لندن : لندن کے اسپتال میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں چھپ کر ایک مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی ،تاہم سیکیورٹی حکام نے روک لیا۔ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ایک شخص نے کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو کلثوم نواز کے کمرے سے باہر نکال دیا۔واقعہ اسپتال کی پہلی منزل پر پیش آیا جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے والے شخص کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے۔نوید نے سیکیورٹی کو کارڈ دکھا کر ایسا ظاہر کیا جیسے وہ ہارلے کلینک میں ڈاکٹر ہے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ’فیملی پہلے ہی بہت پریشان ہے اور ایسے لوگ آکر اور پریشان کر رہے ہیں‘۔حسین نواز نے بتایا کہ یہ شخص سیکیورٹی کو بے وقوف بناکر کلثوم نواز کے کمرے تک پہنچا۔ پولیس کلینک میں گھسنے والے شخص کی شناخت چیک کررہی ہے جبکہ پولیس نے حسین نواز سے بھی بیان لیا ہے۔
منگل, اکتوبر 27, 2026
تازہ خبریں:
- زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
- الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
- فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
- انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
- لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار

