Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » افغانستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو ہرانے کا اعزاز حاصل کر لیا
کھیل

افغانستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو ہرانے کا اعزاز حاصل کر لیا

ایڈیٹرمارچ 25, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
afghan cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شارجہ : افغانستان نے اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں ناکامی سے دوچار کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کے قائم مقام کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے میچ میں چار نئے کھلاڑیوں صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ کو ڈیبیو کرایا۔
پاکستان کو اننگز کی ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور محمد حارث صرف چھ رنز بنانے کے بعد فضل الحق فاروقی کی وکٹ بن گئے جبکہ اگلے اوور میں عظمت اللہ عمرزئی نے عبداللہ شفیق کو بھی چلتا کردیا۔
صائم ایوب نے 17 رنز کی باری کھیلی لیکن 39 کے مجموعی اسکور پر نوین الحق نے انہیں بولڈ کر کے پاکستان کو تیسرا نقصان پہنچایا لیکن پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب طیب طاہر کے بعد اعظم خان بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
شاداب خان اور عماد وسیم نے مل کر اسکور کو 60 تک پہنچایا ہی تھا کہ قائم مقام کپتان شاداب کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔
عماد وسیم نے 32 گیندوں کا سامنا کیا لیکن پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرنے والے آل راؤنڈر صرف 18 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی دوسری وکٹ بن گئے۔
پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 92 رنز بنا سکی، افغانستان کی جانب سے محمد نبی، فضل الحق فاروقی اور مجیب الرحمٰن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم کو بھی باؤلنگ کے سازگار وکٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 23 کے مجموعی اسکور پر احسان اللہ نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی ہی گیند پر ابراہیم زدران کی وکٹ دے لی۔
ابھی افغان ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ایک گیند بعد ہی گلبدین نائب بھی احسان کا شکار بن گئے۔
پاکستان کو تیسری کامیابی اس وقت ملی جب اگلے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر عبدالہ شفیق کے عمدہ کیچ نے رحمٰن اللہ گُرباز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
اسکور 45 تک پہنچا ہی تھا کہ عماد وسیم نے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلاتے ہوئے کریم جنت کا کام تمام کردیا، عماد جلد ہی ایک اور وکٹ لے لیتے لیکن وکٹوں کے عقب میں موجود اعظم خان کیچ نہ لے سکے۔ 45 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کی میچ میں واپسی کی موہوم سی امید پیدا ہوئی لیکن اس مرحلے پر محمد نبی اور جیب اللہ زدران پاکستانی باؤلنگ کے خلاف ڈٹ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے مشکل وکٹ پر ذمے دارانہ کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کو 13 گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی دلا کر چھ وکٹوں کی تاریخی فتح سے ہمکنار کرا دیا، محمد نبی نے 38 اور نجیب نے 17 رنز کی باری کھیلی۔یہ افغانستان کی ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹی20 میچوں میں پہلی فتح ہے۔
محمد نبی کو جرات مندانہ اننگز اور دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔
پاکستان: شاداب خان(کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیئر صحافی غضنفر شاہی کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:اچانک رمضان!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

اکتوبر 9, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ نومبر 11, 2026
  • ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 11, 2026
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع نومبر 9, 2026
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور نومبر 8, 2026
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.