پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین چار روز قبل نگران وزیراعلیٰ اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے اور محسن نقوی نے سابق صدر کی عیادت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے تحفظات کے بارے میں بھی بات کی۔
اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی رہنماؤں نے بلاول سے ملاقات کی تھی اور انہیں پنجاب حکومت سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
پنجاب میں کوئی کام نہیں ہو رہا، الیکشن میں مشکل ہوگی، پی پی عہدیداروں کی بلاول سے شکایت
چند روز قبل سینئر صحافی حامد میر نے بھی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری کی لاہور آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیدارو ں کی جانب سے بینر لگائے جاتے جو رات کو اتار لیے جاتے، اس حوالے سے آصف علی زرداری سے ہی پوچھ لیں کہ ان کے بینر کون اتارتا تھا۔
دو روز قبل دبئی میں آصف زرداری کی آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور وہیں مقیم ہیں۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

