Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سب گندا ہے پر دھندا ہے یہ ۔۔ وسعت اللہ خان
بی بی سی

سب گندا ہے پر دھندا ہے یہ ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراکتوبر 28, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس طرح بھوت ووت کچھ نہیں ہوتا اسی طرح بنیادی عالمی اقدار نرا وہم ہیں۔ اصل سچائی دھندا ہے، اصل حقیقت ضرورت ہے، اصل کرنسی لالچ ہے۔ میں کتنے میں فروخت ہوں گا تو کتنے میں خریدے گا ؟ ضمیر، بنیادی حقوق، اقتدارِ اعلی، انفرادی و اجتماعی اخلاقیات، اصول، انصاف، برابری جیسے کلیشے کنگلوں کی پناہ گاہیں ہیں۔طاقت کے سٹاک ایکسچینج میں یونیورسل اقدار کی اوقات شیئرز سے زیادہ نہیں۔جس نے جس روز جتنے اٹھا لیے یا بیچ دیے مارکیٹ اسی کی۔ کون سے مفاداتی شیرز اٹھانے یا گرانے ہیں۔ یہ بھی چار پانچ بڑے بروکرز ہی طے کرتے ہیں۔ باقی مارکیٹ تو ان بڑوں کے نکالے گئے ریٹ کے پیچھے چلتی ہے۔جب تک آپ مجھ سے مال خریدتے رہیں گے یا رعائتی نرخ پر بیچتے رہیں گے تب تک آپ مہان ہیں، آپ سے بڑا گیانی اور مہربان کوئی نہیں۔ جس روز یہ توازن گڑ بڑ ہوا اسی روز بنیادی انسانی اقدار کی پامالی کے الزامیہ کوڑے پیٹھ پر برسنا شروع ہو جائیں گے حتی کہ آپ دوبارہ مفاداتی لائن میں لگ جائیں۔جس دنیا میں ہم سانس لے رہے ہیں وہاں ہر بیوپاری بنیادی عالمی اقدار کے دو رجسٹر رکھتا ہے۔ ایک مجھ جیسے احمقوں کو مطمئن کرنے کے لیے اور دوسرا دھندے کے لیے۔جس فرد یا ملک کے ہاتھ میں چیک بک ہے یا جو ہماری معیشت اور ضروریات کے لیے سود مند ہے اس سے زیادہ شریف، نجیب الطرفین، خاندانی، ہمدرد، بھولا کوئی نہیں۔ جو فرد یا ملک نہ ہمیں کوئی فائدہ دے سکتا ہے نہ ہم سے کوئی فائدہ اٹھانے کے قابل ہے اس سے زیادہ گھٹیا، بے وقوف، نااہل اور دھرتی پر بوجھ کوئی اور نہیں۔ایران جب تک امریکی منڈی تھا اس کی اہمیت ہتھیلی کے چھالے جیسی تھی۔ شاہ سے زیادہ بیدار مغز، عوام دوست اور آزاد دنیا کا محسن علاقے میں کوئی اور نہ تھا۔ جیسے ہی شاہ گیا اور ایران مغرب کے ہاتھ سے نکلا، اس سے زیادہ خونخوار اور گھٹن زدہ ملک علاقے میں کوئی اور نہیں۔سعودی تیل سے جب تک دنیا کا حلق تر ہے اور سعودی عرب جب تک ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے تب تک اسے ایک خاص حد سے زیادہ خفا نہیں دیکھا جاسکتا۔ آج سعودی کنوئیں خشک ہو جائیں اور اسلحہ ساز کمپنیوں کو دیے گئے چیک باؤنس ہونے لگیں تو سعودی عرب سے زیادہ رجعت پسند، ظالم، قبائیل اور اجڈ علاقے میں کوئی اور نہ ہوگا اور اچانک مہذب دنیا پر کھلے گا کہ وہاں کے مظلوم عوام کس طرح خاندانی تانا شاہی تلے جوج رہے ہیں۔تب یہ ظلم نہ امریکہ سے دیکھا جائے گا نہ یورپ سے۔جمال خشوگی کے قتل کے بعد روز روز بدلتے سعودی موقف سے ٹرمپ کو خاصی پریشانی ہے۔ مگر اس سے بھی زیادہ پریشانی یہ ہے کہ کانگریس کوئی ایسی حرکت نہ کر دے کہ ایک سو دس ارب ڈالر کا دفاعی سودا منسوخ ہو جائے۔فرانس کو قذافی کے بعد بشار الاسد بھی اس لیے ایک آنکھ نہیں بھاتا کہ اس نے اپنے ہی لوگوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔ مگر فرانسیسی صدر میخواں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لوگ جمال خشوگی کے قتل کی تفتیش مکمل ہونے تک فرانسیسی ہتھیاروں کے 14 ارب ڈالر کے سودے کو معطل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ دو الگ الگ معاملوں کو غلط انداز سے جوڑ رہے ہیں۔امریکہ نے پاکستان کو چار دہائیوں تک منہ بولے بیٹے کا درجہ دیے رکھا اور پاکستان بھی سعادت مندی کی اداکاری کرتا رہا۔ لیکن اب امریکہ کے لیے بھارت میں زیادہ نوٹ ہیں اور پاکستان کی افرادی قوت کی ضرورت بھی کم ہو گئی ہے۔ لہذا پاکستان کے لیے ڈو مور اور بھارت کے لیے ہیو مور ہو گیا ہے۔کل تک سوویت یونین پاکستان کے لیے بنیادی بقائی خطرہ تھا اور پاکستان سوویت یونین کی نگاہ میں سامراجی کٹھ پتلی تھا۔ آج امریکہ پاکستان کی لاگ بک میں ایک خود غرض طاقت اور روس ایک اہم ہمسایہ ہے جس سے اچھے تعلقات دوطرفہ مفاد میں ہیں۔ساٹھ کی دہائی تک پاکستان اور ایران جڑواں بھائی تھے۔ ستر کی دہائی سے سعودی عرب بڑا بھائی ہے۔ قصہ مختصر اس دنیا میں وہی روزنِ تعلق کارآمد ہے جو مفاداتی اینٹوں کو دھندے کے سیمنٹ سے جوڑ کر اٹھایا جائے۔ باقی سب کہانی ہے، بھوت ووت ہے، وہم ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخودشناسی کی منزل۔۔گونج /ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article اسرائیل کے ساتھ تعلقات زیر غور نہیں : صدرعلوی ، عمان تصدیق کر چکا : فضل الرحمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.