Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»امر جلیل کاکالم: سب منظور خدا ہوتا ہے!
تازہ ترین

امر جلیل کاکالم: سب منظور خدا ہوتا ہے!

ایڈیٹرجنوری 21, 202511 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لوگ بتاتے ہیں کہ جب میں پیدا ہوا تھا،تب مجھے دیکھنے کے بعد صدمے سے میری ماں مرگئی تھی۔ یہ سنی سنائی بات ہے ہر سنی سنائی بات کی طرح میری بات میں بھی سچ اور جھوٹ کی آمیزش ہے ۔لوگوں نے میری ماں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی ۔ چلا چلا کر وہ لوگ میری مری ہوئی ماں کو یقین دلوانے کی کوشش کرتے رہے کہ شمشاد یہ کالا کلوٹا بیٹا تیرا اپنا بیٹا ہے، عبداللطیف کا بیٹا ہے کسی گوریلے کا بیٹا نہیں ہے ۔ مرنا نہیں آنکھیں کھول، اگر تو مرگئی تو اس بچارے کا کیا بنے گا ،تیرا میاں عبداللطیف چار شادیاں رچانے پر تلا بیٹھا ہے ۔ چار سوتیلی ماؤں کے درمیان تیرا بیٹا برباد ہوجائے گا۔ دیکھ شمشاد تو مرنا نہیں ۔ تجھے اپنے بیٹے کیلئے زندہ رہنا ہے ۔ شمشاد تو ہماری بات سن رہی ہے نا؟۔ میری ماں ان کی باتیں نہیں سن رہی تھی مجھے دیکھنے کے بعد میری ماں مرگئی تھی۔ تب میری منجھلی خالہ دلشاد نے آگے بڑھ کر مجھے اپنی گود میں اٹھا لیا تھا اور پھر خالہ ، دلشاد نے مجھے گود لینے کے بعد میری مری ہوئی ماں شمشاد سے کہا تھا، میں وعدہ کرتی ہوں شمشاد کہ میں تیرے بیٹے کو خوب لاڈ پیار سے پالوں گی اور وہ تجھے بھول جائے گا۔
تب میرے نانا اتفاق سے زندہ تھے ان کے ہم سفر اور ہم عمر مرکھپ گئے تھے ۔ وہ خالہ دلشاد کےقریب کھڑے ہوئے تھے اور انہماک سے اپنے نوزائیدہ نواسے کو دیکھ رہے تھے اور خالہ دلشاد کی باتیں سن رہے تھے انہوں نے خالہ دلشاد کو ٹوکتے ہوئے کہا ، اپنی زبان پر قابو رکھو دلشاد ، پالتے ہم جانور کے بچے کو ہیں ۔ انسان کے بچے کی ہم پرورش کرتے ہیں تودلشاد اپنی مرحومہ بہن کے بچے کی پرورش کرے گی۔ اور پھر میری خالہ دلشاد میری پرورش کرتے کرتے بوڑھی ہوگئیں ۔ بال اسکے پہلے کھچڑی اوربعد میں سفید ہوگئے۔ اس کی پیشانی پر صدیوں پرانے قصے لکھے جانے لگے وہ کہانیوں کی انسائیکلوپیڈیا بنتی گئی ۔ خالہ دلشادنے مجھ لائق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر میں بڑا ہوکر نالائق نکما ہی نکلا ، مگر میری بےمثال نالائقی میں میرا کوئی قصور نہیں تھا۔ آپ تو عاقل و بالغ ہیں آپ جانتے ہیں کہ ہم خواہشوں کی بھول بھلیوں میں جو بننا چاہیں بن نہیں سکتے ۔ ہمارے ساتھ ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔ آپ خود اپنی قسمت کےکاتب نہیں بن سکتے ۔ آپ اپنی مرضی اور منشا سے وہ کچھ اپنے نصیب میں نہیں لکھ سکتے جو آپ بننا چاہتے ہیں ۔ ہمارے ساتھ زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ منظور خدا ہوتا ہے۔ اس کہاوت پر آپ کا یقین ہےنہیں ہے ،میں نہیں جانتا مگر اس کہاوت پر میرا پختہ یقین ہے ۔ اس کہاوت پر یقین رکھنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے۔ آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتے ہیں ۔ کوئی گیت گنگنا سکتے ہیں سیٹی بجا سکتے ہیں یہ سب تب ہوتا ہے جب آپ کہاوت منظور خدا پر یقین رکھتے ہیں ۔ تب دکھ زیادہ دیر تک محسوس نہیں ہوتا ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بچپن میں پولیو مہم کے دوران جس خاتون ایم این اے نے پولیو کے قطرے میرے منہ میں ڈالتے ہوئے تصویریں کھینچوائی تھیں، وہ بہت خوبصورت تھی، اس کا نام ریشماں تھا۔ حکومتی سطح پر لوگ اسے ریشماں آتش فشاں کہا کرتے تھے، یہ بات مجھے اچھی نہیں لگتی تھی۔ میں اسے افشاں کہکشاں کے نام سے یاد کرتا تھا ، بچپن میں، میں سوچاکرتا تھاکہ بڑا ہوکر میں ریشماں سے شادی کروں گا، جب میں بڑا ہوا ریشماں کہکشاں بوڑھی ہوچکی تھی۔ مگر عام آدمی کے لئے وہ ریشماں آتش فشاں تھی۔ اسمبلی میں وہ سب کی بولتی بند کردیتی تھی۔ میں جب تک شادی کے لائق ہوا ریشماں اللہ سائیں کو پیاری ہوگئی تھی۔ مجھے بہت دکھ ہوا تھا۔ میں غم کی دوسری دنیا سے گزرنے لگا تھا مجھے نہ نیند آتی تھی نہ کچھ دیر روسکتا تھا نہ کچھ گا سکتا تھا، نہ کچھ گنگنا سکتا تھا۔ میں سوچتا رہتا تھا، کہ اے کاش میں زندگی بھر بچہ رہ جاتا اور ریشماں مجھے پولیو کے قطرے پلاتی رہتی اور میں بے بس بچہ اسے دیکھتا رہ جاتا ۔ مگر ایسا کچھ نہ ہوسکا تب کسی دانشمند نے کہا تھا، ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے ایک ریشماں کی خاطر میں بار بار جنم لیتا رہا ہوں، ہر جنم میں ، میں ریشماں کو کھوتا رہا ہوں اپنے دل کا بوجھ بڑھاتا رہتا ہوں مگر سرداروں، چوہدریوں اور وڈیروں کا بول بالا کرتا رہا ہوں ، بیلٹ بکس میں بار بار ووٹ ڈالنے میں ، میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ، ایک خوبصورت نرس نے مجھے خسرے سے بچنے کے ٹیکے لگائے تھے ۔ اس کا نام تھا ریشماں نشتر، مگر اس کے ہاتھ میں ، میں نے کبھی بھی نشتر نہیں دیکھا تھا ڈاکٹروں سمیت ہسپتال کا پورا عملہ ریشماں سے دوستی رکھنے کیلئے مرتا تھا،مگر اس سے شادی کرنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک سینئر ڈاکٹر نے ریشماں کو شادی کا جھانسہ دے کر بوتل میں اتار لیا تھا۔ سینئر ڈاکٹر نے ایک کم عمر لیڈی ڈاکٹر سے شادی رچالی۔ ڈاکٹر کی بیوفائی کا ریشماں کو بہت دکھ ہوا، اس نے زہر پی کر خود کشی کرلی، کاش ریشماں نشتر نے میرے بڑے ہونے کا انتظار کیا ہوتا، تب کسی نے میرے کان میں سرگوشی کی۔ ہوتا وہی ہے ، جو منظور خدا ہوتا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امر جلیل کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا کالم :”ٹرمپ واقعی "من باتوں میں موہ لیتا ہے”
Next Article بینچز اختیارات کیس پر توہین عدالت: کمیٹی کے عدالتی بینچ سےکیس واپس لینے سے تو عدلیہ کی آزادی ختم ہوجائیگی، جسٹس منصور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.