Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 )
  • سوشل میڈیا اور اے آئی کے ذریعے بچوں کی آن لائن ہراسانی وسعت اللہ خان کا کالم
  • معرکۂ ناحق ، اور بیگم ملا بک بک کی مارشل لائی نگاہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ہم کب مرتے ہیں ؟ زندگی ، موت اور لاتعلقی کے درمیان معلق ایک سوال ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ڈیرہ اسماعیل خان ’’ امن میلہ ‘‘ میں خود کش دھماکہ : 12افراد ہلاک ، 35 زخمی
  • آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے وسیب کی توقعات ۔۔ منشاء فریدی
اختصاریئے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے وسیب کی توقعات ۔۔ منشاء فریدی

ایڈیٹراگست 31, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman buzdar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک موقر قومی اخبار نے سردارعثمان بزدار سے متعلق اپنے ادارتی نوٹ میں لکھا ہے کہ اُن کا انتخاب جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے اور پسماندہ علاقے کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ ہمارے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ایسی کارکردگی دکھاؤں گا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہو گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ عہد اس وقت اہل سرائیکی اور اہل پنجاب کے دل کی ترجمانی ہے۔لوگ پُر اُمید بھی ہیں کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اُن کے بنیادی مسائل بخوبی حل کر سکتے ہیں کیونکہ موصوف پاکستان،خصوصاً پنجاب کی پسماندہ تحصیل تونسہ کے پسماندہ ترین علاقہ کوہ سلیمان بارتھی سے تعلق رکھنے کی بناء پر سُلگتے بنیادی مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اس کے چہیتے مقامی سرداروں نے اہالیان ضلع ڈیرہ غازیخان کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا۔سرکاری ہسپتالوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کا گھٹیا معیار اس بات کا ثبوت ہے کہ سابقہ کرپٹ سیاسی نظام اور تخت لاہور کے خوشامدیوں نے یہاں کے شہریوں کا استحصال کیا۔ اس استحصال کی گونج حالیہ انتخابات سے قبل سنائی دینے لگی۔وقت کی سماعت سے جب یہ گونج ٹکرائی تو نتیجہ اس انداز سے سامنے آیا کہ اداروں میں اصلاحات کی دعویدار جماعت پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آگئی۔یوں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ،وزیر اعظم پاکستان اور عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پبلک کا یہ خواب کب پورا ہوگا۔۔؟حلقہ این اے 192میں رہائش پذیر بزدار قبائل کے افراد مجموعی طور پر قانون کے معاون ،تعلیم یافتہ اور نہایت شریف الطبع ہیں۔یہ وجہ ہے کہ اس حلقہ میں بسنے والی دیگر برادریاں خاطر خواہ اور قابل ذکر عددی اکثریت نہیں رکھتی ۔ اس کے باوجود حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹ بینک رکھنے والے بزدار قبائل کا شدید استحصال ہوا ۔ اس معزز و محترم قبیلے کی خواتین کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا گیا۔بزدار قبائل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نہایت ہی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔2018ء کے انتخابات سے قبل اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے دورہ چوٹی زیریں کے موقع پر ایم پی اے جمال لغاری کی میزبانی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب میں چوٹی زیریں کے لیے کسی بھی پیکج کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ ہی چوٹی زیریں کو تحصیل کا درجہ دینے کی کوئی بات کی۔ اس وقت بھی چوٹی زیریں میں اندرون قصبہ مین بازار اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر نا پختہ ہو چکی ہیں۔ تھوڑی سی برسات میں بھی شہر کی گلیاں اور بازار تالاب اور جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں۔نواحی مواضعات نواں شمالی،دوداڑہ، متفرق چاہان،درخواست جمال خان، چک کانمہ وغیرہ میں زہر ملا پینے کا پانی صحت کے لیے نا موزوں ہے۔چوٹی زیریں، نواں شہراور درخواست جمال خان میں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ذرہ برابر بھی نہ ہیں۔ چوٹی زیریں جیسے کثیر آبادی والے علاقہ کو اگر ڈھنگ کے سرکاری ہسپتال دے دیے جائیں تو شہری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تہہ دل سے مشکور ہوں گے۔ ان دیہاتوں اور قصبات میں تعلیمی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔پرائیویٹ سکولزاور ٹیوشن مافیاء نے سرکاری سکولوں کا بیڑا غرق کر دیاہے۔سرکاری اساتذہ نے پرائیویٹ ٹیوشن سنٹرز کھول کر طلباؤطالبات کا مستقبل نا صرف اندھیرے میں دھکیل دیا ہے بلکہ والدین کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ۔
ایک اہم بات کہ میڈیا کی خبروں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پولیس میں موجود کرپشن اور دیگر برائیوں کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے جو نئے پاکستان کی طرف اہم پیش رفت ہے۔وزیر اعلیٰ کا یہ کہنا کہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دیں گے ،کرپشن کے خاتمے کے لیے بہترین فارمولا ثابت ہو سکتا ہے ۔اگر اس پر عمل ہو تو ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعثمان بزدار اور بشریٰ بی بی کی سہیلی کا خاوند : آخر کیوں / رؤف کلاسرا
Next Article ’نئے پاکستان ‘کے معمار ہونے کے ایک دعویدار کے نام مکتوب ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 28, 2026

ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 28, 2026

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور

ستمبر 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 28, 2026
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 28, 2026
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور ستمبر 28, 2026
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2) ستمبر 28, 2026
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 ) ستمبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.