Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انڈوں اور سنڈوں سے اقتدار کو طول نہیں ملے گا : این ایس ایف
سرائیکی وسیب

انڈوں اور سنڈوں سے اقتدار کو طول نہیں ملے گا : این ایس ایف

ایڈیٹردسمبر 2, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
NSF khanewal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خانیوال : نیشنل سٹوڈنٹس فیدریشن پاکستان کے زیرِ اہتمام خانیوال میں سالانہ ضلعی کنونشن منعقد کیا گیا۔ جِس میں خانیوال کی چاروں تحصیلوں کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔کنونشن سے این ایس ایف پاکستان کے ضلعی رہنماؤں علی رضا گُجر، مہر عرفان گاہگ، سبحانی گُجر، چوہدری عظیم، اویس اعوانی، چوہدری احسان الحق، اسدا اقبال نوہانہ، شہباز چوہدری، محمد خان بلوچ ، ملک حمزہ اعوان، رانا محمد مزمل، شانی راجپوُت اور دیگر نے خِطاب کیا۔علی رضا گجر نے اپنے خِطاب کے دوران کہا کہ بلوچستان میں بائیں بازو کے ہر ترقی پسند کو واچ لِسٹ پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیا وہ تمام بلوچی عوام جو حکومت سے اپنے بنیادی حقوق مانگتے ہیں، غذا کا حق مانگتے ہیں، مفت تعلیم کا حق مانگتے ہیں، روزگار کا سوال اُٹھاتے ہیں، پینے کو صاف پانی مانگتے ہیں کیا وہ سب لوگ غدار ہیں؟؟؟ آج بلوچوں کے مسائل پر گفتگو کرنا بھی جرم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے مہران تک اور خیبر سے مکران تک این ایس ایف پاکستان ہی وہ طلبہ تنظیم ہے جو ملکی وحدت کےلئے سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات خواہ وہ وردی میں ہوں یا شیروانی میں ملک کے عوام کو صوبوں اور ذبانوں میں تقسیم کرنا بند کر دیں۔ کنونشن سے خِطاب کرتے ہوئے سبحانی گجر نے کہا کہ بس اب بہت ہو گئی۔ سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے ایوانِ بالا سے قرارداد منظور کروائی کہ طلبہ یونین بحال کی جائیں۔ اس سے پہلے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے فلور آف دی ہاؤس سے ایگزیکٹو آرڈر دیا کہ ججوں کو بحال کیا جائے اور طلبہ یونین سے پابندی اُٹھائی جائے۔ جج تو بحال ہو گئے مگر کیا وجہ ہے اب تک طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ این ایس ایف پاکستان کا ہر جوان جانتا ہے کہ پاکستان کیا بلکہ تمام دنیا کی بقا ایک غیر طبقاتی سماج میں ہے۔ ایک ایسا سماج جِس میں ہوا، پانی فصلوں ۔۔۔۔ غرضیکہ ہر چیز پر ہر کِسی کا حق ہو اور بقائے انسانی کی پاکستان میں بنیاد یہ ہے کہ تعلیم تعلیمی ادارے سرکاری تحویل میں لئے جائیں ایچیسن میں پڑھنے والے اور ٹاٹ اسکول میں پڑھنے والے کو ایک ہی معیار کی تعلیم ملے۔ بیکن ہاؤس، سٹی سکول سے پڑھ کر آنے والے طلبہ اور سرکاری اسکولوں سے پڑھ کر آنے والے طلبہ کی ذہنی استعداد میں کوئی فرق نہ ہو۔ مگر ان حکمران طبقات کو پاکستان کی بقا سے زیادہ اپنی کرسی کی فکر رہتی ہے۔
کونشن سے خطاب کے دوران مہر عرفان گھاہگ نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں اور حکمران ان کو انڈوں اور مرغیوں پر مبنی معاشی ترقی کے خواب دِکھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوب خان نے بھی پولٹری فارمنگ اور کیٹل فارمنگ کے بہلاوے دیئے تھے۔ تو کیا عوام کی عمومی معاشی حالت میں کوئی تبدیلی آئی؟انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران ایوب خان کا انجام یاد رکھیں۔ اس آمر کو بھی این ایس ایف پاکستان نے ہی گھر بھیجا تھا۔شانی راجپوت نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حکمران کِس غلط فہمی میں جی رہے ہیں؟ یہ سرمایہ داری کو جمہوریت بتاتے ہوئے یہ بھوُل جاتے ہیں کہ معاملہ سول یا عسکری حکومت کا تو سِرے سے ہے ہی نہیں۔ معاملہ تو یہ ہے کہ کیا ایوانوں میں مزدور اور کسان طبقے کے لوگ بیٹھے ہیں یا نہیں۔ حکمران جان لیں کہ عوام کو اچھی طرح علم ہے کہ ایوانوں میں بیٹھ کر انڈوں اور سنڈوں کی معیشت کے بہلاوے دینے والے وہی بدترین سرمایہ دار ہیں جو کبھی فوج کی گود میں براہِ راست بیٹھ کر اور کبھی جعلی انتخابات کے ذریعے پارٹیاں بدل بدل کر عوام کا استحصال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اگر جمہوریت کی بات کرنی ہے تو پہلے طلبہ یونین کے انتخابات کرواؤ، بلدیاتی انتخابات کرواؤ اور پھِر دیکھو کہ کروڑوں اور اربوں کے انتخاباتی کھیل کے ذریعے کِس طرح سے سامراجی اجازت لے کر اس کے پروردہ سرمایہ دار ایوان تک پہنچتے ہیں۔ این ایس ایف پاکستان کے مرکزی صدر ساحر آذاد پلیجو ہیں اور تنظیم عظیم انقلابی رہنما ڈاکٹر رشید حسن خان کے بتائے ہوئے ’جمہوری مرکزیئت‘ کے ضابطے پر قائم ہے۔ این ایس ایف کی تاریخ میں ایسے بہت سے آئے اور آج تاریخ کے کوُڑے دان میں اوندھے پڑے ہیں۔ ہم جب چاہیں ان کا محاسبہ کر سکتے ہیں مگر انقلابی جدوجہد میں ایسے معمولی لوگوں اور ان کے معامملات پر توجہ دینے کا وقت ہی کہاں ملتا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا سرحدوں پر لہو بہنا بند ہو جائے گا۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
Next Article ملتانی پیر کی گگلی ۔۔ رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.