Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اگست 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کتابوں کی آخری ہچکی :وسعت اللہ خان کا کالم
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
  • ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ٹرمپی ورلڈ آرڈر ۔۔ زابر سعید بدر
تجزیے

ٹرمپی ورلڈ آرڈر ۔۔ زابر سعید بدر

ایڈیٹرجنوری 28, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
artcles of zabir saeed badar at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند روز  قبل وائٹ ہاؤس میں قدم رنجہ فرماتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوانی صدر سے ڈائریکٹ بات کر کے جہاں چینی قیادت کو بڑا واضح پیغام دیا وہیں امریکا میں موجود اپنے مخالفین کو بھی خبردار کر دیا کہ میں ہوں ٹرمپ، جو اپنی مرضی کرتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا. ٹرمپ نے تائیوانی صدر سے بات کر کے چار دہائیوں کی امریکی صدور کی روش کو توڑ کر نیو ٹرمپی سٹائل کا آغاز کر دیا ہے.گزشتہ روز ایران عراق سمیت سات مسلم ممالک بھی اسی روش کی لپیٹ میں آ گئے.بھارتی قیادت کو فون اور بھارتی نژاد امریکی اجیت پائے کو ایف سی سی کا سربراہ مقرر کرنا، بھارت کو حقیقی دوست قرار دینا یہ سب سمجھنے کے لئے کسی افلاطونی دماغ کی چنداں ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ نیو والڈ آرڈر کا آغاز ہو چکا ہے.دنیا کا نیا شہنشاہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے تخت طاؤس پر براجمان نیو ورلڈ آرڈر جاری کر رہا ہے پہلے ہفتے ہی اس نے اپنی پالیسیوں اور انداز شہنشاہیت کے خدوخال روئے زمین پر موجود اپنے حامیوں اور مخالفین پر واضح کر دئے ہیں. خاص طور پر چین اور اس کے اتحادیوں کے لئے پیغامات بڑے دوٹوک ہیں.بحیرہ جنوبی چین(South China Sea) تنازع کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے اور امریکہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کو ایٹم بموں سے عبرت کا نشانہ بنانے کے بعد اپنی نفسیات کو اقوام عالم پر واضح کر چکا ہے اگر اس وقت ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم نہ گرائے جاتے تو آج نیو ورلڈ آرڈر امریکی صدر نہیں بلکہ شہنشاہ جاپان لکھ رہے ہوتے اس وقت  چاپانی افواج کے سامنے تاج برطانیہ بھی لرز رہا تھا جاپانی فضائیہ  ایک طرف تو پرل ہاربر پر قیامت ڈھا رہی تھی تو دوسری طرف اس کے جنگی جہاز کولکتہ کی فضاؤں پر دھاڑ رہے تھے سب بھول سکتے ہیں لیکن تاریخ کا  ایک طالب علم کبھی نہیں بھول سکتا، امریکا کی نفسیات آج بھی وہی  ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ تو ایک نیا عظیم امریکا بنانے کے دعووں کے ساتھ میدان میں اترے ہیں. امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ متنارع صدر جس کے خلاف سی آئی اے چارج شیٹ دے چکی ہے لاکھوں افراد اس کے خلاف سڑکوں پر آ ئے تو  اس کا حل بھی اس نے نکال لیا  13 امریکی صحافی جنہوں نے ٹرمپ مخالف مظاہروں کو کور کیا وہ بھی زیر عتاب آ چکے ہیں.چین سب اشارے سمجھ رہا ہے اس نےبھی بڑا واضح کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین اس کا یے اور امریکا اس میں فریق نہیں ہے.واضح رہے ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں چین کی اقتصادی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں انہوں نے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کو ڈبل کرنے کی بھی بات کی تھی اپنے ٹویٹر پیغامات میں بھی وہ بحیرہ جنوبی چین پر بات کر چکے ہیں دو روز قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکا اس متنازع علاقے پر چین کی علمداری روکے گا. امریکی پالیسی میں تبدیلی بڑی واضح ہے اس کے لئے پاکستان میں جمہوری تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ چین پاک تعلقات میں رخنہ پیدا کیا جا سکے جیسا کہ امریکا ماضی میں کرتا آیا ہے اور کامیاب رہا ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے امریکی لابی سرگرم ہو چکی ہے نام نہاد دانشوروں کی طرف سے سی پیک منصوبے پر تنقید، پاک چین تعلقات پر تنقید کا سلسلہ بڑی خوبصورتی کے ساتھ شروع ہو چکا ہے اس کا اندازہ مجھے مختلف یونیورسٹوں میں حالات حاضرہ پر  دیے گئے اپنے لیکچرز کے بعد طلبہ اور طالبات کے سوالات سے ہوا کہ نئی نسل کو کس طرح میڈیا کی مختلف حکمت عملیوں کو استعمال کر کے گمراہ اور کنفیوز کیا جا رہا ہے جس طرح انہیں مشاہیر ،تاریخ اسلام اور نظریہ پاکستان کے بارے میں کر دیا گیا ہے. بحثیت قوم اب ہمیں دوٹوک موقف اپنانا ہو گا اب ہمیں امریکی مفادات کا تحفظ نہیں کرنا بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہے اور ایسے مفاد پرست دانشوروں، سیاست دانوں اور تجزیہ نگاروں کی لایعنی باتوں کو در خو اعتنا نہیں سمجھنا ہو گا.کیونکہ امریکی صدر نے اپنے انتخابی وعدوں پر عملدرامد شروع کر دیا ہے.

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمان حیدر اور دیگر لاپتہ بلاگرز کی واپسی ؟
Next Article عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء : پاکستان کی شرکت کے امکانات معدوم ؟ ۔۔ عبدالحنان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026

سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم

اگست 13, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے اگست 13, 2026
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم اگست 13, 2026
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ اگست 13, 2026
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 13, 2026
  • کتابوں کی آخری ہچکی :وسعت اللہ خان کا کالم اگست 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.