Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لطیفی صاحب اور جنت کا شارٹ کٹ ۔۔ مشتاق احمد یوسفی
لکھاری

لطیفی صاحب اور جنت کا شارٹ کٹ ۔۔ مشتاق احمد یوسفی

ایڈیٹرجون 20, 20189 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zar guzasht
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بینک کی ملازمت میں پہلے پہل جس افسر کی ماتحتی میں کام شروع کیا وہ لطیفی صاحب تھے جو نہایت ملنسار، خوش خُلق اور باتدبیر تھے۔ اُن کی اہلیت اُن کے حوصلوں کے ساتھ قدم ملا کر نہیں چل سکتی تھی۔ سیدھی سڑک سے اُنہیں سخت الجھن ہوتی تھی، ہمہ وقت "شارٹ کٹ” کی تلاش میں رہتے خواہ وہ کتنا ہی اوبڑ کھابڑ کیوں نہ ہو۔ دشمنوں نے اُڑا رکّھی تھی کہ چوری چھپے پانچ بسیں چلاتے ہیں جن کی آمدنی کو ہر مہینے گیارہویں کی نیاز دلوا کر پاک کر لیتے ہیں، آخر جنّت کا بھی تو کوئی شارٹ کٹ ہو گا۔نگاہِ بدبِیں نے کہاں کہاں اُن کا تعاقّب نہ کیا۔ اتوار کو دیکھا کہ اینگلو انڈین بھبوکا چھوکریوں کو کار میں بھر کے نہلانے دھلانے "Sand’s Pit” لے جا رہے ہیں۔ ابھی کار کی سیٹیں ٹھیک سے ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی ہوں گی کہ دیکھا اُسی کار میں اٹااَٹ مولوی ٹھونسے شبینہ پڑھوانے گھر لے جا رہے ہیں اور ڈِکّی میں اُتنے ہی عدد مرغیاں بھری ہوئی ہیں۔
سنیچر کی رات کو "La Gourmet” میں اِس طرح ڈانس کرتے دیکھے گئے کہ دُور سے تو یہی لگتا تھا کہ ابھی تو پنجے لڑا رہے ہیں، دم کے دم میں گُتھ مریں گے۔ اہلِ درد نے اُنہیں پاک پتن میں روضے کی جالی پکڑے اشکبار بھی دیکھا۔ خود ہم نے اُنہیں 1952 میں جُھگیوں میں سات روپے سیر کے بمبئی کے آم تقسیم کرتے دیکھا۔ کہتے تھے، "روٹی تو رُوکھی سُوکھی سب کو مل جاتی ہے، قلمی آم غریبوں کو برسوں نصیب نہیں ہوتے۔” بقر عید پر پندرہ بیس بکرے ذبح کرواتے تھے تاکہ گورنمنٹ کے بڑے افسروں کو سالم رانیں بھیج سکیں۔چھوٹے بڑے ہر بزنس مین سے اُن کی یاد اللہ تھی، سب سے جُھک کر ملتے۔ پورے سے بھی زیادہ سُود وصول کرتے اور تاکید و تقاضے میں بھی شہد گھول دیتے۔ اپنا کام نکالنا جانتے تھے۔ زمین میں ذرا سا بھی سوراخ کرنا ہو تو پوری قوّت سے کُدال چلانی پڑتی ہے لیکن خاک بسر بیج، کومل، کھوے اور نرم و نازک پنیری کس دھیرج سے اُسی زمین کو ایک ادا سے رضامند کر کے نکل آتے ہیں۔لطیفی صاحب کو کامیاب ہونے میں دیر نہیں لگی، اِس لئے کہ دنیا جس زاویہ سے کج ہے اُسی زاویہ تک اُنہوں نے اپنی رفتار، گُفتار اور کردار میں کجی پیدا کر لی تھی۔ فرماتے تھے، "بزنس میں صرف گھاٹا حرام ہے، باقی سب چلتا ہے۔ زندگی ایک ناٹک ہے، ہر آدمی سوانگ بھر کے اپنا اپنا ڈائلاگ بولتا ہے۔ جھوٹ سچ کا سوال کہاں؟ کٹھ پُتلیوں کے لئے کیا پاپ، کیا پُن؟”

زرگزشت سے اقتباس

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک عہد کاخاتمہ : مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے
Next Article ” کیا جمہوریت جمہوریت کی رٹ ؟ “نوجوان کے سوالات پر جمال لغاری مشتعل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.