راول پنڈی : پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان مقرر کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اس سے قبل انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی تھے جبکہ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات تھے۔لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اس سے قبل چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کور کمانڈر ملتان کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔
منگل, ستمبر 15, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

