چمن:بلوچستان کے علاقے چمن میں زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا چمن کے علاقے مال روڈ پر فلسطین چوک پر ہوا۔ بارودی مواد کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنیں گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر کے ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا۔ ایف سی کی گاڑی جیسے ہی اس کے پاس سے گزری موٹر سائیکل کو اڑا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے موقع پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اپنے بیان میں میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔اس سے قبل آج صبح کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قائم فروٹ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 شدید زخمی ہو گئے تھے۔دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے صوبائی حکومت کو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
(بشکریہ: دنیا نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

