ملتان : پاکستان ریلوے نے یکم جون 2023ء سے 25 اپ، 26 ڈاؤن بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزانہ شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور دوسرے دن صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔جبکہ ملتان سے شام 4بجے روانہ کر کراچی 8بجکر 45 منٹ پر پہنچے گی۔بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے سفر کی سہولت موجود ہو گی۔ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی۔
ریلوے حکام کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں سفر کی ریزرویشن شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان ریلوے کی ایپلیکیشن یا کسی بھی قریبی ریزرویشن دفتر سے ریزرویشن کروائی جا سکتی ہے۔واضح ہوکہ یہ ٹرین اگست 2022 میں اندرون سندھ بارشوں کے نتیجے میں ریلوے ٹریک تباہ ہونے کے نتیجےمیں بند کی گئی تھی ۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

