Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آزاد کشمیر حکومت کو تسلیم کروانے کی مہم کیوں نہیں؟۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
لکھاری

آزاد کشمیر حکومت کو تسلیم کروانے کی مہم کیوں نہیں؟۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام

ایڈیٹراگست 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج اتوار ہے۔ آپ بچوں کے پاس بیٹھے ہوں گے۔ انہیں بھی یقیناََ حالات نے تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ میری ایک آرزو ہے۔ میں بھی اپنے بیٹوں بیٹیوں ۔پوتوں پوتیوں۔ نواسوں نواسیوں سے پوچھ رہا ہوں۔ آپ بھی ان سے بات کیجئے کہ اگر 14اگست کے مبارک دن پر پارلیمنٹ کے باہر پاکستان کے پرچم ستارہ و ہلال کے سائے میں صدر مملکت عارف علوی ۔ وزیرا عظم عمران خان۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف۔ پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری۔ ایم کیو ایم۔ جمعیت علمائے اسلام۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سب اکٹھے کھڑے ہوکر قومی ترانہ باآواز بلند پڑھ رہے ہوں تو ان بچوں کو کیسا لگے گا۔ ان تک اور دنیا تک کیسا پیغام پہنچے گا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان دوسرے معزز جج حضرات و خواتین۔ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہوں۔ 14اگست اتحاد کی لازوال علامت بن جائے گی۔ اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ کی خاطر۔ بلوچستان کی بقا ۔ سندھ کے دوام۔ پنجاب کی پائندگی۔ کے پی کی سر بلندی گلگت بلتستان کی خوش بختی کے لیے ان تمام کی اسمبلیوں کے باہر بھی اسی طرح کے اجتماعات ہوں۔ کیا ایک دن کے لیے چند لمحوں کے لیے اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنے تمام اختلافات کو بھلایا جانا ممکن نہیں ہے۔


اس وقت اتحاد اور یکجہتی ہماری اولین ضرورت ہے۔ 72سال پرانے زخم تازہ کرنے والے بیانات بہت ہی افسوس ناک ہیں۔ میں تو 1947میں دیکھ رہا ہوں پیر الٰہی بخش۔ پیر حسام الدین راشدی۔ قاضی عبدالمجید عابد۔ قاضی محمد اکبر۔ میر آف خیرپور۔ جی ایم سید۔ محمود ہارون سب کھوکھرا پار سے آنے والوں کو سینے سے لگارہے ہیں۔ اپنے گھروں میں دلوں میں جگہ دے رہے ہیں۔ بھاگ کر آنے والوں کی خاطر تواضع کون کرتا ہے۔ ذرا سوچئے۔ اپنے اس ایثار اور جذبۂ انصار کو اب کیوں سپرد خاک کیا جارہا ہے۔ ان کو متحد ہونے پر اکسایا جارہا ہے۔ جو 22اگست سے منتشر ہوگئے تھے۔ عدم تحفظ کا احساس شدید کرکے انہیں پھر الگ صوبے کے مطالبے کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ کیا شاہ لطیف کا یہی درس ہے۔ کیا شہباز قلندر کی میراث یہی ہے۔


