Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جھوٹے مسلمان، جھوٹے پاکستانی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

جھوٹے مسلمان، جھوٹے پاکستانی!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 8, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک عیا لدار شخص ایک حاجی صاحب کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ دو ماہ بعد ان کی بیٹی کی شادی ہے، اس نے تین لاکھ روپے شادی کے لئے جمع کئے ہوئے ہیں یہ رقم اپنے پاس امانت رکھ لیں، وہ دو ماہ بعد ان سے لے جائے گا۔ حاجی نے رقم لی اور کہا’’یہ میرے پاس آپ کی امانت ہے، آپ جب چاہیں واپس لے جائیں‘‘ دو ماہ بعد وہ شخص واپس حاجی صاحب کے پاس آیا اور اپنی رقم واپس مانگی، حاجی صاحب نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا اور پوچھا ’’عزیزم! کونسی رقم؟‘‘ اس شخص نے کہا ’’جناب جو میں آپ کے پاس رکھوا کر گیا تھا۔‘‘ حاجی صاحب نے فرمایا ’’عزیزم آپ کو غلطی لگی ہے، آپ نے میرے پاس کوئی رقم نہیں رکھوائی۔ اس شخص نے کہا ’’حاجی صاحب یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں جب میں نے آپ کو تین لاکھ روپے دیئے اس وقت آپ کے یہ تینوں بیٹے بھی آپ کے پاس بیٹھے تھے۔‘‘ حاجی صاحب بولے پھر تو مسئلہ حل ہوگیا، ان سے پوچھ لیتے ہیں اگر یہ کہیں کہ آپ نے رقم دی تھی تو آپ کی امانت آپ کو واپس مل جائے گی، پھر انہوں نے اپنے بڑے بیٹے کو مخاطب کیا۔
کیوں بھئی حاجی نعیم ان صاحب نے میرے پاس کوئی رقم رکھوائی تھی۔
نہیں والد محترم!
کیوں بھی حاجی نسیم تمہارے سامنے ان صاحب نے مجھے کچھ ر قم دی تھی ، حاجی صاحب نے درمیان والے بیٹے سے استفسار کیا



نہیں والد محترم میں تو ان کی شکل ہی آج دیکھ رہا ہوں۔
تم بتاؤمحمد حسن، انہوں نے تین لاکھ روپے مجھے دئیے تھے۔ حاجی صاحب نے آخر میں سب سے چھوٹے بیٹے سے پوچھا۔
جی والد محترم انہوں نے میرے سامنے آپ کو تین لاکھ روپے دئیے تھے۔
اس پر حاجی صاحب نے اپنے تینوں بیٹوں کی طرف دیکھا اور کہا حاجی نعیم حاجی نسیم، ان صاحب کے تین لاکھ روپے انہیں واپس کرو اور محمد حسن کو فوراً حج پر بھجواؤ۔


