ملتان۔(اے پی پی):زندگی کے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والےافرادنےعالمی شہرت یافتہ ہدایت کار،صداکار،اداکاراورپاکستان میں پہلے ٹی وی شوکےبانی ضیاءمحی الدین کےانتقال پرگہرےدکھ اورصدمےکااظہارکیاہے۔
نامورماہرتعلیم اورمقتدرہ قومی زبان کےسابق سربراہ ڈاکٹرانواراحمدنے کہاکہ ان کےانتقال سےایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔انہوں نے تحت الفظ کے ذریعے اردوادب کے شائقین کی جوخدمت کی اسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
نامور ماہر تعلیم اورشاعر پروفیسر انورجمال نے کہاکہ ان کی آوازمسحورکن تھی انہوں نے درست تلفظ کورائج کیا۔صدارتی ایوارڈیافتہ اورکالم نگار شاکر حسین شاکر نے کہاکہ امجد اسلام امجد کے بعد ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرابڑاسانحہ ہے۔
سینیئر براڈکاسٹراورریڈیوپاکستان کے سابق کنٹرولرپروگرامز آصف خان کھیتران نے کہاکہ ریڈیوکے عالمی دن کے موقع پرضیاءمحی الدین کاجداہوجاناایک سانحہ ہے ۔آوازکی دنیا انہیں ہمیشہ یادرکھے گی ،نورجہاں اگرترنم کی ملکہ تھی توضیاءمحی الدین تحت الفظ کے بادشاہ تھے ۔
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

