Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہماری دُعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
لکھاری

ہماری دُعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام

ایڈیٹرستمبر 5, 20198 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’بچو! یاد رکھو۔ 1971میں تم کمزور تھے تو تم سوچتے تھے کہ ہمارے ملک کا ایک حصّہ یہاں اور دوسرا ہزار میل دور تھا۔ بیچ میں دشمن تھا۔ ہم کیسے وطن کا دفاع کرتے۔ دیکھو اگر تم مضبوط ہوتے انڈیا یہ سوچتا بھئی میں کیا کرتا۔ اِدھر بھی پاکستان تھا۔ اُدھر بھی پاکستان تھا۔ میں کیسے دفاع کرتا‘‘۔
یہ الفاظ ہیں جناب پروفیسر کرار حسین کے اور بھیجے ہیں بلوچستان کے سابق سیکرٹری ثقافت و آثار قدیمہ ایوب بلوچ نے، اس فخر کے ساتھ کہ ان کے محترم و مکرّم استاد پروفیسر کرار حسین اس طرح دلیل کے ساتھ بات سمجھایا کرتے تھے۔ حقیقت یہی ہے کہ اگر پاکستان اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط ہوتا تو کشمیر بھی پاکستان کی جھولی میں اس طرح آگرتا۔ جیسے ہانگ کانگ جمہوریۂ چین کے دامن میں آگرا۔


کبھی ہم نے سوچا کہ جو ہم 72سال سے کشمیر کی آزادی کے لئے دُعائیں کر رہے ہیں وہ بارگاہِ الٰہی میں مستجاب کیوں نہیں ہو رہیں۔ کیا ہماری نیتیں درست ہیں؟ کیا یہ دُعائیں واقعی دل کی گہرائی سے نکل رہی تھیں؟ اب مودی کے ظالمانہ اقدام کے بعد ہم جو کچھ کر رہے ہیں، جلسے، جلوس، ریلیاں، کیا اس سے کشمیر آزاد ہو جائے گا؟ کیا اس سے عالمی رائے عامہ پر اثر پڑے گا؟ کیا اس سے مودی جیسے موذی کا پائوں لڑکھڑائے گا؟ اطلاعات تو یہ ہیں کہ دہلی سے کمرشل پروازوں کے ذریعے آر ایس ایس کے 3ہزار تربیت یافتہ مسلح کارکن پلوامہ، سرینگر اور دوسرے شہروں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔ ان کے پاس تلواریں اور خنجر بھی ہیں۔ 12ہزار کشمیری آگرہ اور بھوپال کی جیلوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ کی فون، انٹرنیٹ کی بندش، کرفیو کے باعث گھروں میں محصور رہنے کے باعث سینکڑوں کشمیری ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ جو سرینگر کے مقامی ماہرین نفسیات کی رائے ہے۔ سرینگر کے کشمیری ملازم اپنے ایئرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتے۔ایک طرف ہماری دُعائیں پلٹ کر آرہی ہیں۔ دوسری طرف مودی ٹولہ جو جی میں آرہا ہے جبر و استبداد کے اقدامات کر رہا ہے تو ہمیں اپنی زبانی جمع خرچ کی پالیسی بدلنا نہیں چاہئے؟ ہم اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ یقیناً جو چاہے کر سکتا ہے لیکن کیا ہمیں وہ نہیں کرنا چاہئے جس کا حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے بار بار آتا ہے؟ کیا ہمارے حکمراں کھلے عام حلف اٹھائیں گے کہ وہ اب کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے۔ عوام سے کوئی چیز نہیں چھپائیں گے؟


کیا تاجر، دکاندار ریلی نکال کر یہ عزم ظاہر نہیں کر سکتے کہ اب ہم کسی صارف کو دھوکہ نہیں دیں گے۔ گاہکوں کی مجبوری سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ نمبر 2مال نمبر 1کر کے نہیں بیچیں گے۔ کیا پاکستان کا سرکاری خزانہ لوٹنے والے سارا لوٹا ہوا مال واپس کرنے کا اعلان کریں گے؟ کیا وزرائے کرام، کشمیر پر بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اپنے محکموں میں کرپشن روکنے اور عوام کو سہولتیں پہنچانے کا نظام قائم کریں گے؟ کیا وزیر ریلوے کو پاکستان میں ریلوے کا نظام درست کرکے کشمیر تک ریل لے جانے کا روڈ میپ نہیں بنانا چاہئے؟ کیا عمران خان کام کی تقسیم کریں گے کہ کشمیر کے مسئلے پر وہی بات کرے جس کی ذمہ داری ہے۔ وزیر خارجہ، ترجمانِ وزارت خارجہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں کے مسائل حل کریں۔ کشمیر ان کا دائرہ کار نہیں ہے۔ کیا علمائے کرام ایک دوسرے کے خلاف فتوے جاری کرنا بند کریں گے۔ کیا ہم مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کروا کے آپس میں لڑوانا بند کردیں گے؟
کیا اللہ تعالیٰ کے نائب انسان یعنی ملک کی اکثریت کے لئے ہم تمام وہ سہولتیں فراہم کریں گے جو ان کا حق ہے اور جو متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔ کیا عدالتیں سستا اور فوری انصاف دینا شروع کر دیں گی۔ کیا پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی بند کر دے گی۔ سچ اور انصاف کا بول بالا ہو۔ ہم سب اپنی اپنی جگہ یہ طے کرلیں کہ ہماری زبان، ہاتھ سے کسی کو ایذا نہیں پہنچے گی تو دیکھیں کس طرح ہماری دُعائیں قبول ہوتی ہیں اور دوسری طرف ملک میں ایک عادلانہ مضبوط نظام قائم ہوتا ہے۔ ہم صرف اپنی مصنوعات استعمال کریں۔ درآمدات کم کریں۔ اچھی معیاری مصنوعات بناکر برآمدات بڑھائیں۔ ملک کے لئے طے کریں کہ ہمارے طویل المیعاد اہداف کیا ہوں گے اور ضروری اہداف کیا۔ قرضے کتنی مدّت میں اتارنا ہیں۔ نئے قرضے نہیں لینے۔


حکمراں وہی کامیاب ہوتا ہے جو ذمہ داری اور پوری دیانت سے وقت کے تقاضے پورے کرتا ہے۔ حالات کے مطابق ترجیحات کا تعین کرتا ہے، قوم کو اعتماد میں لیتا ہے، کسی کو پسند ہو یا ناپسند۔ اس معیار پر پاکستان کی تاریخ میں فیلڈ مارشل ایوب، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور صدر جنرل مشرف پورے اترے۔ انہوں نے جو ضروری تھا وہ کر دیا۔ وہ سلسلے آج بھی چل رہے ہیں۔ دیگر حکمرانوں نے ترجیحات کا درست تعین نہیں کیا۔ اس لئے تاریخ ہمیں جھٹکے لگا رہی ہے۔ جغرافیہ ہم سے انتقام لے رہا ہے۔ قرضے لئے گئے منصوبے مکمل نہیں کئے گئے۔ پاکستان قرضوں سے آزاد ہوگا۔ فی کس آمدنی بڑھے گی۔ ملک سے معیاری مصنوعات برآمد ہوں گی تب پاکستان مستحکم ہوگا اور عالمی رائے عامہ ہماری بات سننے پر مجبور ہوگی۔ ہمیں مضبوط ہونا ہے۔ دفاعی طور پر ہم طاقتور ہیں الحمدللہ، لیکن اقتصادی طور پر بہت کمزور ہیں۔ ہماری کرنسی کی قدر بہت کم ہوگئی ہے۔ نعرے جتنے بھی بلند آواز سے لگالیں، ریلیاں نکال لیں، جب تک ہمارا معاشی اشاریہ اوپر نہیں جائے گا ہماری بات میں وزن نہیں ہوگا۔ وزیراعظم انقلابی اقدامات کریں۔ تب مودی خائف ہوگا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاگر وہ بےگناہ نکلا تو۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
Next Article ’’کیونکہ میں ہندو ہوں‘‘۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.