Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اکتوبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ٹی آئی کی چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
اہم خبریں

پی ٹی آئی کی چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

ایڈیٹرمئی 6, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:اعلیٰ عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی کے درمیان سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔
حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے پیش نظر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ آج اپنے گھروں سے باہر نکلیں تاکہ حکمران اتحاد، ان کے ’ہینڈلرز‘ اور ریاست کے اداروں کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ آئین کی خلاف ورزی اور 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کوئی برداشت نہیں کرے گا۔
عمران خان نے آج اپنے ایک اور پیغام میں لوگوں سے شام 5 بج کر 30 سےشام 6 بج کر 30 تک آئین اور چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا مطالبہ کیا۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے ریلی کے لیے نکلتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے ایک گھنٹے کے لیے آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کی حمایت کے لیے باہر آنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئین ختم ہو جاتا ہے، اگر حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتی ہے جس کا حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ اس پر عمل نہیں کرے گی تو اس کا مطلب ہے کہ آئین ختم ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ایسا ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک کا مستقبل ختم ہو گیا ہے، جب قانون ختم ہو گیا اور جنگل کا قانون آ گیا،جس کا مطلب ہے کہ ملک یا آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی لاہور میں ریلی کی قیادت کرنے کی فوٹیج شیئر کی گئی۔
پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں نکالے جانے والی ریلی کی فوٹیج بھی شیئر کی جس میں پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہے۔
گزشہ روز زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے حساس ترین موڑ سے گزر رہا ہے، پوری قوم کو مافیا کے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق مل سکیں۔
انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی ہفتہ (آج) کی شام لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیک وقت 4 ریلیاں نکالے گی۔
عمران خان نے کہا کہ وہ لاہور میں زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے، انہوں نے اپیل کی کہ ملک بھر کے لوگ آج شام ساڑھے 5 بجے گھروں سے نکلیں اور مقررہ مقامات پر جمع ہو کر حکمرانوں اور ان کے ہینڈلرز کو بتائیں کہ انہیں آئین کی خلاف ورزی اور شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اب واضح کر دیا ہے کہ وہ 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کے لیے تیار نہیں ہے، جو کہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘ والا قانون نافذ کر رکھا ہے، عدلیہ پاکستان کے عوام کی آخری امید ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 9 لاکھ لوگ پہلے ہی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، جن لوگوں نے اس ملک میں رہنا ہے انہیں کھڑا ہونا ہوگا اور ان کے وسائل اور حقوق چھیننے والے مافیا کو شکست دینا ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں نے 14 مئی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر ججوں کے خلاف تنقید اور الزام تراشی شروع کردی جبکہ (گزشتہ برس) قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے ان کے فیصلے کے خلاف از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ آدھی رات کو کھولی گئی اور شہباز شریف کے لیے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کی گئی لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی ججوں کے خلاف کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی جانب سے اُن ہی ججوں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ شریف اور زرداری خاندان نے ملک کو لوٹا، معیشت کو تباہ کیا اور عوام کو مہنگائی کے بوجھ کا سامنا کرنے کے لیے دھکیل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی اور ڈالر کی آمد میں اضافہ ہورہا تھا لیکن پھر سیاسی عدم استحکام کے سبب معیشت تنزلی کا شکار ہوگئی کیونکہ موجودہ حکومت نے وعدوں کے باوجود الیکشن کا اعلان نہیں کیا۔
دوران خطاب پی ڈی ایم کے کئی رہنماؤں کے ویڈیو کلپس چلاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ پی ٹی آئی انتخابات چاہتی ہے تو اسمبلیاں تحلیل کرے لیکن جب پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی تو پی ڈی ایم حکومت کہہ رہی ہے کہ انتخابات نہیں ہوسکتے کیونکہ حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہیں اور سیکیورٹی خدشات ہیں‘۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت اب کہہ رہی ہے کہ وہ اکتوبر میں انتخابات کرا سکتی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ اس کا منصوبہ کیا ہے، حکومت کو اپنے گیم پلان کی وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ اکتوبر تک موجودہ صورتحال کو کس طرح تبدیل کر سکے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ’پی ڈی ایم حکومت دراصل انتخابات سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتی اور پی ٹی آئی کو کچل کر اور مجھے قید کرکے انتخابات میں کھلا میدان حاصل کرنا چاہتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں اور اب انہیں گر دینا چاہیے۔
دریں اثنا سندھ سے پی ٹی آئی کے وفد نے پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کی زیادتیوں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh آصف زرداری اعلیٰ عدلیہ افغانستان امریکا انتقال ایران بلاول بھٹو بھارت سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف چیف جسٹس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرطانیہ: بادشاہ چارلس سوم، ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنا دیا گیا
Next Article نویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، آئی ایم ایف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

گورنر راج ، لانگ مارچ۔۔۔درمیانی راستہ؟ نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 25, 2026
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 25, 2026
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی اکتوبر 25, 2026
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.