لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی پروگرام کے دوران طلبہ کے دو گروہوں میں ہونے والے تصادم میں پانچ طالب علم زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ پنجاب میں طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے پشتون کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب کے دوران مبینہ طور پر جمیعت کے طالب علموں نے دھاوا بولتے ہوئے ڈنڈے اور پتھر برسانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پولیس نے جامعہ پنجاب میں مزید نفری طلب کی، تاہم دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملوں کو سلسلہ جاری رہا۔ بعد ازاں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے مشتعل طلبہ کو قابو کیا، فوری طور پر کسی کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

