Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بھارت ایک روز بعد ہی مذاکرات سے بھاگ گیا
اہم خبریں

بھارت ایک روز بعد ہی مذاکرات سے بھاگ گیا

ایڈیٹرستمبر 21, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan india
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ (انڈیا) خود کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بھی بات کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔‘’ہمارے پاس بھی شواہد موجود ہیں کہ بلوچستان میں کچھ عناصر بدامنی پھیلا رہے ہیں لیکن ان سب کے باوجود ہم عوام کے لیے آگے بڑھنا اور بات کرنا چاہتے تھے۔‘جمعے کو نئی دہلی میں انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملاقات کے اعلان کے بعد رونما ہونے والے بعض واقعات سے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آگیا اور اب نیو یارک میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات نہیں ہوگی، کیونکہ اس ملاقات کا کوئی مطلب باقی نہیں رہ جاتا۔‘دلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ’(اس اعلان کے بعد) ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو پاکستان سے سرگرم عناصر نے بربریت کے ساتھ قتل کیا ہے اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد کے اعزاز میں 20 ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔۔۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہیں سدھرے گا۔‘انھوں نے کہا کہ ’اب یہ لگ رہا ہے کہ بات چیت کی اس تجویز کے پیچھے پاکستان کے ناپاک ارادے ہیں جو اب سامنے آگئے ہیں۔۔۔ نئے وزیراعظم کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے، وہ بھی ان کے دور اقتدار کے ابتدائی دور میں ہی۔`پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ امن ہونا چاہیے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انڈیا داخلی دباؤ کا شکار ہے اور اندرونی دباؤ کے نتیجے میں مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ’ انڈیا کی کابینہ ایک صفحے پر نہیں ہے اور اندرونی طور پر یکسو نہیں ہے جس کی وجہ سے امن پسند عناصر نے مذاکرات کی حمایت کی لیکن آج شدت پسند عناصر حاوی ہو گئے اور مذاکرات معطل کر دیے۔‘خیال رہے کہ جمعرات کو انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی اس تجویز کو انڈیانے تسلیم کر لیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نیو یارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کریں۔لیکن انھوں نے کہا تھا کہ اس ملاقات کو بات چیت کا باقاعدہ آغاز نہیں سمجھا جانا چاہیے، اور یہ کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں انڈیا کی پالیسی بدستور قائم ہے۔دوسری جانب وادی کشمیر کے شوپیاں میں جمعے کو ہی تین پولیس والوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ منگل کو جموں سیکٹر میں سرحد کےقریب بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک حوالدار کو ہلاک کیا گیا اور اطلاعات کے مطابق ان کی لاش کو مسخ کیا گیا تھا۔ لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔اس پس منظر میں حکومت کے لیے نیو یارک کی ملاقات کا جواز پیش کرنا بظاہر مشکل ہو رہا تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انڈیا کا موقف یہ رہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے۔ملاقات کے اعلان کے بعد سے ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ حزب اختلاف کے رہنما اور ٹی وی چینل یہ سوال اٹھا رہے تھے کہ باہمی رشتوں میں آخر کیا بدلا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھانے کا دعوی کرنے والی بی جے پی کی حکومت اب اس ملاقات کے لیے تیار ہوگئی ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے 14 ستمبر کو وزیراعظم مودی کو ایک خط لکھا جو دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے 17 ستمبر کو حکومت کے سپرد کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وزیر خارجہ کا بھی ایک خط تھا جو وزیر خارجہ سشما سواراج کے نام تھا۔عمران خان نے اپنے خط میں تین اہم باتیں کہیں۔ پاکستان سارک سربراہی اجلاس کی بحالی چاہتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان جانے کا موقع ملے گا، پاکستان دہشتگردی کے مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے اور بات چیت کیسے شروع کی جائے اس بارے میں بات کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو نیو یارک میں ملاقات کرنی چاہیے۔اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے بھی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کے بعد انھیں ایک خط لکھ کر ’تعمیری اینگیجمنٹ‘ کی پیش کش کی تھی۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ بھی وزیراعظم مودی کے اس خیال سے اتفاق کرتے ہیں کہ ’تعمیری اینگیجمنٹ‘ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔جمعرات کو اور اس تعمیری اینگیجمنٹ کی پیش کش کے بعد بھی انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ نہ بات چیت کے عمل کا آغاز ہے اور نہ جامع مذاکرات بحال کرنے کی پیش کش۔اس ملاقات میں کسی ٹھوس پیش رفت کی توقع نہیں تھی لیکن ملنے کے فیصلے کو ہی ایک بڑی کامیابی مانا جارہا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیکس سکینڈل کے بعد ادب کے نوبل انعام کا اعلان روک دیا گیا
Next Article شیخ زید ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیاتی کی کوشش : پرنسپل اور ایم ایس معطل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 13, 2026

دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.