Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

وہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 28, 20197 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یار مجھے یاد پڑتا ہے تم کسی زمانے میں خاصے خوددار شخص ہوا کرتے تھے، ہاں تھوڑا تھوڑا مجھے بھی یاد ہے لیکن اب تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ ’’ہونا کیا ہے؟ عقل آ گئی ہے تم نے محمود سرحدی کا وہ شعر نہیں سنا،
جھکنے والوں نے رفعتیں پائیں
ہم خودی کو بلند کرتے رہے‘‘
تو گویا تم ان دنوں پھر رفعت کے چکر میں ہو؟ ’’یہ رفعت وہ نہیں، یہ بلندی کے معنوں میں ہے، وہ رفعت تو میرے زمانہ جاہلیت کی یادگار ہے۔ جب میں عشق کے چکروں میں پڑا ہوتا تھا۔ یار میں بھی کتنا بیوقوف تھا، ان کاموں میں وقت ضائع کرتا تھا جن میں دھیلے کا فائدہ نہیں تھا‘‘، ’’اب اگر کہیں عشق کرو تو ایسی جگہ کرنا جہاں چار پیسے بھی بچ سکتے ہوں‘‘۔ یہ تم نے اپنی طرف سے طنز کیا ہوگا؟ ’’میری کیا مجال ہے کہ میں تم پر طنز کروں، میں نے تو تمہارے خیالات سے فقط نتیجہ اخذ کیا ہے‘‘۔ تم نے صحیح نتیجہ اخذ کیا ہے، یہ شاعری، یہ ادب، یہ مصوری، یہ فنونِ لطیفہ سب واہیات چیزیں ہیں اب تم خود ہی بتاؤجن دنوں میں ان لغویات میں الجھا ہوا تھا سوائے دن رات جاگنے کے مجھے ان سے کیا حاصل ہوتا تھا؟ لوگ عزت کرتے تھے، اب لوگ میری عزت نہیں کرتے تو اس سے مجھے کیا فرق پڑا؟ اس کا جواب تو میرے پاس نہیں ہے، تمہارے پاس میری کسی بات کا جواب نہیں ہے۔ اب میں عالی شان کوٹھی میں رہتا ہوں، قیمتی کار میرے نیچے ہے، بینک بیلنس ہے، جدھر سے گزرتا ہوں لوگ سلام کرتے ہیں۔ میں نے عزت کی بات کی تھی۔ پھر وہی عزت عزت، یہ تم جیسے احمقوں کا مسئلہ ہے چلو تم مجھے ایک بات بتاؤ۔ پوچھو؟ ایک عزت دار شخص جب دفتر جانے کے لئے ویگن میں بکری بن کر سفر کرتا ہے اس کی کیا عزت رہ جاتی ہے؟ جب وہ تھانے جاتا ہے اور اسے کرسی ملنے کے بجائے تھانیدار کے پاؤں میں بیٹھنا پڑتا ہے تو کیا وہ پھر بھی معزز رہتا ہے؟ جب اس کا بچہ بیمار ہو تو کیا وہ عزت سے دوا خرید سکتا ہے؟ کیا بیس ہزار روپے ماہوار میں عزت ڈال کر گھر کا خرچ چلایا جا سکتا ہے؟ کیا عزت عزت لگا رکھی ہے۔ بس کرو، میں تمہاری بات سمجھ گیا ہوں، تمہارا مطلب یہ ہے کہ ان تمام چیزوں کے حصول کے لئے انسان کو تمام اصول اور اخلاقی قدریں پس پشت ڈال کر وہ کچھ کرنا چاہئے جو اس وقت ہمارے معاشرے میں ہو رہا ہے؟


