Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اگست 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سرائیکی اجرک ڈے کا احوال ۔۔ زبیر دھریجہ
سرائیکی وسیب

سرائیکی اجرک ڈے کا احوال ۔۔ زبیر دھریجہ

ایڈیٹرمارچ 10, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saraiki-ajrak-day at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سرائیکی اجرک ڈے کی تقریب دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔ ویسے تو تقریبات کا سلسلہ وسیب کے ساتھ ساتھ ملک کے بڑے شہروں اور بیرون ملک بھی منعقد ہوا لیکن ملتان پریس کلب میں جھوک سرائیکی اور سرائیکستان عوامی اتحاد کے زیر اہتمام خوبصورت اجتماع ہوا، جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ملتان کے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نواں شہر چوک سے اجرک ریلی ملتان پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں سیکڑوں لوگ شریک تھے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ شرکاء میں  ارشد حسین قریشی، ضمیر ہاشمی، محفوظ احمد، شبیر بلوچ، اجمل مسن ، افضال احمد، اعجاز کریم لانگ، سرائیک خان ملتانی، ملک ذیشان، ملک اسحاق علیم ایڈوکیٹ، حاجی عید احمد دھریجہ، عامر سلیم، ناصر ببلو، اجمل دھریجہ، صابر شفیق کے نام قابل ذکر ہیں۔ ملتان پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنے گا وسیب کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ ہم غیر مشروط طور پر سرائیکی صوبے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی اجرک کا دن خوشیوں کا دن ہے۔ وسیب کے لوگ پوری دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرا ئیکی اجرک کے نیلے رنگ ابدیت کی قدیم نشانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی اجرک کے نئے جنم نے وسیب کے تمام لوگوں کو متحد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سرائیکی صوبہ بنانے کے بغیر کوئی چارہ نہیں کہ سینیٹ نے سرائیکی صوبے کا بل پاس کر کے آئین میں ترمیم کر دی ہے اور جزوی طور پر سرائیکی صوبے کو آئینی تحفظ حاصل ہو چکا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں سرائیکی صوبے کے لئے بھی کام کیا اور سرائیکی وسیب میں ترقیاتی کام کرائے۔ لیکن میری برطرفی کے بعد وہ تمام کام روک دیئے گئے۔ اب وسیب کے لوگ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو صوبے کی حمایت کریں اور ان کو اپنے اختیار میں شریک کریں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض  عارف ملغانی نے سر انجام دیئے۔ سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں خواجہ غلام فرید کوریجہ، پروفیسر شوکت مغل، رانا فراز نون، سید مہدی الحسن شاہ، ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی کلچر ڈے کے خلاف پروپگینڈہ کرنے والے وسیب کے خیر خواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی اجرک وسیب کی ثقافتی پہچان بن چکی ہے اور جگہ جگہ سرائیکی اجرک تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ سرائیکی اجرک سندھی اجرک کے مقابلے کے لئے نہیں لائی گئی بلکہ یہ وسیب کی پہچان کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی اجرک ڈے کی بھرپور کامیابی پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے اور وہ اس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اور اسے سرائیکی اجرک ڈے کی بجائے سرائیکی بزنس ڈے کا نام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرائیکی شناخت اور سرائیکی صوبے کی جدوجہد بزنس ہوتی تو پھر بزنس مین، صنعت کار، سرمایہ دار اور جاگیردار اس تحریک میں آگے آگے ہوتے، وہ لوگ اس تحریک کا اس لئے ساتھ نہیں دے رہے کیونکہ یہ کانٹوں کا سفر ہے اور اس میں کرسی یا اقتدار نام کی کوئی چیز شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی اجرک فیسٹیول کی تقریبات کے موقع پر وسیب کے تمام لوگ مردم شماری آگاہی مہم کا پیغام بھی گھر گھر پہنچائیں تاکہ ہم اپنی شناخت کے ساتھ ساتھ مردم شماری کے قومی فریضے کو بھی اُجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرائیکی وسیب کی ثقافتی طاقت کے ذریعے پرامن طور پر اپنے وسیب کے حقوق اور صوبہ سرائیکستان حاصل کریں گے۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان ظہور دھریجہ نے کہا کہ شاعر ادیب کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے ساتھ شاعروں، ادیبوں، دانشوروں، فنکاروں اور صحافیوں نے سرائیکی اجرک کی خوشیاں منا کر پوری قوم کے دل موہ لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں مختلف تقریبات کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، دھریجہ نگر کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کینیڈا اور دبئی میں بھی سرائیکی اجرک منایا گیا۔ یہ پوری سرائیکی قوم کی کامیابی ہے اور اس کیلئے پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے۔  اس موقع پر عظیم الحق پیرزادہ، بابو نفیس انصاری، مخدوم سید شیر شاہ، عابدہ بخاری، عباس رضا مشہدی، اکبر خان ملکانی، مطلوب بخاری، نسیم لابر، سلیم راجہ، نواب اعظم خان خاکوانی، میاں نور الحق جھنڈیر، صوفی تاج گوپانگ، مسرت اکرم،عابد سیال، ملک اے ڈی راں، شریف خان لاشاری، ممتاز ڈاہر، عبدالستار تھہیم، عامر شہزاد صدیقی، سید زاہد حسین گردیزی اور دوسروں نے بھی سرائیکی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کیا۔ سرائیکی کلچر ڈے کی اختتامی نشست میں محفل مشاعرہ اور محفل موسیقی میں شاعروں نے اپنا کلام سنایا جب کہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپارلیمنٹ کو کس سے خطرہ ہے؟ آخر کیوں / رؤف کلاسرا
Next Article بھیک مافیا سے معافی کون دلائے گا ؟ ۔۔ حنا شہزادی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.