بظاہر یہ لطیفہ ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرہ اس وقت اسی قسم کے جعلی اسلام دوستوں کے شکنجے میں پھنسا ہوا ہے جو عبادت اور معاملات کو الگ ا لگ چیزیں سمجھ بیٹھے ہیں، اگر کوئی شخص امانت میں خیانت کرتا ہے، جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث ہے، کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ کرتا ہے، اسمگلنگ اور ہیروئن فروشی کا کاروبار کرتا ہے، کسی کے حقوق غصب کرتا ہے، یتیم اور مسکین کا مال کھاتا ہے، پلاٹوں پر قبضے کرتا ہے، ناجائز منافع اور ذخیرہ اندوزی سے دولت کماتا ہے اور ظالم کا ساتھ دیتا ہے اللہ تعالیٰ کو اس شخص کی نمازوں اور روزوں سے کوئی غرض نہیں، ناجائز ذرائع سے کروڑوں روپے ڈکارنے والوں کی دو چار ہزار کی دیگ بھی اللہ تعالیٰ کو قبول نہیں جو وہ داتا صاحب جاکر چڑھاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ایسا مخیر بھی پسند نہیں جو لوٹ مار کے مال میں عمرے کرتا ہے اور دینی مدرسوں کو چندے دیتا ہے۔ خدا کے نزدیک وہ آنسو بھی مگرمچھ کے آنسوؤں میں شمار ہوتے ہیں جو اس نوع کے بدکردار لوگ جھوم جھوم کر نعت سننے کے درمیان بہاتے ہیں مگرآپ یقین کریں ہمارا معاشرہ یہ سب باتیں بھول چکا ہے۔ بعض مذہبی پیشوا انہیں یقین دلا چکے ہیں کہ تم سب حرام کاریاں کرو بس ہر گناہ کے بعد نماز پڑھ کر اس گناہ کی معافی مانگ لیا کرو اللہ تعالیٰ تمھیں اپنے دامان رحمت میں جگہ دے گا، حالانکہ یہ معافی صرف عبادات میں ہونے والی کوتاہی میں ممکن ہے، معاملات میں نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض نیکو کاروں کے علاوہ اول درجے کے ملک دشمنوں اور معاشرے کے روگیوں کی دکانوں اور گھروں میں بھی یہی تختی لگی ہوئی ہے’’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے‘‘ میرے نزدیک یہ توہین رسالت ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف توہین رسالت کے قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہئے۔اسلام کے ان جعلی دوستوں کے علاوہ پاکستان کے جعلی دوست بھی ہمارے ہاں کثیر تعداد میں موجود ہیں بلکہ میرے نزدیک یہ اکثریت میں ہیں۔ہمارے ذاتی مفادات کے سامنے پاکستان کے مفادات کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ سور نے صرف گنے کی گٹھلی کھانا ہوتی ہے مگر اس کے لئے وہ کماد کا سارا کھیت برباد کردیتا ہے۔ ہم 14اگست کو سائیکلوں، موٹر سائیکلوں، کاروں، ویگنوں اور اپنے گھروں پر پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہیں۔ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں۔ عام گفتگوؤں میں ملک کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارے حکمران پرچم کشائیاں کرتے ہیں، قوم کو حب الوطنی کا درس دیتے ہیں اور محب الوطنوں کو غدار قرار دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ان کا اپنا کون سا عمل ان کے محب وطن ہونے کی گواہی دیتا ہے، صرف پاکستان زندہ باد، دل دل پاکستان، جیوے جیوے پاکستان کہنا تو بہت آسان ہے، مگر بقول اقبالؔ
زبان سے کہہ بھی دیا لا الٰہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں


اہل سنت کہلوانے والوں میں سے کون ہے جو حضورؐ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے مظلوموں کے لئے میدان میں اترتا ہے۔ اہل حدیث کہلوانے والوں میں سے کون ہے جو حضورؐ کی اس حدیث پر عمل کرتا ہے کہ بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے۔ اہل تشیع میں سے کون ہے جو حضرت امام حسینؓ کے رستے پر چلتے ہوئے اپنے عہد کے یزید سے ٹکر لیتا ہے، اسلام سے محبت کے صرف دعوے، پاکستان سے محبت کے بھی صرف دعوے اور اصل محبت صرف اپنے آپ سے؟ ہم سب اسلام اور پاکستان کے جعلی دوست ہیں اگر ہم اسلام دوست ہیں تونقلی مسلمانوں کے ہاتھوں اسلام کی بربادی کا تماشا کیوں دیکھتے ہیں اور اگر ہم پاکستان دوست ہیں تو طالع آزمائوں کے ہاتھوں پاکستان کی بربادی کا تماشا کیوں دیکھتے چلے آرہے ہیں۔ انصاف کی دھجیاں اڑتے کیوں دیکھتے ہیں۔ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی آخری پناہ گاہ ہے مگر ہمیں پاکستان سے زیادہ اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات عزیز ہیں۔ اپنا رتبہ اور منصب عزیز ہے۔ حرام ذرائع سے بنایا ہوا مال عزیز ہے۔ میرے مولا یہ رتبہ یہ منصب اور مال اُن سے چھین لے جنہیں یہ رتبہ، منصب اور مال پاکستان سے زیادہ عزیز ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجج صاحب کی ویڈیو: حکومت کیوں بدحواس ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article مولوی مشتاق اور ملکہ ترنم نورجہان۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.