Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کھل پاکستان سیاسی مشاعرہ بسلسلہ تعزیراتِ نیا پاکستان :صدائے عدل/قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

کھل پاکستان سیاسی مشاعرہ بسلسلہ تعزیراتِ نیا پاکستان :صدائے عدل/قیصر عباس صابر

ایڈیٹراگست 24, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
چشم تخیل میں پاکستان کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو کھُل پاکستان مشاعرہ میں بھرپور شرکت پر پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے یہ مشاعرہ بسلسلہ تعزیرات نیا پاکستان منعقد کیا جا رہا ۔ صاحب ذوق سیاستدانوں کو نئے پاکستان میں بے وزن شاعری کی اجازت دے کر منتظمین مشاعرہ نے عوام و خواص دونوں کے دل جیت لیے ۔ زاد راہ کے ذمہ داروں نے مستند شاعروں کا کلام پڑھ کر دل کی بات کہنے کی اجازت بھی دے رکھی تھی ۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ واحد مشاعرہ تھا جس میں کوئی مہمان خصوصی نہ تھا اور شعراءکرام کو گول میز پر دکھا یا گیا تھا ۔ اسٹیج سیکریٹری و میزبان نے مشاعرہ کے آغاز میں درج ذیل شعر سنا کرحاضرین کو” خاموش پیغام “ بھی پہنچادیا ۔
تمام صوفی و سالک سبھی شیوخ وامام
امید لطف پہ ایوان کج کلاہ میں ہیں
معززین عدالت بھی حلف اٹھانے کو
مثال سائل مبرم نشتہ راہ میں ہیں
سوشرط یہ ہے جو جاں کی امان چاہتے ہو
تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو
وگرنہ اب کے نشانہ کمان داروں کا
بس ایک تم ہو ، سو غیرت کو راہ میں رکھ دو
وزیراعظم عمران خان :
لباس دار نے منصب نیا دیا ہے مجھے
میں آدمی تھا مسیحا بنا دیا ہے مجھے
شاہ محمود قریشی :
ساقی مرے خلوص کی شدت کو دیکھنا
پھر آ گیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر
بلاول بھٹو زرداری :
”خیر وشر”میں فیصلے کا وقت ہے ‘ ترکش سنبھال
اپنے لشکر سے مثال ” حر” نکلنا ہے تجھے
ریشمی رشتوں سے محسن اتنا بے پروانہ ہو
لغزشوں کی بھیڑ میں آخر سنبھلنا ہے تجھے
نوازشریف :
وہ پھول توڑتے ہیں ، اور میں خار چنتا ہوں
بچھڑتے جاتے ہیں یوں مجھ سے ہمسفر میرے
خزاں میں ولولہ پرکشائی کس نے دی
بہار آئی تو باندھے ہیں کس نے پر میرے
شہباز شریف :
سب اہل شہرتو در دشمن پہ جھک گئے
محسن کھلاکہ شہر کی تقدیر ہم نہ تھے
جمائماخان :
کیا ہے عہد تو اُس کو نبھاتے رہنا
میں جب تلک بھی جیوں مجھ کو چاہتے رہنا
ترجمان مجلس عمل :
اپنے اپنے بے وفاؤں نے ہمیں یکجا کیا
ورنہ تو میرا نہیں تھا اور میں تیرا نہ تھا
مولانا فضل الرحمن :
پیچ رکھتے ہو بہت صاحبو دستار کے بیچ
ہم نے سر گرتے ہوئے دیکھے ہیں بازار کے بیچ
سراج الحق :
قاتل اس شہر کا جب بانٹ رہا تھا منصب
ایک درویش بھی دیکھا اسی دربار کے بیچ
فاروق ستار :
غرور جاں کو مرے یار بیچ دیتے ہیں
قباکی حرص میں دستار بیچ دیتے ہیں
ریحام خان :
مزاج کسی طرح نہ تھا جدا اس کا
جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ اس کا
عائشہ گلا لئی :
اکیلے پن کی اذیت کا اب گلہ کیسا
فراز خود ہی تو اپنو ں سے ہو گئے تھے الگ
جاوید ہاشمی :
مجھ کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کا
رستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی
چوہدری شجاعت حسین :
اے دوست کوئے یار میں اگر بھیڑ بھاڑ ہو
تو بھی پھر اس میں گھسیڑم گھساڑ ہو
مریم نواز :
گنونہ زخم نہ دل سے اذیتیں پوچھو
جو ہو سکے تو حریفوں کی نیتیں پوچھو
شیخ رشید :
ذرا سی دیر میں ہم کیسے کھولتے اس کو
تمام عمر لگی جھوٹ بولتے اس کو
صدر ممنون حسین :
ہم اٹھے تیری گلی سے یوں
جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے
سیاسی مشاعرہ جاری تھا کہ ہال میں عرفان صدیقی داخل ہوئے اور سٹیج پر آئے بغیر اپنے بھائی کا بھیجا ہوا کلام سنانا شروع کر دیا کیونکہ وہ اپنے منصب کی وجہ سے مشاعرہ پڑھنے سے قاصر تھے ۔
مرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا
جو اپنے شہر کو محصور کر کے ناز کرے
مرا قلم نہیں کاسہ کسی سبک سرکا
جو غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے
مرا قلم نہیں اوزار اس نقب زن کا
جو اپنے گھر کی ہی چھت میں شگاف ڈالتا ہے
مرا قلم نہیں اس دُز دنیم شب کا رفیق
جو بے چراغ گھروں پر کمند اچھالتا ہے
اس سمجھ نہ آنے والے کلام کے بعد منتظیمن مشاعرہ نے مائیک بند کر دیا اور پروگرام آئندہ 5 سال کے لیے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ زاد راہ کے لفافے تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دیا گیا ۔
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزادی نسواں اور لبرلز : ملحد نظر آتا ہے حقیقت میں ہے ملا ۔۔ مسعود قمر
Next Article پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے : پنڈی ، ملتان اور کراچی کے کور کمانڈر تبدیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.