کراچی : گورنر سندھ کامران ٹسوری نے پیش گوئی کی ہے کہ شاہ محمود قریشی نئی جماعت “پی ٹی آئی پاکستان ” کی سربراہی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود نئی جماعت کیساتھ کام کریں گے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا، اس کی مثال ایم کیو ایم پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو آئندہ آنے والے دنوں میں ٹی وی پر بہت زیادہ دیکھ رہا ہوں۔وہ بڑے گدی نشین ہیں، پاکستان سے انہیں اور ان کے مریدوں کو بہت محبت ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جلیل شرقپوری اور فیاض الحسن چوہان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شاہ محمود قریشی کی نئی جماعت کا حصہ ہوں گے۔
جلیل شرقپوری نے ہم نیوز کے مارننگ شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بھی خان صاحب سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ وہ گوشہ نشینی میں چلے جائیں، اللہ اللہ کریں، درود شریف پڑھیں اور شاہ محمود قریشی کو موقع دیں۔
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ نئی جماعت آئے گی،شاہ محمود قریشی میں صلاحیت ہوئی تو لیڈ کریں گے،نئی جماعت میں کچھ ماہ لگیں گے،کچھ روزمیں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

