اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیے جانے والے اپنے چوتھے خطاب میں آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک میں ایک چھوٹے سے طبقے نے اپنا رد عمل دیا اور ججز کو قتل کرنے اور فوج اور ریاست کے خلاف بغاوت کے لیے شہریوں کو اکسانے کی کوشش کی۔پاکستان کا قانون قرآن اور سنت کے منافی نہیں ہے، ججز نے آسیہ بی بی سے متعلق جو فیصلہ دیا وہ آئین کے مطابق ہے اور پاکستان کا آئین قرآن اور سنت کے ماتحت ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کے بعد پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام سے بنا اور اس کا مطلب ہے کہ عدالت نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا اور آئین قرآن اور سنت کے مطابق ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد فلاحی ریاست ہے، اگر ہم اسے فلاحی ریاست نہیں بنائیں گے تو اس کے قیام کا مقصد فوت ہوجائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ’میں بار بار یہ کہہ چکا ہوں کہ پاکستان انشا اللہ ایک عظیم ملک بنے گااور مدینہ کی ریاست کے جو اصول تھے اس کے مطابق چل کر بنے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غیر مشروط محبت نہ کرے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ججز کو قتل اور فوج سے بغاوت پر اکسا رہے ہیں، ‘میں ایسے عناصر سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے ریاست سے نہ ٹکرائیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر ریاست کو مجبور نہ کریں کہ وہ کسی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ عوام کے جذبات بھڑکا کر امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، آمد و رفت کے امور متاثر کیے جارے ہیں، جو ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کون سی حکومت چل سکتی ہے جہاں ایک آدمی کھڑا ہو کر ججز کو قتل اور آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسائے اور عوام کو سڑکوں پر لا کر سفری راستوں کو بند کردے۔
منگل, ستمبر 15, 2026
تازہ خبریں:
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

