کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیاری جانیوالی ریلی بہار کالونی میں علاقہ مکینوں نے روک لیا اور پتھراؤ کیا ۔پیپلز پارٹی کو تاریخ میں پہلی بار لیاری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے ،لوگوں نے بلاول بھٹو کے قافلے کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین نے پی پی چیئرمین کے قافلے میں موجود گاڑی کے شیشے بھی توڑدیے جبکہ علاقہ مکین احتجاجاً گھروں کی چھتوں پر خالی مٹکے لے کر آگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل علاقہ نے پانی کی قلت پر انوکھا احتجاج کیا جو توڑ پھوڑ میں بدل گیا ،بلاول بھٹو کا قافلہ کا احتجاج کے باعث ایک گھنٹہ علاقے میں پھنسا رہا ۔قافلے میں موجود لوگوں نے اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ہے جس میں ایک جیالا زخمی ہوا ہے ،جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو نے آج سے باضابطہ طور پرالیکشن مہم اپنے حلقے این اے 246 لیاری سے شروع کرنا تھی وہ اسی سلسلے میں قافلے کی شکل میں پہنچےتھے ۔پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لیاری آج بھی بھٹو کا قلعہ ہے ،یہ عوام کا نہیں بلکہ مخالفین کا احتجاج ہے جو پہلے بھی پی پی کے بجائے دیگر گروپس کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔تاہم بعد ازاں بلاول کا قافلہ راستہ تبدیل کر کے لیاری کی جانب روانہ ہو گیا ۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

