Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی ؒ۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی ؒ۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹرجنوری 13, 201948 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان کو مدینتہ الاولیاءہونے کا شرف حاصل ہے ، کہا جاتا ہے کہ ملتان میں سوا لاکھ پیر آسودہ خاک ہیں۔ حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی ؒ کا شمار ان بزرگوں میں ہوتا ہے جنہوںنے روائتی خانقاہی نظام کے بر عکس حملہ آوروں سے باقاعدہ جنگ کی اور اپنی ماں دھرتی کا دفاع کیا۔ حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی کے شاگردوں اور مریدین میں بڑا حوالہ والئی ملتان مظفر خان شہید کا ہے۔ یہ ان کی تعلیم و تربیت کا اثر تھا کہ نواب مظفر خان نے 2 جون 1818ءکو اپنی اور آل اولاد کی قربانی دیکر رسم شبیری ادا کی اور ملتان کا نام تاریخ انسانی میں سر بلند کر دیا۔ اٹھارہویں صدی میں جس شخص نے سلسلہ چشتیہ میں کام شروع کیا وہ نور محمد مہاروی تھے۔ ایک عظیم المرتبت خلیفہ حافظ محمد جمال تھے ، آپ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے ، حضرت قبلہ عالم نور محمد مہاروی نے ان کو ملتان میں چشتیہ سلسلے کی ترویج اور تبلیغ کی غرض سے حضرت شاہ فخرصاحب کے اشارہ سے متعین کیا تھا۔ حضرت حافظ محمد جمال تقریباً 1160ھ میں ملتان میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد محترم اور دادا جان دونوں قرآن مجید کے حافظ تھے ، آپ کے والد محترم کا نام حافظ محمد یوسف اور جد امجد کا اسم گرامی حافظ عبدالرشید تھا۔ آپ کی ذات اعوان تھی، تاریخ میں ان بزرگوں کے بارے میں بہت کم حالات ملتے ہیں۔حافظ صاحب کو ابتداءسے ہی پیر کامل کی تلاش کا بہت شوق تھا ، اسی تلاش میں حضرت شیخ رکن الدین ملتانی کے مزار اقدس پر حاضر ہوئے اور عبادت و ریاضت میں مشغول ہو گئے۔ ہر رات ایک کلام پاک ختم کرتے تھے اور پیر کامل کیلئے دعا مانگتے اور سو جاتے۔ ایک رات خواب میں اشارہ ملا کہ حضرت شیخ نور محمد مہاروی کی خدمت میں حاضر ہو جاﺅ۔ چنانچہ فوراً مہار شریف کی طرف روانہ ہو گئے اور قبلہ عالم کی خدمت میں حاضر ہو کر مرید ہونے کی درخواست کی۔ حافظ محمد جمال ملتانی کمال باطن ، تہذیب ، اخلاق و کمالات سے آراستہ تھے۔ غریبوں کی دلجوئی کو اپنا فرض سمجھتے۔ غریب اور امیر کوئی بھی ہو دعوت دے جاتا تو آپ غریب کے پاس پہلے جاتے تھے۔ کبھی کھانے میں سے عیب نہ نکالتے بلکہ کوئی ایسی حرکت کرتا تو منع فرماتے۔ان کا دستور تھا کہ جس وقت تک سارے مریدین اور متعلقین کھانے سے فارغ نہ ہو جاتے کھانا تناول نہیں فرماتے تھے۔ بچوں سے خوشی سے بات کرتے۔ اگر کوئی بات ناگوار ہوتی تو منع نہیں کرتے تھے بلکہ تعریف اور تمثیل کے ساتھ سمجھاتے۔ اپنے پیر بھائیوں کی امداد کیلئے ہر وقت تیار رہتے۔ حافظ صاحب تیر اندازی میں کافی مہارت رکھتے تھے اور سکھاتے تھے۔ حضرت حافظ صاحب کی تعلیم و تربیت کا یہ اثر ہوا کہ نواب مظفر خان کم عمری میں ہی امور مملکت کے رموز سے آشنا ہو گئے، چنانچہ ان کے والد نواب شجاع الدین خان نے محض 13 سال کی عمر میں ہی مظفر گڑھ کا علاقہ جہاں وقتاً فوقتاً سکھوں کے حملے ہوتے تھے نواب مظفر خان کے حوالے کیا۔ نواب مظفر خان نے حملوں کا دفاع کیلئے سب سے پہلے خانگڑھ میں قلعہ تعمیر کرایا۔ جو دفاعی نقطہ نظر کے علاوہ فن تعمیر کے حوالے سے بھی اپنی مثال آپ تھا۔ اس دوران ملتان پر سکھوں نے قبضے کیلئے حملے تیز کر دیئے اور ملتان کا گھیرا تنگ کر دیا۔حملہ آور سکھوں سے جنگ کے مقدس مشن میں نواب شجاع خان اپنی علالت اور بڑھاپے کی وجہ سے حضرت حافظ جمال اللہ ملتان کے پاس گوشہ نشین ہو گئے اور امور مملکت اپنے بڑے بیٹے نواب مظفر خان کے حوالے کر دیئے۔ 1777ءمیں نواب شجاع الدین فوت ہو گئے جن کی وفات کے بعد تخت ملتان کی ذمہ داری نواب مظفر خان کے سر پر آگئی۔ نواب شجاع خان کی وفات کے بعد سکھا فوج ملتان پر حملہ آور ہو گئی۔ ملتان میں داخل ہوتے ہی سکھا فوج کے قتل و غارت اور لوٹ مار شروع کر دی۔ سینکڑوں مرد اور عورتوں کے ساتھ معصوم بچوں کو شہید کیا۔شاہی خزانے سے اسلحہ، سونا ، چاندی ،نوادرات ، نقدی اور دوسرے مال و اسباب لوٹنے کے بعد اسلامی مملکت ملتان کا نظام درہم برہم کر دیا۔عالیشان عمارتیں مسمار کر دیں ، علمی مراکز اور لائبریریوں کو آگ لگا دی ، عبادت گاہوں کی بھی بے حرمتی کی، باغات اجاڑ دیئے، بربریت ، لوٹ مار کے بعد سکھا فوج واپس گئی تو 23 سال کے جوان نواب مظفر خان کو تباہ حال ملک سنبھالنے کیلئے کافی محنت کرنا پڑی۔ حضرت حافظ صاحب فارسی ، عربی اور سرائیکی زبان کے بہت بڑے شاعر تھے۔ چراغ نامہ ان کی مشہور سرائیکی سی حرفی کی کتاب ہے۔اس کے علاوہ معلوم ہوا ہے حضرت علامہ طالوت مرحوم کے پاس حافظ صاحب کے قلمی دیوان کا نسخہ بھی موجود تھا۔ جس میں حافظ صاحب کا عربی ،فارسی اور سرائیکی کلام موجود تھا۔مگر افسوس کہ علامہ طالوت کی ذاتی لائبریری ان کی وفات کے بعد ناقدر لوگوں میں تقسیم ہو گئی اور اس قلمی نسخے کا کچھ پتہ نہ چلا۔حافظ صاحب نے دو شادیاں کی مگر اولاد نہ ہوئی۔ حافظ صاحب کا انتقال 5 جمادی الثانی 1224ھ میں تقریباً 66 سال کی عمر میں ہوا۔ آپ کا عرس مبارک 5 جمادی الثانی کو ہر سال ہوتا ہے اور کئی دن تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی کا مزار ملتان میں مرجع خلائق ہے۔ وہ بہت بڑے مصلح ہونے کے ساتھ سرائیکی کے شاعر بھی تھے۔ انہوں نے اپنی سرائیکی ماں بولی کو اظہار کا وسلیہ بنایا ، ان کا زیادہ کلام تو محفوظ نہیں ہو سکا البتہ ان کی سی حرفی جس میں الف سے ی تک ڈوہڑے ہیں میں سے پہلا ڈوہڑہ تبرک کیلئے حاضر ہے۔ الف ا±ٹھی م±کلا دھیا ہک پلک نہ جنبن ڈیندے ڈولی وچ گھت کوڑے تیکوں گھن سویلے ویندے چولی چ±نیں ، بیور تریور ، ماء پیو ڈاج گھتیندے بھین بھرا تے خویش قبیلہ کھڑے جمال وداع کریندے
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالدہ حسین : جینے کی پابندی۔۔زاہدہ حنا
Next Article طالبان، امریکہ اور مذاکرات۔۔رولا رپہ/راﺅ خالد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.