”موجودہ کتے کا نام ہے موٹو اور شیرو اس کا۔۔۔“ کامران شاہد نے کتوں سے متعلق سوال پوچھا تو عمران خان نے حقیقت بتاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
چیئرمین عمران خان کے گھر میں ہمیشہ سے کتے موجود رہے ہیں مگر کچھ عرصے سے ’شیرو‘ کا نام ہی سامنے آیا ہے۔شیرو کو عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی وجہ سے بھی شہرت ملی کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ریحام خان کو شیرو سخت ناپسند تھا اور وہ اس کی موجودگی سے بہت پریشان ہوتی تھیں مگر عمران خان اسے بہت پیار کرتے تھے تاہم کوئی کہتا ہے کہ شیرو مر چکا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ نہیں! ابھی زندہ ہے۔
عمران خان نے اب حقیقت سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اور معروف صحافی کامران شاہد کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شیرو مر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا ”کتے ہمیشہ وفادار رہے ہیں اور میرے گھر میں رہے ہیں، شیرو ہے نہیں بلکہ تھا، ابھی موجودہ کتے کا نام ہے موٹو۔۔۔ شیرو اس کا باپ تھا۔۔۔“ جیسے ہی عمران خان نے موٹو کی ’ولدیت‘ کا انکشاف کیا تو کامران شاہد ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے اور چہرہ چھپا کر ہنسنے لگے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔ لاہور )
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

