Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اگست 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان : خواب سے تعبیر تک ۔۔ شیخ خالد زاہد
اختصاریئے

پاکستان : خواب سے تعبیر تک ۔۔ شیخ خالد زاہد

ایڈیٹرمارچ 23, 201716 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan day article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم پاکستانی بجلی، پانی، گیس اور سب سے بڑھ کر بھوک جیسے گمبھیر مسائل کے جال میں بری طرح سے جکڑے ہوئے ہیں اور پھنستے ہی جارہے ہیں۔ ہر گزرتا دن اس جال کی سختی بڑھاتا جارہا ہے اور آنے والے دن کی مشقت میں اضافہ کر رہا ہے، ہر دن نئی سے نئی دشواری لاتا ہے۔ زیادہ تر خوابوں کا تعلق بند آنکھوں سے ہوتا ہے چاہے خواب میں محبوب آئے یا پھر کوئی ڈراؤنی شکل، خوابوں کو کھلی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ خواب کی دونوں قسموں کا تعلق ہمارے ذہن میں پکنے یا بسنے والے خیالات ہیں۔ دونوں ہی طرح کے خوابوں کیلئے مدت سے ماحول سازگار نہیں۔ آج ہر طرف ایک نفسا نفسی ہے ہر کوئی بھاگے جا رہا ہے اور اسکا یہ بھاگنا کسی بھی قسم کے مقصد سے عاری ہے سوائے اس کے کہ سب اپنے آپ کو ہلکان کئے جارہے ہیں۔ آج تمام امور بغیر کسی بھاگ دوڑ کے حل ہوتے جارہے ہیں۔ رہی سہی کسر سماجی میڈیا نے پوری کردی ہے۔ پہلے زمانوں میں زندگیاں سکون نامی شے سے کافی حد تک شناسا تھیں اور خوابوں کی دنیا آباد کرنے کیلئے سکون کا ہونا بہت حد تک ضروری ہے۔ نہ موبائل کا شور تھا انٹرنیٹ اور کمپیوٹر جیسی بلائیں ابھی معاشرے کو اپنے حصار میں نہیں لے سکی تھیں تو بہت حد تک معاشرے کو سکون میسر تھا۔ سوچ بچار کرنے کا بھی وقت میسر تھا اور اپنی سوچوں کو دوسروں تک منتقل کرنے کا بھی وقت تھا ادب لحاظ بھی تھا اور بڑے بوڑھوں کی باتوں میں دانائی بھی تھی۔ چائے اور پانی کے ایک ایک گلاس پر گھنٹوں کی بیٹھکیں ہوتی تھیں مگر اب تو جو کچھ ہے وہ سب کا سب انٹرنیٹ پر ہے بزگوں کی دانائی بھی، ان کی سوچیں بھی اور اقوالِ زریں بھی۔ جب خوابوں کے دیکھنے کا مقصد ہوا کرتا تھا اور در حقیقت آج ان خوابوں کی بدولت ہی دنیا کی ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اور یہاں تک پہنچی ہے۔ مگر دنیا کو یہاں تک پہچانے والوں نے خواب دیکھنے والوں نے یقیناً ایسا بالکل نہیں چاہا ہوگا جیسا کہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے خواب تو اپنی آنے والی نسلوں کیلئے تھے، ان کا مقصد تو اپنے سکون سے کہیں زیادہ سکون مہیا کرنا تھا مگر سب کچھ الٹا ہی ہوتا چلا گیا اور ہم اپنی اپنی منزلوں سے کہیں دور نکل گئے۔
جب خواب کھلی آنکھوں سے دیکھا جائے اور اسکی تعبیر کیلئے دن رات بھاگ دوڑ کی جائے یہاں تک کہ جان و مال کی قربانی سے بھی دریغ نا کیا جائے تو یقنناً ایسا خواب مسلمانوں کیلئے ایک الگ اور آزاد ریاست کا مطالبہ ہی ہو سکتا ہے اور اس متبرک خواب کی تعبیر پاکستان کی صورت میں ہے۔ انسان اگر خوابوں کی تاریخ مرتب کرے گا تو حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا خواب اسے اول درجے کے خوابوں میں رکھنا پڑے گا۔ ڈاکٹر اقبال نے مسلمانوں کی ایک الگ ریاست کا جو خواب کھلی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے پیروکاروں کو، امت کے معماروں کو 23 مارچ 1940 کو بتایا، اس خواب کی اہمیت نے اس دن کو تاریخ ساز دن بنا دیا ہم پاکستانی رہتی دنیا تک اس دن کی یاد مناتے رہیں گے اور ہر پاکستانی اپنے آپ سے یہ عہد کرتا رہے گا کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے تعبیر والے خواب دیکھتا رہے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ "دو قومی نظریہ” کی بنیاد سر سید احمد خان نے رکھی تھی ان پر یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ اب ہمیں ہندوستان میں ہندوؤں کے ساتھ نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اس بات کو آج دلائل سے واضح کر دیا گیا ہے۔ سر سید احمد خان کے دو قومی نظریہ کو قائدِ اعظم نے پیش کیا اور اس کی بنیاد پر علامہ اقبال نے خواب دیکھا اس خواب کی تعبیر کیلئے لاکھوں انسانوں نے اپنے جان و مال کی قربانی دی اور "پاکستان” کے وجود کو جنم دیا۔ ہم پاکستانیوں کی زندگیوں سے سکون ختم کر دیا گیا ہے، سکون ہی وہ چیز تھی جس کی بدولت خواب دیکھے جا سکتے تھے۔ ہم نے خواب دیکھنے چھوڑ دئیے ہیں یا پھر ہم کسی اور راستے پر چل پڑے ہیں وہ راستہ جو ہمیں اغیار نے دکھایا ہے۔ ہم نے خواب دیکھنے چھوڑ دئے ہیں بلکہ ہم نے اقبال کے خواب کو بھی بھلادیا ہے، ہمیں ایک سوال اپنے آپ سے کرنا چاہئے کہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو یہ بات کتنی بار بتائی ہے کہ ہم "یومِ پاکستان” کیوں مناتے ہیں یا پاکستان کی تاریخ میں اس دن کی کیا اہمیت ہے۔ رہی سہی کثر ہمارے تعلیمی نظام نے پوری کردی ہے جنہوں نے ہماری کتابوں سے وہ اسباق بھی متروک کروادئیے ہیں جن کی بدولت یہ پیغام آگے بڑھ رہا تھا۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اب اس بے ہنگم ماحول میں ہی خواب دیکھنے ہونگے روشن و پاک پاکستان، قائداعظم کے فرمودات کا پاکستان، اقبال کہ شاہینوں کہ پاکستان کے خواب۔ ان خوابوں کی پرورش کرنی ہوگی اپنی آنے والی نسلوں کیلئے، انکی تعبیر کیلئے ہمیں کسی بھی حد سے گزرنا پڑے تو گزر جائیں گے۔ ہم آج اس عہد ساز دن اپنے آپ سے اور اپنی آنے والی نسلوں سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم خواب دیکھیں گے اور تعبیر کیلئے تن من اور دھن لگا کر کام کرینگے اور دنیا کو اپنے زندہ قوم ہونے کا پیغام دینگے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقرارداد لاہور کا نام اور تاریخ کیسے تبدیل ہوئی ؟ ظہور دھریجہ کے تین سوال
Next Article کیا بھارت میں قرارداد مقاصد منظور ہوئی؟ ۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.