Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمران خان کے استاد ۔۔ محمد حنیف
بی بی سی

عمران خان کے استاد ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹراکتوبر 22, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی ایک سہانی شام تھی اور راقم وہاں کی مرکزی لائبریری کی ایک نیم ادبی، نیم سیاسی تقریب میں شریک تھا۔ تقریب کے دوران خیال آتا رہا کہ جب ہم بچے تھے تو سکول میں پڑھایا جاتا تھا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی وجہ سے مانچسٹر انگلینڈ کا لائل پور کہلاتا ہے۔
اب لائل پور فیصل آباد ہو چکا، پاکستان کے ٹیکسٹائل والے ہر کچھ مہینوں بعد اخباروں میں اشتہار چھاپ کر اپنی زبوں حالی کا رونا روتے ہیں۔ مانچسٹر میں بھی ٹیکسٹائل کی صنعت پر زوال آیا لیکن وہاں کے لوگوں نے اور دھندے ڈھونڈ لیے۔
جس شام کا میں ذکر کر رہا ہوں وہ محرم کے مہینے میں تھی اور لائبریری کے چاروں طرف یا حسین والے پرچم دیکھ کر لگ رہا تھا کہ جیسے انگلینڈ کا شہر نہ ہو کراچی کا علاقہ انچولی ہو۔
تقریب ختم ہوتے ہی میں لائبریری سے باہر بھاگا تاکہ سگریٹ کی منحوس طلب پوری کر سکوں۔ تقریب کے سامعین میں شریک ایک بزرگ گورا پاس آ کر کھڑا ہو گیا۔ ماضی کے تجربات سے اندازہ ہے کہ ہر ایسی تقریب میں ایک آدھ ایسا گورا یا گوری ہوتی ہے جس نے جوانی میں کچھ وقت کراچی، لاہور یا پشاور میں گزارا ہوتا ہے اور وہ پاکستان میں گزرے اپنے اچھے وقت کی، ہماری شاندار میزبانی کی باتیں کرنا چاہتا ہے۔
یہ بزرگ بھی جوانی میں کچھ سال لاہور میں گزار چکے تھے۔ تعارف کے فوراً بعد بولے عمران خان کیسا جا رہا ہے۔ میں نے عرض کی، ابھی تو دو مہینے بھی نہیں ہوئے، کچھ وقت تو دیں۔ فوراً بولے میں لاہور میں سکول ٹیچر تھا اور عمران خان میری کلاس میں ہوتا تھا۔ میں نے پوچھا، کب، کون سی کلاس، کون سا سکول۔ فرمایا ایچیسن کالج جانے سے قبل عمران خان کیتھیڈرل سکول میں پڑھتا تھا اور میں وہاں انگریزی کا استاد تھا۔
میں نے کہا انگریزی پڑھانے میں تو آپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ویسے پڑھائی میں عمران خان کیسے تھے؟ کہنے لگے بس ٹھیک ہی تھے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گے یا پھر ایک دن۔۔۔ میں نے کہا چھوڑیں کئی پاکستانیوں نے بھی کبھی یہ نہیں سوچا تھا لیکن ہمارے تجزیہ نگاروں اور ستارہ شناسوں نے سوچ لیا تھا اور جب وہ سوچ لیں تو پھر کسی سکول ماسٹر کی سوچ کوئی معنی رکھتی چاہے وہ ماسٹر ایک پردیسی گورا ہی کیوں نہ ہو۔
لیکن کرکٹ میں بہت اچھے تھے۔ ماسٹر صاحب بولے۔ میرے اور ہیڈماسٹر صاحب میں اکثر بحث رہتی تھی۔ وہ کہتے تھے کہ یہ لڑکا کرکٹ میں کبھی آگے نہیں جائے گا کیونکہ فاسٹ بولنگ کے لیے اس کا ایکشن ٹھیک نہیں لیکن مجھے یقین تھا کہ یہ لڑکا ایک دن پاکستان کے لیے ضرور کھیلے گا۔
اس کے فوراً بعد ماسٹر صاحب نے ایک اور بات بتائی جسے سن کر تھوڑا دکھ ہوا، تھوڑی حیرت ہوئی اور عمران خان کی تاریخ ساز شخصیت کا ایک پہلو تھوڑا سا سمجھ آیا۔فرمانے لگے کہ عمران خان چھٹی جماعت میں اتنے زبردست کرکٹر تھے کہ لاہور کے دوسرے سکولوں سے ہمارا میچ ہوتا تھا تو ان کی پیشگی شرط ہوتی تھی کہ ہم میچ صرف اسی صورت میں کھیلیں گے اگر عمران ٹیم میں شامل نہیں ہو گے تو جب ہمارے انٹرسکول میچ ہوتے تھے تو عمران کو بینچ پر بٹھا دیتے تھے۔
اگر آپ مرد ہیں اور اتنے خوش قسمت ہیں کہ کسی ایسے سکول میں تعلیم پائی ہے جہاں کرکٹ باقاعدگی سے کھیلی جاتی ہو گی تو دھندلا سا یاد ہو گا کہ گراؤنڈ میں ہوئی بچپن کی بےعزتی اور اس عمر میں ملنے والی عزت بندہ کبھی نہیں بھولتا۔ سلپ میں پکڑا ہوا کیچ، پہلی گیند پر اڑتی ہوئی وکٹ اور دشمن امپائر کا دیا ہوا غلط رن آؤٹ ساری عمر یاد رہتا ہے۔
چھٹی جماعت کے عمران خان کو ایک انوکھی صورتحال کا سامنا ہے۔ آپ کی ٹیم میچ کھیل رہی ہے اور آپ کو ٹیم سے اس لیے باہر کر دیا گیا ہے کہ مخالف ٹیم آپ سے خوفزدہ ہے۔یوں لگتا ہے کہ عمران خان نے گذشتہ 22 برس سیاست کے میچ میں باہر بینچ پر کبھی بیٹھ کر، کبھی کھڑے ہو کر، کبھی انقلابی بن کر، کبھی وہابی بن کر، کبھی دھرنا دے کر، کبھی لانگ مارچ کر کے یہ سوچتے ہوئے گزارے ہیں کہ مجھے اس لیے وزیراعظم نہیں بننے دیا جا رہا کیونکہ سب اندر سے جانتے ہیں کہ میں سب سے اچھا ہوں۔
میں نے ماسٹر صاحب سے اجازت مانگی۔ ہمارے سروں پر یا حسین کے ماتمی پرچم لہرا رہے تھے اور میں سوچ رہا تھا کہ اس میں کبھی کوئی شک نہیں تھا کہ عمران خان سب سے اچھے ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں آخر عقل آئی اور ہم نے انھیں اپنا وزیراعظم چن لیا لیکن کیا یہ قوم ان کی رہنمائی کے قابل ہے بھی یا نہیں۔
( بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہے کسی مرد کے پاس میرے سوال کا جواب؟۔۔ مدیحہ ریاض
Next Article جمال خشوگی کا قتل: پھانسی کا پھندا کس کی گردن میں پڑے گا؟۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.