’’بالکل!‘‘ کیا اس کے نتیجے میں ہمارا معاشرہ خوش ہے؟ ’’یہ خوشی کیا ہوتی ہے؟‘‘خوشی اس چیز کو کہتے ہیں جس سے تم محروم ہو چکے ہو، یہ سب لفظی ڈھکوسلے ہیں اور غریب غربا کو بیوقوف بنانے کے لئے یہ فرسودہ اور بے معنی فلسفے بھی میرے جیسے لوگوں نے گھڑے ہوئے ہیں کہ ایک اصلی خوشی کے حصول کے لئے میں رفعت کے والدین کی منتیں کرتا رہا کہ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کر دو مگر ان کا جواب تھا کہ تمہارے پاس تو اپنا گھر تک نہیں ہے۔ اب رفعت میری زندگی میں نہیں ہے لیکن اس سے مجھے کیا فرق پڑا؟ میں بہت خوش ہوں‘‘۔ تم خوش نہیں ہو اور نہ وہ طبقہ خوش ہے جس سے تم نے اپنا ناتا جوڑ لیا ہے اور یہ ثابت کرنے کے لئے کسی لمبے چوڑے فلسفے کی ضرورت نہیں، جب پورا معاشرہ مال و دولت اور سہولتوں کے حصول کیلئے مار دھاڑ میں مشغول ہو جاتا ہے، اخلاقی اور روحانی قدروں کو پامال کرنے لگتا ہے، زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کیلئے ایک دوسرے کو پاؤں تلے روندتا چلا جاتا ہے تو اس کا خمیازہ تو سب کو بھگتنا پڑتا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک معاشرے کے افراد تلواریں سونت کر ایک دوسرے کے مقابل آ جائیں اور اس کے جسم اور روحیں زخمی نہ ہوں، تم نے ظفر اقبال کا وہ شعر نہیں سنا!
یہ شہر وہ ہے جس میں کوئی گھر بھی خوش نہیں
دادِ ستم نہ دے کہ ستم گر بھی خوش نہیں


سنا ہوا ہے اور اس شعر پر خود ستمگروں کو داد دیتے بھی دیکھا ہے لیکن تم کہنا کیا چاہتے ہو؟
کچھ بھی نہیں، سوائے اس کے کہ ایک غیر منصفانہ نظام میں سچی خوشی نہ غریب کو حاصل ہوتی ہے اور نہ امیر کو، ایک غریب آدمی ہزار سختیاں سہنے کے باوجود گناہ آلود زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنے ضمیر کا اطمینان اور اس حوالے سے سچی خوشی کے چند لمحات پھر بھی حاصل کر سکتا ہے لیکن امیر آدمی کے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ اس امیر آدمی کی دولت پر مختلف محکموں کے اہلکاروں کی نظریں ہیں چنانچہ اسے اپنی دولت کی حفاظت اور اس کی افزائش کے لئے ایک ایسے حمام میں داخل ہونا پڑتا ہے جس میں کپڑے باہر اتارنا پڑتے ہیں۔ ایسے غیر انسانی ماحول میں کوئی پیشہ ور قاتل ہی خوش رہ سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ تم پیشہ ور قاتل نہیں ہو۔


میں قاتل کہاں ہوں، میں تو خود مقتول ہوں مجھے رفعت کے والدین نے …تم تو رونے لگ گئے ہو، میں نہیں جانتا یہ آنسو اس مشروب کا نتیجہ ہیں جو تم اب دن کو بھی پینے لگے ہو یا تمہیں ان کامیابیوں پر رونا آ رہا ہے جو تم نے لاکھوں زندگیوں کو ناکام بنا کر حاصل کی ہیں۔مجھے رفعت یاد آ رہی ہے، رفعت تم سے اور تم رفعت سے بہت دور نکل چکے ہو، اس کے باوجود میرے دوست، یہ آنسو سنبھال کر رکھنا، یہ تمہاری زندگی کی بہترین متاع ہیں، جس دن تم ان آنسوئوں سے محروم ہو گئے اس دن تم بالکل کنگلے ہو جائو گے اور ہو سکے تو اپنی زندگی کے اس رخ کو بھی یاد کرو جب تم اپنے اندر کی دنیا کو روشن کرنے کیلئے ایسے کاموں میں دلچسپی لیتے تھے جو دوسروں کی دنیا بھی روشن کر دیتے ہیں جن چراغوں کو تم حقیر سمجھ کر بجھا چکے ہو، تمہاری زندگی میں اُنہی چراغوں سے روشنی ہو گی!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا قومی حکومت مسئلہ کا حل ہے؟۔۔ سید مجاہد علی
Next Article تخلیق کار دھیلے کا، واہ واہ لاکھوں کی ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.