستانی میں فی کلو 40 روپے کا اور نئے پاکستان میں 70 روپے کلو ہو چکا ہے، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘
حکومت کو غریب کا آٹا کھا جانے کا ذمہ دار ٹھہرانے والے سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین مختلف اوقات میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعظم کے لیے گئے نوٹسز کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کرتے رہے کہ حکومت کا کام صرف نوٹس لینا رہ گیا ہے۔ ایسا کرنے والے ان کی ماضی کی تقریروں کے کلپس بھی شیئر کرتے رہے۔
سوشل میڈیا کی گفتگو کے دوران سیاسی مخالفین کا ایک دوسرے پر غصہ اتارنا بھی معمول ہے۔ اس دوران نا مناسب الفاظ اور جملوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے تاہم عام سوشل میڈیا صارف اس انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
پاکستانی سیاست کی بس اتنی سی کہانی ہے۔ یہاں راہنماؤں نے اپنے کارکن کو کیا کچھ سکھایا ہے۔ تربیت دیکھنی ہو تو اس وقت کے یہ دو ٹرینڈ ہی دیکھ لیجیے۔ #نشئی‌کھاگیاغریب‌کاآٹا #پلیٹاں_والا_بھگوڑا_کتھے
مارکیٹ میں دستیاب آٹے کی مختلف اقسام، دو اعشاریہ پانچ، فائن، چکی والے اور برانڈڈ آٹے کی قیمتوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران متعدد بار اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی سے متعلق رپورٹس کے مطابق گذشتہ ایک برس میں آٹے کی مجموعی قیمت میں 23 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے بعد مارکیٹ میں دستیاب 20 کلو آٹے کا تھیلا 15 کلو کا کر دیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق دسمبر 2019 میں سالانہ تناسب سے عمومی مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ چار فیصد تھی۔ کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ 16 اعشاریہ نو فیصد رہی تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں دسمبر 2018 کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 42 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا تھا۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آٹا سوشل میڈیا مہنگائی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگرفتاری دیئے بغیر پرویز مشرف اپیل دائر نہیں کرسکتے : سپریم کورٹ نے درخوا ست واپس کر دی
Next Article ممبئی : اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں‌
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.