Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمار غضنفر کا کالم : ریٹائرڈ حضرات، لفافہ صحافی اور غیر سیاسی دل لگی
عمار غضنفر

عمار غضنفر کا کالم : ریٹائرڈ حضرات، لفافہ صحافی اور غیر سیاسی دل لگی

ایڈیٹرجون 8, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general asif yaseen
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شرارت تو سر جی کی گھٹی میں پڑی ہے۔ اور مسکراہٹ سے صاف چھلکتی ہے۔ چوری چھپے نوے دن میں الیکشن کروانے کا وعدہ کر لیا۔ کسی کو بھنک تک نہ پڑنے دی۔ اور پھر اچانک غیر سیاسی ہو گئے۔ سر جی کی تو دل لگی ٹھہری۔ اور اب "پھرتے ہیں میر خوار، کوئی پوچھتا نہیں” والا معاملہ ہے۔
سر جی بھی نا! کم از کم یہ گنجائش تو رکھتے کہ فریقِ ثانی اپنی سادگی میں مذاق میں کہی بات کو سنجیدگی سے بھی لے سکتا ہے۔ یہ تو چلو مالکوں کی مرضی ہے کہ وہ کب سیاسی ہوں اور کب غیر سیاسی ہو جائیں۔ مگر جو وعدے پر یقین کیے بیٹھے تھے، ان کا صدمے کی حالت میں جانا تو بجا تھا۔ سادہ طبیعت لوگ ہیں۔ ان کے دورِ ملازمت میں اگر کوئی نوّے دن میں الیکشن کروانے کا وعدہ وفا نہیں بھی کرتا تھا تو کم از کم مسندِ اقتدار پر تو خود براجمان رہتا تھا۔ غیر سیاسی ہونے کا رواج نہ تھا۔ دل کو تسلی تو رہتی تھی۔ انہیں کہاں خبر تھی کہ ان کی ریٹائیرمنٹ کے بعد اس قدر بدلاؤ آ چکا ہے۔
ریٹائیرمنٹ کے بعد کی عمر میں یوں بھی طبیعت میں حساسیت کچھ بڑھ جاتی ہے۔ اور پھر جس وطن کے دفاع کے لیے عمر بھر کمر بستہ رہے ہوں، اگر اس کی حکومت کو اپنی آنکھوں کے سامنے چوروں اور لٹیروں کے ہاتھ جاتے دیکھیں تو جذبہء حب الوطنی کہاں چین لینے دیتا ہے۔ سو دل کی بھڑاس نکالنے کو ایک پریس کانفرنس کر ڈالی۔ یقیناً دوراندیش اذہان نے یہ پہلے سے ہی بھانپ لیا ہو گا کہ غدار اور بیرونی قوتوں کے آلہء کار صحافی تاک میں ہوں گے۔ سو حفظِ ما تقدم کے طور پر دورانِ محفل سوال کرنے پر پابندی بھی لگا ڈالی۔ مگر یہ بدبخت صحافی جن آقاؤ ں کے مال پر پلتے ہیں، انہیں خوش بھی تو کرنا تھا۔ موقع ملتے ہی لگے الٹے سیدھے سوال اٹھانے۔ اور ایسے ڈھیٹ ہیں کہ نظرانداز کیے جانے پر بھی سوال کی تکرار کیے جاتے ہیں۔ سوال بھی کیسے بے سروپا، کہ فلاں واقعے پر استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ ریٹائرمنٹ کے بعد ملی زمین واپس کریں گے؟ یہ جو کروڑوں اربوں لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے، اتنے جید صحافی ہو تو ان سے یہ لوٹا گیا مال واپس لانے کا مطالبہ کرو۔ جوعمر بھر دفاعِ وطن کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر پھرا کیے، انہیں اگر ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ یا زمین مل بھی گئی تو یہ بھی آنکھوں میں چبھنے لگی؟ اس سے بڑھ کر بھلا وطن دشمنی اور کیا ہو گی؟
جب کہ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ ان میں سے کئی کی تو تیسری چوتھی نسل دفاعِ وطن میں مصروف ہے، مگر ان کو کیا قدر؟ ویسے شکر ہے کہ ان کے شیطانی ذہنوں میں یہ سوال نہیں آیا کہ چار میں سے پہلی دوسری نسل تو قیامِ پاکستان سے قبل رہی ہو گی۔ وہ کون سے وطن کے دفاع میں مشغول رہی؟ ان غدارانِ وطن سے کیا بعید۔ کچھ بھی الٹا سیدھا سوال پوچھ لیں۔ سرجی تو سر جی ہیں۔ دل مچلا تو غیر سیاسی ہو لیے۔ اب ان بزرگوں کے دور میں اگر غیر سیاسی ہونے کا چلن نہیں تھا، تو ان کا کیا قصور؟ سر جی سے التماس ہے کہ انہیں اب بتا ہی دیں کہ ان سے پرینک کیا گیا تھا۔ وہ سامنے کیمرہ لگا ہے، ادھر دیکھ کر ہاتھ ہلادیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم : توانائی کا مسئلہ اور ایک اہم پاکستانی ایجاد
Next Article یاسر پیرزادہ کا کالم:متوازی کائنات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.