Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پیرس دھل گیا۔۔: واللہ اعلم / ڈاکٹراخترشمار
لکھاری

پیرس دھل گیا۔۔: واللہ اعلم / ڈاکٹراخترشمار

ایڈیٹرجولائی 4, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈا کٹر خیال لکھتے ہیں : ”پاکستان میں ہر سال برسات میں سیلاب آتے ہیں۔یہ سیلاب بلا روک ٹوک غریبوں کے گھروں میں گھس کر ان کی اقتصادی عصمت دری کرتے ہیں۔آج تک کسی سیلاب نے حکمرانوں کے گھروںمیں گھسنے کی جرات نہیں کی ۔سیلابوں کو معلوم ہے کہ اگر غلطی سے وہ کسی صدر یا وزیر اعظم کے گھر میں گھس گئے تو انہیں دہشت گردی کی عدالتوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے آج تک ایسی غلطی نہیں کی ۔پاکستانی سیلاب بڑے مکار ہیں۔“
کچھ یہی حال ہے ان دنوں ،بارش کا پانی سڑکوں پر دندناتا ہوا لوگوں کے گھروں میں گھس گیا ہے۔ ہمارے ہاں برسات میں ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا ہے۔لاہور کو لگ بھگ، پچھلے تیس برس سے یہاں حکومت کرنے والے ، پیرس بنانے پرتلے ہوئے تھے۔ اسی پیرس میں، گزشتہ رات سے ہونے والی بارش نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کی صورت اختیار کر گئی ہیں۔ ” اورنج ٹرین زدہ “ لاہور کی سڑکوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔نہر کی سڑک کے انڈر پاسز بار ش کے پانی سے تالاب بنے ہوئے ہیں۔جگہ جگہ ٹریفک معطل ہے۔گھنٹوں لوگ اپنی اپنی گاڑیوں کو قطاروں میں لگائے،پانی میں رینگتے، سابقہ حکمرانوں کو ”دعائیں “ دے رہے ہیں۔ اور نگران خاموشی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ نگرانی والے نگہبانی یا باغبانی کیوں کریں ؟ نگہبانی یا اصل نگرانی تو ہمارا میڈیا کر رہا ہے ،وہ سابقہ ذمہ دار افراد کو ان کی پچھلی تیس سالہ کارکردگی کا آئینہ دکھا رہا ہے۔اب تو سوشل میڈیا پر بھی ،ہر گلی ،محلہ اور سڑک پانی میں ڈوبی دیکھی جا سکتی ہے۔میڈیا میں اب تو باقاعدہ متعلقہ حلقے کا نام لے کر علاقے کی زبوں حالی کا نقشہ ناظرین کو دکھایا جا رہا ہے۔کمال یہ ہے کہ ہمارے لیڈروں کے ماضی کے بیانات تقاریر اور یو ٹرن بھی، ان کے منہ پر دکھائے جاتے ہیں۔
شدید بارش میں گٹر کھولتے ہوئے بوٹا کہہ رہا تھا کہ کسی زمانے میں گٹر نہیں ہوا کرتے تھے۔بارشیں بھی ہوتی تھیں مگر اس قدر پانی کھڑا نہیں ہوتا تھا لیکن جب سے میاں صاحبان نے لاہور کو پیرس بنایا ہے، حال برا ہو گیا ہے۔ہمارا پیرس کیا دُھلا ہے کہ نیچے سے اصلی لاہور نکل آیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس بارش کی تباہ کاریاں دیکھی جا سکتی ہیں۔متاثرین کے تاثرات بھی ملاحظہ کےے جا سکتے ہیں۔اکثر مقامات پر عوام اپنے سیاسی نمائندوں کو صلواتیں سناتے نظر آتے ہیں۔ایک صاحب فرما رہے تھے : کارپوریشن اگر سڑکوں پر پانی نکالنے سے ڈرتی ہے تو کم از کم چھوٹی چھوٹی کشتیا ں ہی چلوا دے تاکہ لاہوری گھر سے باہر تو نکل سکیں۔ “
نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔لوگ کس عذاب سے گزر رہے ہیں حکمرانوں کو کیا معلوم۔کالو مکینک نے بارش میں اپنا وڈیو کلپ لگا رکھا تھا۔ کہا : ”بارش واقعتا اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے ۔ساری جماعتوں نے الیکشن کے بینر زاور فلکس لاکھوں کی تعداد میں لگا رکھے تھے۔اللہ کی رحمت سے ان کی ساری پبلیسٹی زمین بوس ہو گئی۔اب دوبارہ سے بینرز اور فلکس بنےں گے اور اس سے وابستہ لوگ عام مزدور وغیرہ فائدہ اٹھائیں گے۔ہے ناں بارش اللہ کی رحمت ۔“
پانی میں ڈوبا ایک شخص آوازیں لگا رہا تھا: ” کہاں ہیں الیکشن میں حصہ لینے والے۔لائیں اپنی پجارو،جیپیں اور ہمیں یہاں سے باہر نکالیں۔نیچے کسی نے کمنٹ لکھا ہوا تھا ۔جیپ اور شیر کا مقابلہ ہے ۔پانی میں ڈوبے ہوؤں کو دیکھئے کون بچاتا ہے۔چودھری نثار کی جیپ کے پیچھے کئی جیپیں لگ گئی ہیں۔ہمارے محلے کا ایک سیاسی تجزیہ نگار نصیر کلغی کہہ رہا تھا : اس الیکشن کے نتائج عجیب و غریب ہوں گے۔یا تو عمران خان کی پی ٹی آئی بھٹو والے انتخابات کا ریکارڈ تو ڑڈالے گی اور کلین سویپ کرے گی ۔یا پھر جیپ اور آزاد ممبران مل کر کسی پارٹی کو جوائین کریںگے اور اس گروپ کے وزیر اعظم چوہدری نثار علی خاں ہوں گے ،شہباز شریف بچ گئے تو ایوان صدر میں نظر آسکتے ہیں واللہ اعلم با لصواب۔
انتخابات کے انتظامات مکمل ہواچاہتے ہیں پھر بھی کچھ آوازیں اٹھتی ہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے اور الیکشن سے پہلے کئی تلخ واقعات و سانحات ہمارے سامنے آئیں گے۔اور یہ وقت ہمارے سیاسی رہنماؤں کے لئے اچھا نہیں ہو گا۔۔مگر ہمارا ذاتی خیال ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے ۔۔اللہ خیر کرے ہمارے تمام سیاسی رہنما سکھی سلامت رہیں ۔یہ بھی دعا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی حکومت بنائے تو وہ عام آدمی کے مسائل کو دھیان میں رکھے۔اب اگر الیکشن میں کامیاب ہو کر ان رہنماؤ ں نے مخلوق خدا کا خیال نہ رکھا تو خوب جان لیں سوشل میڈیا تیز سے تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔ہر اس شخص کو جگہ جگہ شرمندگی کا سامنا ہو گا جس نے ووٹ تو لیے لیکن دوبارہ حلقے کا رخ نہ کیا۔ سوشل میڈیا کے سبب اب ہر شخص کیمرے کی نظر میں ہے۔ہمیں بھی اپنی عادات بدلنی ہوں گی۔اپنی زبان لگام میں رکھنی پڑے گی، کوئی بھی فیصلہ سوچے سمجھے بغیر نہ کریں ۔سب سے زیادہ خیال سرکاری ذمہ دار بارسوخ ،مشاہیر قسم کے افراد کو رکھنا ہو گا۔ہمیں تو ہمارا دین بتاتا ہے کہ احتیاط او ر توازن کا دامن کبھی نہ چھوڑیں۔اپنے افعال اور کردار کو دھیان میں رکھیں سچ تو یہ ہے کہ حواس کی نگہداشت بھی تصوف کی ایک صورت ہے ۔دنیا میں سب سے مشکل کا م اچھا بننا ہے ۔اس کے لےے قدم قدم پر صبرو ایثار سے کام لینا پڑتا ہے خاص طور پر دوسروں کے ساتھ معاملات میں سرخرو ہونا پڑتا ہے تبھی انسان اپنے آپ تک پہنچ پاتا ہے۔میر تقی میر کا شعر یا د آتا ہے :
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کا رگہ ِ شیشہ گری کا
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابا فرید گنج شکر کی چوکھٹ / زاہدہ حنا
Next Article انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان مگر نہیں ہوگا: برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.