Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اب ’’کرانچی‘‘ کو پیرس بنانے کا وعدہ: برملا /نصرت جاوید
لکھاری

اب ’’کرانچی‘‘ کو پیرس بنانے کا وعدہ: برملا /نصرت جاوید

ایڈیٹرجون 28, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پھانسی کی کوٹھری میں تنہا بیٹھ کر اپنے خیالات کو وصیت نامے کی صورت دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے جو نوٹس لکھے تھے بعدازاں کتابی صورت میں شائع ہوئے۔ ’’اگر مجھے قتل کردیا گیا‘‘ اس کتاب کا عنوان تھا۔ یہ کتاب کسی ایک موضوع کا یکسوئی کے ساتھ مطالعہ نہیں کرتی۔ کئی حوالوں سے تنہائی کا شکار ہوئے ذہن میں بات سے بات چلاتے خیالات کا اظہار ہے۔ ایسا طرزِبیاں Stream of Consciousnessکہلاتا ہے۔ ایک فرانسیسی منصف نے اسے متعارف کروایا تھا۔ انگریزی زبان کی ورجینیا وولف نے اس طرز کو مزید گہرائی بخشی۔ نقادوں نے ہماری قرۃ العین حیدر کو بھی اسی طرزِ نگارش کی نمائندہ ٹھہرایا تھا اگرچہ وہ اصرار کرتی رہیں کہ ورجینیا وولف کو انہوں نے ’’میرے بھی صنم خانے‘‘ لکھنے کے کئی برس بعد پڑھا تھا۔
بھٹو صاحب کے نوٹس مگر تخلیقی ادب نہیں ایک سیاست دان کے احساس زیاں کا اظہار ہیں۔ہمارے سب سیاست دانوں کو اس احساس کا شکار ہونا چاہیے۔ جنرل ضیاء الحق کے عہدِ زریں کے بعد سے لیکن وہ ڈھیٹ بن چکے ہیں۔اقتدار میں آنے اور اس پر قابض رہنے کے لئے ریاست کے دائمی اداروں سے جی حضوری کے وعدوں کے ساتھ کوئی ڈیل کرتے ہیں۔ یہ وعدے نبھانہ پائیں تو فارغ ہوجانے کے بعد ایک بار پھر اسی تنخواہ پر کام کرنے کو بھی تیار رہتے ہیں۔
کتابیں لکھنا تو دور کی بات ہے انہیں کتاب تو کیا اخبار پڑھنے کی بھی عادت نہیں۔دلوں کو گرمانے کے لئے چند اشعار یاد کرلیتے ہیں۔ اس ضمن میں بے چارے اقبالؔ انہیں بہت مرغوب ہیں۔عمران خان ہوں یا شہباز شریف دونوں ہی اقبال کے دریافت کردہ ’’خودی‘‘ کے تصور کو اجاگر کرنے کے دعوے دار ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی صاحب کو لیکن کلامِ اقبال کی مدد سے دلوں کو گرمانا آتا ہے۔ اقبالؔ کے اشعارسے روحوں کو تڑپاکر راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے فیض آباد چوک کو 22دنوں تک میدانِ جنگ میں بدل ڈالتے ہیں۔ ایٹمی قوت کی حامل واحد اسلامی ریاست کو ایک معاہدہ پر دستخط کرکے ان کے سامنے سرنگوں کرنا پڑتا ہے۔
بھٹو صاحب کی یاد مگر مجھے کتابوں کے حوالے سے نہیں بلکہ دورحاضر کے سیاسی تماشے دیکھنے کی وجہ سے آئی تھی۔اسی پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔
پیر کی شام اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کئی برسوں سے قائم نیب نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے ایک حلقے سے چودھری نثار علی خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نون کی ٹکٹ کے ساتھ کھڑے انجینئرقمرالاسلام کو ’’اچانک‘‘ گرفتار کرلیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد اعلان ہوا کہ موصوف صاف پانی کی فراہمی کے لئے حکومتِ پنجاب کے بنائے ایک منصوبے میں کرپشن کے ذمہ دار پائے گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے انہیں چودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ہے۔ اب وہ جانیں اور تفتیشی افسران۔ ان کے حلقے میں اگرچہ انتخابی مہم جاری ہے۔ اسی ضمن میں بدھ کی صبح قمرالاسلام کی جانب سے وہ کاغذ ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش کرنا ضروری ہے جو تصدیق کرتا ہے کہ موصوف کو ان کی جماعت کے قائد شہباز شریف صاحب نے اپنے دستخط سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔
قمر الاسلام بذاتِ خود یہ دستاویز جمع کروانے کے قابل نہیں رہے۔ ان کی جانب سے نامزدکردہ کسی فرد کو یہ فریضہ سرانجا م دینا تھا۔ غالباََ ایسا کوئی شخص دست یاب نہیں تھا۔ شاید اسی لئے منگل کے دن سوشل میڈیا پر ایک وڈیوViralہوگئی جس میں قمرالاسلام کا دس سالہ بچہ مسلم لیگ نون کے ’’شیروں‘‘ سے یہ فریاد کرتا سنائی دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں راولپنڈی کی ضلع کچہری کے باہر بدھ کی صبح جمع ہوجائیں تاکہ قمرالاسلام سے مطلوب دستاویز شاندار انداز میں جمع کروائی جاسکے۔
اس بچے کی دادفریاد نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ 2008سے مسلسل دس برس تک اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے آبادی کے اعتبارسے اس ملک کے سب سے بڑے صوبے میں گڈگورننس پھیلانے کے دعوے دار شہباز شریف کے پاس کوئی مؤثر سیاسی تنظیم موجود نہیں ہے۔میگاپراجیکٹس وہ احد چیمہ جیسے افسروں کی معاونت سے متعارف کرواتے رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں کی ضرورت کبھی محسوس ہی نہ کی۔اب کڑا وقت آیا ہے تو قمرالاسلام سے انتخابی عمل کے حوالے سے مطلوب دستاویز جمع کروانے کو مسلم لیگ نون کا کوئی عہدیداریا کارکن میسر نہیں۔ اس کے نابالغ بچے کو سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی فریاد کرنا پڑی۔
مجھے خبر نہیں کہ مدد کی یہ پکار شہبازصاحب کے کانوں تک پہنچ پائی یا نہیں۔ کیونکہ پیر اور منگل کے دو دن انہوں نے کراچی میں گزارے ہیں۔لاہور کو اپنے تئیں پیرس بناچکے ہیں اب ’’کرانچی‘‘ والوں سے وعدہ کررہے ہیں کہ اگر انہیں وزیر اعظم بنادیا گیا تو آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو بھی پیرس بنادیں گے۔
فرانس کا پیرس بنیادی طورپر دریائے سین کے کنارے آباد ہوا تھا۔کراچی مگر سمندر کے کنارے آباد ہے۔ استنبول بھی سمندر کے کنارے بسایا گیا تھا۔ حال ہی میں ترکی کا ’’سلطان اردوان‘‘ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے اپنے ملک کا صدر منتخب ہوا ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران اس نے وعدہ کیا کہ استنبول کے تاریخی شہر کے درمیان وہ نہر سوئیز جیسی ایک نہر چلائے گا۔شہباز صاحب اردوان کے طرز سیاست سے بہت متاثر ہیں۔ شاید ان کے ذہن میں بھی یہ خیال ہوگا کہ سمندر کے کھارے پانی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پینے کے قابل بنانے کے بعد کراچی کے وسط میں ایک نہر کو تعمیر کرنے کے بعد اس میں چھوڑ دیا جائے۔ یوں وہاں پانی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور کراچی پیرس بن جائے گا۔
کراچی کو پیرس بنانے سے پہلے مگر وہ یہ بات تو یقینی بنالیتے کہ ان کے دستخطوں سے قمرالاسلام کے لئے جاری شدہ ٹکٹ راولپنڈی کی ضلع کچہری میں ان کی جماعت کا کونسا عہدے دار جمع کروائے گا۔ شاید ایسا کوئی عہدے دار یا کارکن انہیں میسر ہی نہیں۔اسی لئے جذبات پر قابو نہ پاسکے۔ اپنے ہوٹل میں موجود موسیقاروں کو گاتے سنا تو مائیک لے کر ’’اکیلے نہ جانا‘‘ گنگنانا شروع ہوگئے۔ ان کا گانا بھی ریگولر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مداحین واہ واہ پکاراُٹھے۔مجھے لیکن اکیلے رہ جانے والے شہباز شریف پر ترس بھی نہیں آیا۔ ’’اسی باعث…‘‘ والا شعر یاد آگیا اور اس کا حتمی پیغام :’’اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں‘‘۔ طرح کے کاموں میں‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleNOTA اور میرا جمہوری حق:کٹہرا /خالد مسعود خان
Next Article یوسف حسن: چشم تماشا / امجد اسلام امجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.