Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سلمان نعیم اور مخدوم کے خواب :صدائے عدل / قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

سلمان نعیم اور مخدوم کے خواب :صدائے عدل / قیصر عباس صابر

ایڈیٹراکتوبر 2, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
ملتان کی سیاسی تاریخ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں ایک نو وارد ، غیر سیاسی پس منظر کے حامل اور غیر معروف سے نوجوان سلمان نعیم کی جیت بہت بڑا اپ سیٹ تھا جو پہلے پہل تو ناقابل یقین تھا مگر بعد میں جہانگیر ترین کی پذیرائی نے اسے جمہوری مفہوم بھی دے دیا مگر مخدوم شاہ محمود کےلئے یہ سب کچھ ہضم کرنا مشکل تھا جس کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاسوں اور اپنی نجی محفلوں میں بھی وقتاً فوقتاً کیا۔ تحریک انصاف میں مخدوم صاحب کو اپنی حیثیت کا یقین اس وقت بھی ہوگیا جب ان کی شدیدمخالفت کے باوجود جہانگیر ترین انہیں صوبائی وزیر کے برابر عہدہ لے کر دینے میں بھی کامیاب ہوگئے ۔ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی جیسی رکھ رکھاﺅ اور وضعدار روایات کی حامل جماعت میں رہے تھے ۔  پی پی پی میں تو دشمن کے دشمن کو بھی اپنا دشمن سمجھا جاتا اور دوست کے دوست سے بھی وفا نبھائی جاتی تھی مگر تحریک انصاف میں ان کی نائب قیادت کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اسی کو شکست فاش سے دوچار کرنے والے بقول انکے ”عطار کے لونڈے“ کو عمران خان تک رسائی دے دی اور وہاں جا بیٹھا جہاں بیٹھنے کےلئے عامر ڈوگر جیسے ”کارکن“ ترستے ہیں۔ سلمان نعیم پر بذریعہ جہانگیر ترین نوازشات جاری رہیں اور مخدوم صاحب کو پیغام دیا جاتا رہا کہ ”ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں “مخدوم شاہ محمود قریشی کا نام سلمان نعیم کے مبارکبادوں کے پینا فلیکسوں سے غائب دیکھ کر ملتان کے شہری بھی اپنے مخدوم کے زخموں پر نمک چھڑکتے تھے اور ہر صاحب رائے شخص جانتا تھا کہ وزارتِ خارجہ کا منصب پالینے کے باوجود ایک ادھورا پن مخدوم صاحب کے چہرے پر نمایاں تھا کہ سلمان نعیم کی جیت سے ان کا و ہ خواب بے تعبیر ہوا تھا جسے وہ چلتے پھرتے دیکھتے تھے۔
اب ملتان کے صوبائی حلقہ 217میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سلمان نعیم کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نا اہل قرار دے دیا۔ دوہرا شناختی کارڈ رکھنے پر یہ فیصلہ اسی حلقے کے ووٹر شعیب اکمل قریشی اور طاہر حمید قریشی کی درخواست پر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی مشیر برائے ٹرانسپورٹ کے عہدے پر براجمان نوجوان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے مذکورہ حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیدیا۔
صوبائی حلقہ 217کے عوام بھی جان گئے ہوں گے کہ ووٹ ہی سب کچھ نہیں ہوتے بلکہ ادارے ہی سب کچھ ہوتے ہیں اور وہ ادارے جو مخدوم شاہ محمود قریشی کو من مرضی کے شارٹ کھیلنے کےلئے وکٹ فراہم کرتے ہیں وہ انہیں ”عطار کے لونڈے“ سے دوالینے پر کیسے مجبور ہوتا دیکھ سکتے ہیں ۔ سلمان نعیم اب اعلیٰ عدلیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف اپیل کرینگے اور شاید کچھ عرصے کےلئے بحال بھی ہوجائیں گے مگر یہ نا اہلی کا داغ جو ان کے ماتھے پر سجا ہے یہ کہیں نہیں جائے گا۔ مخدوم چاہے کسی بھی گدی کا ہو وہ معزز اداروں کا لاڈلا ہوتا ہے اور پھر کون ہے جو اپنے راج دلارے کو پریشان دیکھے۔ اسی حلقے سے مخدوم شاہ محمود قریشی میدان میں اتریں گے اور منتخب بھی ہوجائیں گے پھر وزیراعظم ہاﺅس کے استخارہ سنٹر سے کوئی نیا روحانی پیغام جاری ہوگا جس میں کسی گدی نشین کو وزارت اعلیٰ سونپنے کی ترغیب دی جائے گی یوں اس سارے عمل میں ذمہ داری عمران خان پر آئے گی اور نہ ہی کوئی ادارہ بدنام ہوگا بلکہ روحانی عمل کے پردے میں یہ تبدیلی بھی خوش اسلوبی سے سرانجام پائے گی۔
عثمان بزدار کو سائیڈ لائن کر کے لاہو ر کی بیورو کریسی کو بھی خوش کردیا جائے گا اور مخدوم صاحب کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے بعد پنجاب کے عوام کےلئے نیک شگون ٹھہرے گا کیونکہ روحانی عمل کے بعد سرزد ہونے والے فیصلے بھی عوام کےلئے پریشان کن نہیں ہوتے ۔
ہم ایک بار پھر سلمان نعیم کی افسردگی میں اسے دلاسہ دیتے ہیں اور اسے ”باد مخالف چلنے والی تیز ہوا “ کے مقابلے میں ڈٹے رہنے اور جہانگیر ترین کا دامن تھامنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ حلقے کے عوام کو پھر یاد دلاتے ہیں کہ ووٹ دینے سے پہلے دیکھ لیا کریں کہ جس امیدوار کے لئے و ہ جدو جہد کررہے ہیں وہ کن کا ”خاص آدمی “ ہے ۔ ہماری طرف سے مخدوم شاہ محمود کو جمہوری مبارک باد اور جہانگیر ترین کو ایک اور نااہل کا تحفہ قبول ہو۔ ایک اطلاع ہے کہ سلمان نعیم کے نااہل ہوتے ہی عثمان بزدار نے سامان سمیٹنا شروع کردیا ہے۔
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد : ایکسپریس وے پر لیڈی پولیس کمانڈو کو ریپ کرنے والا گرفتارنہ ہو سکا
Next Article مارکسزم اور مذہب ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.