دبئی : پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی اور سیریز کلین سوئپ کرلیا ۔آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 9 وکٹ پر 108 رنز بنالئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 150 رنز بنائے،گرین شرٹس کی طرف سے نمایاں اسکورز میں بابر اعظم 50،صاحبزادہ فرحان 39 رنز پر آئوٹ اور محمد حفیظ 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست شامل تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے کپتان ایرون فنچ اور ایلکس کری نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں ایلکس کری نے عماد وسیم کو 2 چھکے اور اتنے ہی چوکے مارکر 20رنز بٹور لئے۔دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر 24 کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو محمد حفیظ کی مدد سے قابو کرلیا،وہ 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔24 ہی کے اسکور پر آسٹریلیا کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا،رجحانہ انداز میں کھیل رہے، ایلکس کری کو اس بار محمد حفیظ نے فہیم اشرف کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر گری، 60 کے مجموعے پر 2چوکوں کی مدد سے 15رنز بنانے والے کرس لیان کو شاداب خان نے میدان سے واپس بھیجا۔یلو شرٹس کے چوتھے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین بین میک ڈورمیٹ تھے، جو 21 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوئے، یوں 62 کے اسکور پر آسٹریلیا کے 4 بیٹسمین میدان چھوڑ چکے تھے۔گزشتہ میچ کے نصف سنچری بناکر میچ میں جان ڈالنے والے میکس ویل آج صرف 4 رنز بناسکے، انہیں شاداب خان نے شعیب ملک کی مدد سے قابو کیا، یوں 75 کے مجموعے تک آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ مچل مارش کی گری، جو 21 رنز بناکر شاداب خان کا تیسرا شکار بن گئے،ان کا کیچ شعیب ملک نے لیا۔مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 99 ہی کے مجموعے پر گرگئی،ڈی آرسی شارٹ 10 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،شعیب ملک نے میچ میں پہلی وکٹ لینے میں عثمان شنواری کی مدد کی۔آسٹریلیا کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ناتھین نائیل تھے وہ بغیر کوئی رنز بنائے رن آئوٹ ہوگئے۔یلو شرٹس کی نویں وکٹ 108 کے اسکور پر گر گئی،حسن علی نے اینڈریو ٹائی کو آئوٹ کیا۔
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