نریندر مودی کے امن عالم تباہ کرنے کے اقدام کے بعد جنوبی ایشیا میں پھر کشیدگی ہے۔ جنگ کی سی کیفیت پیدا ہورہی ہے۔ بھارت کے سفیر کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اپنے سفیر کو دلّی جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ایسی آندھیاں پہلے بھی چلی ہیں۔ ایسے زلزلے پہلے بھی آئے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کبھی امن کو تسلسل نہیں ملا ہے۔ دلّی اور اسلام آباد میں تو پہلے بھی ناگوار۔ اور خوشگوار حالات رہے ہیں۔ مگر مقبوضہ کشمیر میں تو نسل در نسل قربانیوں کا سلسلہ جاری ہی رہا ہے۔ ان کے لیے تو بہار کبھی نہیں آئی۔کبھی پھول کھلے ہیں نہ بچھڑے ہوئے ملے ہیں۔ اب وہاں جو قیامتیں گزر رہی ہیں۔ اس کا ہم اندازہ نہیں کرسکتے۔ میرے ذہن میں برسوں سے ایک راستہ ہے۔ معلوم نہیں وہ قابل عمل ہے یا نہیں۔ امور خارجہ کے ماہرین بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔ اگر آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی اپنے آپ کو ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہونے کی قرار داد پاس کرکے آزادی کا اعلان کردے ۔ پاکستان کی حکومت اسے فوراً تسلیم کرلے اور دوست ممالک سے اسے تسلیم کروانے کی سفارتی مہم شروع کردے تو کیسا رہے۔
میں نے یہ سوال دسمبر1972میں پی پی پی کی حکومت کے ایک سال پورے ہونے پر ’اخبار جہاں‘ کے لیے صدر ذوالفقار علی بھٹو سے انٹرویو میں بھی کیا تھا: میرا سوال یہ تھا کہ ’’ مسئلہ کشمیر کو زندہ کرنے اور سفارتی سطح پرسرگرمی کے لیے کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو ایک خود مختار حکومت کے طور پر تسلیم کروانے کی مہم شروع کی جائے۔‘‘بھٹو صاحب نے کافی طویل جواب دیا تھا۔ جو میرے انٹرویو پر مشتمل کتاب ’روبرو‘ میں شامل ہے۔ مختصراً ان کا کہنا تھا کہ اس کا ہر حکومت نے جائزہ لیا ہے۔ لیکن بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ بات اس کے حق میں نہیں جائے گی۔ لیکن انہوں نے یہ قطعی طور پر کہا تھا کہ کشمیریوں کو جب بھی رائے دہی کا حق ملا تو وہ بھارت کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔ ان کے لیے ہم نے کچھ نہیں کیا۔ پھر بھی وہ ہمارے نعرے لگاتے ہیں۔ ہمارا پرچم بلند کرتے ہیں۔
اب 47سال بعد جب نریندرمودی نے آرٹیکل 370ختم کرکے اسے متنازع علاقہ نہیں رہنے دیا تو جو علاقہ ہم آزاد کرواچکے ہیں ۔ جہاں اپنا صدر ہے۔ اپنا وزیر اعظم۔ اپنی عدالت عالیہ۔ اپنی اسمبلی ہر اعتبار سے وہ خود مختار ہے۔ تو اس کا اعلان آزادی ایک طرف بھارت میں کھلبلی مچا سکتا ہے۔ دوسری طرف عالمی رائے عامہ کو متوجہ کرسکتا ہے۔ پاکستان وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کرے۔ کشمیر کمیٹی۔ اور وزارت امور کشمیر ختم کردی جائے۔ آزاد جموں و کشمیر کا اپنا وزیر خارجہ ہو۔ چین یقیناََ اس حکومت کو تسلیم کرے گا۔ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اقوام متحدہ میں رُکنیت کی درخواست دے۔ اسلامی ملکوں کی تنظیم اسے اپنا رکن بنائے۔ مسلمان ملکوں پر زور دیا جائے کہ وہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت کو تسلیم کریں۔ سری لنکا اسے تسلیم کرنے پر مائل ہوسکتا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے لیے سیٹیں خالی رکھی جائیں۔
مجھے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس سے سیاسی۔ سفارتی طور پر دنیا بھر میں ایک نئی لہر پیدا ہوسکتی ہے اور کشمیر میں تحریک آزادی کو تقویت مل سکتی ہے۔’’ تری جنت میں آئیں گے اک دن‘‘ کی تمنّا بھی پوری ہوسکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشمیر اور آنے والے دن۔۔وسعت اللہ خان
Next Article وجاہت مسعود کا ’’محاصرہ‘‘۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 3, 2026

بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

نومبر 3, 2026

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔

نومبر 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور نومبر 3, 2026
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.