Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عرس مبارک حضرت شاہ رکن عالم ملتانی۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

عرس مبارک حضرت شاہ رکن عالم ملتانی۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹرجنوری 14, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

معروف روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم ملتانی کا706 واں سالانہ عرس ملتان میں شروع ہو گیا ہے۔ آج تقریبات کا آخری روز ہے۔ سب سے پہلے میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ زائرین کو طرح طرح کی مشکلات ہیں، زائرین سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں، دربار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی ملک کے اہم عہدے پر فائز ہیں ، مرکز اور صوبے میں حکومت ان کی ہے ، اگر آج زائرین کے مسئلے حل نہیں ہوتے تو کب ہونگے ؟ کل صوبے میں شہبازشریف تھے تو ہم ان کو دوش دیتے تھے آج تو وسیب کے سردار عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں ، زائرین کو باتھ روم تک کی سہولت نہیں ، آج کس کو دوش دیں اور کس سے فریاد کریں۔ آج عرس کے موقع پر وسیب سے تعلق رکھنے والے حکومتی اکابرین سے کہتا ہوں کہ ملتان کی عظمت رفتہ کو ایک بار پھر سے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ملتان کو مدینة الاولیاء ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ملتان آج سے نہیں بلکہ ہزار ہا سالوں سے تہذیب و تمدن کا گہوارا چلا آرہا ہے۔ ملتان سے صوفیاءکرام نے ہمیشہ محبت و انسان دوستی کے زمزمے جاری کئے اور ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا۔ مگر آج کے ملتان کے اہل سیاست نہ خود کو پہچان سکے اور نہ ملتان کو۔ آج بھی وہ قیادت کیلئے لاہور ‘ لاڑکانہ اور بنی گالہ کی طرف دیکھتے ہیں۔ اگر گہرائی کے ساتھ غور کیا جائے تو وسیب کی موجودہ غلامی کا باعث بھی وسیب کے یہی اہلِ سیاست ہیں۔ ہمارے بزرگانِ دین نے اپنی دھرتی ، اپنی مٹی اور اپنے وسیب سے محبت کے ساتھ ساتھ انا و خوداری کا درس بھی دیا۔ انہوں نے ہمیشہ محبت و اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا۔ آج کی نفسانفسی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے دور میں صوفیاء کی فِکر اور پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ قطب الاقطاب حضرت شاہ رکن الدین والعالم ملتانی ابتدائی تعلیم اپنے دادا حضرت بہاو? الدین زکریا ملتانی کے مدرسہ بہائیہ میں حاصل کی۔ جو کہ ایک بہت بڑی اقامتی یونیورسٹی کی حیثیت رکھتا تھا۔ آپ شیخ صدر الدین عارف اور بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کے فرزند تھے۔ آپ کی ولادت 1251ء جمعہ کے روز ہوئی۔ آپ کے فیوض و برکات کا تذکرہ تاریخی کتب میں موجود ہے۔ آج میں زائرین کی مشکلات بارے حکام بالا کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ زائرین کے رہائش کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں ہے ، جونہی عرس شروع ہوتا ہے تو گھنٹہ گھر اور دولت گیٹ کے آس پاس موجود تمام تعلیمی ادارے بند کرا دیئے جاتے ہیں اور وہاں زائرین کو بھیج دیا جاتا ہے۔ ایک تو تعلیم کا حرج ہوتا ہے دوسرا وہاں توڑ پھوڑ کی شکل میں درس گاہوں کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عرس شروع ہونے سے پہلے زائرین کے لئے 18 تعلیمی ادارے چار دن کیلئے بند کئے گئے ہیں۔حالانکہ تعلیم کے حوالے سے ایک ایک پل بھی بہت قیمتی سمجھا جاتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ زائرین کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں اور داتا دربار کی طرح زکریا کمپلیکس تعمیر کیا جائے ، قدیم لائبریری کو دوبارہ بحال کیا جائے اور زائرین کیلئے وافر مقدار میں ٹائلٹ تعمیر کئے جائیں۔ مدرسہ بہائیہ جو کہ بہت بڑی درس گاہ تھی ، یہاں پورے ہندوستان کے طلبہ کے علاوہ بنگال ، آسام ، انڈونیشیا، تاجکستان ، غزنی ، فارس، روس ، برما ، ترکی اور عرب سے طلبہ پڑھنے آتے تھے اور یہاں سرائیکی زبان کے علاوہ دنیا کے مختلف زبانوں کی تعلیم دی جاتی تھی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مدرسے کو بحال کیا جائے اور حضرت بہاﺅ الدین زکریا ملتانی کے مزار سے ملحق جو قدیم پرہلاد مندر اور مدرسہ تھا کو بھی بحال ہونا چاہئے کہ پنجاب میں سابقہ حکومت نے لاہور اور آس پاس بہت سے قدیم گرد واروں کو بحال کیا۔ اس لحاظ سے اسلام کے آنے سے پہلے ایک توحید پرست پرہلاد کی قدیم یادگار ہے کو بحال کرنے کا یہ فائدہ ہو گا کہ پوری دنیا سے لوگ اسے دیکھنے آئیں گے۔ اس کے ساتھ یہ مطالبہ قطعی طور پر غلط نہیں ہے کہ قدیم قلعہ کہنہ قاسم باغ جو کہ اس خطے کا ورثہ ہے پر ناجائز تجاوزات ختم ہونی چاہئیں جیسا کہ پی ٹی سی ایل ٹاور ، پولیس کاﺅنٹر سروس اسٹیشن اور اس پر رکھی گئی ملتان کو قتل کرنے والی توپ اور دوسرے تجاوزات ختم ہونے کے ساتھ اس بات پر بھی غور ہونا چاہئے کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر حملہ آور انگریزوں کی بڑی قبریں تو موجود ہیں مگر ان حملہ آوروں کا دھرتی کے جن لوگوں نے مقابلہ کیا ان کی قبروں کا کوئی نشان نہیں۔ اس کا ایک نقصان یہ بھی ہو رہا ہے کہ کچھ ان پڑھ زائرین ان حملہ آور انگریز سامراج کی قبروں کے بوسے لے رہے ہوتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے وطن کیلئے قربانی دینے والے مجاہدین کی یادگاریں تعمیر کی جائیں۔ انگریزوں کی آمد سے پہلے کے نقشے میں نواب مظفر خان شہید کا مزارموجود ہے۔ حملہ آور انگریزوں نے شدید بمباری کر کے نواب مظفر خان شہید کے مقبرے کو بھی مسمار کر دیا۔ نواب مظفر خان شہید ہماری دھرتی کا ہیرو ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ گھنٹہ گھر کی طرف سے آنے والے راستے پر دروازے کو تعمیر کیا جائے اور دولت گیٹ کی طرف سے بھی دروازہ تعمیر کیا جائے۔ سیاسی اور مالی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر بزرگان دین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ ضروری ہے۔ زائرین کے بہت سے مسائل اور مشکلات ہیں ، ان مشکلات کے حل کیلئے حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محکمہ اوقاف نذرانے وصول کرتا ہے اور دربار کے سرکاری ملازم عقیدت مندوں پر دم کرتے ہیں مگر غریب ، بے وسیلہ اور محروم عقیدت مندوں کو دعا کے ساتھ ساتھ دوا کی بھی ضرورت ہے۔ ان کے دکھ ، تکلیف اور مشکلات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہمارے عمائدین جو ملک کی بہت بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم عہدوں پر فائز ہیں ، وہ غربت کے خاتمے کیلئے کوئی نظریہ یا منشور دینے کی بجائے غریبوں کو صرف دلاسے دیتے رہے تو مسئلے کس طرح حل ہوں گے؟ آج وسیب کو صوبے کی ضرورت ہے، اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے، انجینئرنگ ، میڈیکل ، ایگریکلچرل یونیورسٹیوں اور کیڈٹ کالجوں کی ضرورت ہے ، انہیں سی ایس ایس کے علیحدہ کوٹے کی ضرورت ہے ، انہیں ملازمتوں میں برابر حصے کی ضرورت ہے، سرائیکی وسیب کے لوگوں کو خطے کی شناخت صوبے اور حقوق کی ضرورت ہے۔ پیران عظام باہر نکل کر اپنے وطن وسیب کی بہتری کیلئے کام کریں تاکہ غریبوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع حاصل ہو سکیں اور ان کی صدیوں کی محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleIMF کی معاونت کے بغیر بھی رہ سکتے ہیں مگر۔۔۔نصرت جاوید
Next Article یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا!۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.