Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خلائی مخلوق ، نسوانی مخلوق اور چچی ساس ۔۔ شاہد راحیل
شاہد راحیل خان

خلائی مخلوق ، نسوانی مخلوق اور چچی ساس ۔۔ شاہد راحیل

ایڈیٹرجون 9, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid raheel
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میاں نواز  شریف کے بقول ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے اور اب تو پنجاب جیسے پاور بیس بڑے صوبے پر ” عسکری “ نگرانی اورحکمرانی کے بعد میاں نواز شریف اینڈ کمپنی کی تشویش میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ گزشتہ چند ہی دنوں میں عسکری کالونی فیز ون(ن لیگ) میں ایک عرصہ سے رہائش پذیر لیڈر نماءافراد کی کثیر تعداد میں عسکری کالونی فیز ٹو(پی ٹی آئی) کی طرف نقل مکانی کا بڑھتا ہوا رجحان قرار دی جا رہی ہے۔اور اس کثرت انتقال لیڈران کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے عسکری کالونی فیز ٹو(پی ٹی آئی) میں جگہ کم پڑنے کے باعث بلیک کا دھندہ زور پکڑنے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ہم نہیں کہتے، خود پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بلیک میں ٹکٹ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تومیں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ اب خان صاحب ان جیسے ٹکٹ بلیکیوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے، جن کا دھندہ ہی کھڑکی توڑ ہفتے میں ٹکٹیں بلیک کر کے مال بنانا رہا ہو۔ ہم نہیں جانتے۔ہمیں تو ایک پرانی مثال یاد آرہی ہے۔ جو نانی اماں کی زبانی اکثر سنا کرتے تھے کہ کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا۔ بھان متی نے کنبہ جوڑا ۔ اب اس ضرب المثل کی تشریح درکار ہو تو کسی بزرگ سے پوچھ لیجئے گا۔ سامنے کی بات تو یہ ہے کہ عمران خان ،کنبہ جوڑنے اور توڑنے میں ایک خاص مقام اور مہارت رکھتے ہیں۔ یہ عمران خان کی مہارت کا ہی اثر ہے کہ جمائماابھی تک جمائما خان کہلاتی ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ان کا رکھ رکھاﺅ اور اخلاقیات اور تہذیب ہماری ”خان “خواتین ( گلالئی اور ریحام) دونوں سے کہیں بہتر ہے۔ ایک اپنے والد کو پہلو میں بٹھا کر ہوا کے دوش پر ہونے والی پیغام رسانی کا ذکر بڑی ڈھٹائی سے کرتی ہے اور دوسری بستر کی ایک ایک شکن کی داستان زمانے کو سنانے میں فخر محسوس کرتی ہے ۔ معروف جاسوسی ناول نگار مظہر کلیم خان ایم اے زندہ ہوتے تو ان سے رائے لی جا سکتی تھی کہ اس نئی عمران سیریز کی دونوں موجود ہ مصنفین اور راوی، عائشہ گلالئی اور ریحام خان میں سے کس کی سیریز زیادہ اچھی اور دلچسپ ہے اور وہ اپنے تحریری تجربے کی بناءپر یہ مسئلہ بھی حل کر سکتے تھے کہ اس کہانی کو کیا نیاموڑ دیا جائے جس سے عمران خان کا بلیک بیری موبائل فون بھی برآمد ہو سکے اور کہانی کو منطقی انجام بھی مل سکے۔ ریحام خان کی تا حال غیر مطبوعہ عمران سیریز پر سابقہ داماد اول کیپٹن صفدر(ر) نے تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ پہلے بھی ایسی کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔عورتیں ایسی کتابیں لکھتی رہتی ہیں۔ سابقہ داماد اول نے بڑی حسرت سے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے بڑا معصومانہ سوال اٹھایا ہے کہ مرد ایسی کتاب کب لکھیں گے ؟داماد جی ہمت کریں۔ جو ان کے دل میں ہے وہ لکھ ڈالیں۔ اور اس کام کے آغاز کا کریڈٹ سمیٹ لیں۔ مریم نواز نے کتاب لکھ دی تو پندرہ سو ریال ماہوار والے دامادجی کاپول کھل جائے گا۔ ا ب تو شریف خاندان اقتدار سے باہر ہے۔ ممکن ہے اس کام پر خلائی مخلوق کی طرف سے تھپکی اور پذیرائی کا بھی کوئی اہتمام ہو جائے۔آخر کو داماد جی بھی کیپٹن ہیں ۔بھلے ان
کے نام کے ساتھ( ر)لگا ہوا ہے مگر ایک معروف کالم نگار کے بقول شہید کبھی مرتا نہیں اور غازی کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ۔داماد جی اپنی چچی ساس کی کتاب ” میڈا سائیں “ سے استعفادہ کر کے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ممکن ہے چچی ساس اپنی سوتیلی بہو عائشہ احد کے ساتھ مل کر نسوانی مخلوق کی مزید رہنمائی اور نمائیندگی کا حق ادا کرنے کے لیئے کسی اور کتاب کے مسودے پر غور فرما رہی ہوں۔ہمیں تو اس بات سے دلچسپی ہے کہ دیکھیئے، آنے والے الیکشن میں کون کامیاب ہوتا ہے۔ خلائی مخلوق یا نسوانی مخلوق؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہاں ہم سیکو لر ہیں ۔۔ پاکستانی سیکولر : قمرساجد
Next Article رمضان،مہمان اور شیطان، حیران ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.